09/07/2025
شاہی اعلان: سلطنتِ موبائل کی عظیم ترین شہنشاہ " نوکیا 1100 " دوبارہ تخت نشین ہونے کو ہیں۔
حضور والا!
آگاہ ہوں کہ آج کے اس جدید دور میں جبکہ اسمارٹ فونز اپنی "چمک دمک" سے عوام کو مرعوب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، موبائل فون کی سلطنت کے سب سے عظیم الشان بادشاہ، نوکیا 1100، اپنے جاہ و جلال کے ساتھ دوبارہ بازار میں تشریف لے آئے ہیں!
شاہی فرمان:
"ہم، نوکیا 1100، جو کہ اپنی **ٹینک جیسی مضبوطی، بیٹری کی لافانی طاقت، اور لوڈ شیڈنگ کے دور میں اپنی ٹارچ کی وجہ سے اربوں دلوں کے حکمران ہیں، اعلان کرتے ہیں کہ ہماری دوبارہ تخت نشینی ہوئی ہے! ہمارے وفادار رعایا (جن کے پاس اب بھی یہ فون الماری میں محفوظ ہے)، خوش ہو جائیں، کیونکہ اب آپ کو کسی اور فون کی ضرورت نہیں!
خصوصیاتِ شاہی:
✔ بیٹری 🔋 جسے چارج کرو اور ہفتوں بھول جاؤ۔
✔ مضبوطی: مر کر بھی زندہ ہونے کی صلاحیت
✔ سانپ کا کھیل: 🐍 جسے کھیل کر آپ رشتے داروں کے ڈسے کو بھول جائیں ۔
✔ ٹارچ: جو آج بھی لوڈ شیڈنگ کے دنوں کی یاد تازہ کردے۔
حکمِ شاہی:
جو بھی یہ فرمان پڑھے، وہ فوراً اپنے پرانے نوکیا 1100 کو تلاش کرے، اس کی دھول جھاڑے، اور فخر سے کہے:
میرے پاس وہ فون ہے جو کبھی مرتا ہی نہیں!
اختتامی خطاب
مہرِ شاہی: نوکیا 1100 – جسے توڑنا نا ممکن، جسے مارنا ناممکن۔