19/06/2026
زیادہ لمبی چوڑی بات نہیں کرتا، سیدھی اور ٹو دی پوائنٹ بات کرتا ہوں کہ آن لائن کاروبار کیسے شروع کیا جاتا ہے اور ایک سٹور کس طرح بنایا جاتا ہے۔
سب سے پہلے ہمارے پاس ایک ایسی پروڈکٹ ہونی چاہیے جو کسی مسئلے کا حل ہو۔
ایسی چیز جس کی لوگوں کو واقعی ضرورت ہو، صرف “بیچنے” کے لیے چیز نہ ہو بلکہ کسی مسئلے کو حل کرتی ہو۔
اس کے بعد ہمیں اپنے کسٹمر کا پتہ ہونا چاہیے۔
ہم کس کو یہ چیز بیچ رہے ہیں؟
وہ کہاں رہتا ہے؟
اس کی ضروریات کیا ہیں؟
وہ کس قسم کی چیزیں پسند کرتا ہے؟
اس کی پوری سمجھ ہونی چاہیے۔
جب ہم اپنی پروڈکٹ اور اپنے کسٹمر کو سمجھ لیتے ہیں، تو پھر اگلا مرحلہ آتا ہے اس چیز کو آن لائن فروخت کرنے کا۔
اور آن لائن فروخت کئی طریقوں سے ہو سکتی ہے۔
اپنی ویب سائٹ کے ذریعے، واٹس ایپ کے ذریعے، فیس بک کے ذریعے، انسٹاگرام کے ذریعے، چینلز کے ذریعے، اشتہارات کے ذریعے، یا کسی بھی ایسے طریقے سے جہاں آپ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی چیز لوگوں تک پہنچا رہے ہوں۔
یہی اصل میں آن لائن کاروبار ہے۔
کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، نہ ہی کوئی بہت پیچیدہ چیز ہے۔
میں آپ کو بہت آسان الفاظ میں سمجھا رہا ہوں کہ پورا نظام صرف تین چیزوں پر کھڑا ہوتا ہے:
پہلی چیز: ایک اچھی اور مسئلہ حل کرنے والی پروڈکٹ۔
دوسری چیز: اپنے صحیح کسٹمر کی سمجھ۔
تیسری چیز: صحیح ذریعہ جس کے ذریعے آپ اپنی چیز لوگوں تک پہنچائیں گے۔
یہی پوری بنیاد ہے۔
بعد میں جب آپ تفصیل میں جائیں گے تو اس میں بہت ساری چیزیں اور بھی شامل ہوں گی، لیکن اگر موٹے انداز میں دیکھا جائے تو آن لائن کاروبار انہی تین چیزوں کے گرد گھومتا ہے۔
ان تینوں چیزوں کو سمجھیں، ان پر تحقیق کریں، ان پر گرفت مضبوط کریں، اور پھر آہستہ آہستہ آپ اپنا مضبوط آن لائن کاروبار بنا سکتے ہیں۔