14/01/2026
🌙✨ دعوتِ جشنِ مولودِ کعبہ ✨🌙
ہادی الیکٹرونکس کی جانب سے تمام شیعانِ حیدرِ کرارؑ، محبانِ اہلِ بیتؑ کو نہایت عقیدت، محبت اور احترام کے ساتھ دعوت دی جاتی ہے کہ
🌸 جشنِ امیرالمؤمنین، مولا کائنات حضرت علیؑ (مولودِ کعبہ)
اب ۵ شعبان المعظم کو شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔
اس نورانی و بابرکت محفل میں ساتھ ہی
🌹 جشنِ ولادتِ سید الشہداء امام حسینؑ
🌹 جشنِ ولادتِ باب الحوائج حضرت مولا غازی عباسؑ
بھی جوشِ عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔
📌 یہ جشن پہلے ماہِ رجب میں منعقد کیا جاتا تھا،
لیکن چونکہ ۵ شعبان دو عظیم شہزادوں، امام حسینؑ اور مولا عباسؑ کی ولادتِ باسعادت کا مقدس دن ہے،
اسی مناسبت سے اس سال جشن اسی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
✨ آئیے!
ہم سب شیعانِ علیؑ مل کر
اہلِ بیتؑ سے اپنی محبت، وفا اور عقیدت کا عملی اظہار کریں
اور اس عظیم جشن کو کامیاب بنائیں۔
🖤💚 آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ فخر ہوگی 💚🖤