Muhammad Haroon

Muhammad Haroon Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Haroon, Islamabad.

اللہ ہمیں پنجگانہ نماز کی توفیق عطا فرما آمین۔
01/04/2026

اللہ ہمیں پنجگانہ نماز کی توفیق عطا فرما آمین۔

31/03/2026

29/10/2024
19/10/2024

ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں :
"ایک مخلص مسلمان وہ ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے معاملات طے کرنے کے لیے لوگوں کی تمام عزت و تکریم سے محروم ہونے کی پرواہ نہ کرے۔"

(فتاویٰ ٢٦٠/١٨-١)

18/10/2024

علامہ صالح العصیمی کہتے ہیں: ”اگر تمہیں اس بات سے حیا آتی ہے کہ مخلوق تمہارے داغدار لباس کو دیکھے، تو اس بات سے بھی حیا آنی چاہیے کہ خالق تمہارے داغدار دل کو دیکھے۔“
(خلاصة تعظيم العلم للعصيمي : 9)

17/10/2024

”بعض سلف رات کو اللہ کے سامنے سر ڈھائے اور ہاتھ پھیلائے خاموش بیٹھے رہتے، جیسے کوئی مسکین منگتا ہوتا ہے۔“
(مجموع رسائل ابن رجب : ٧٤/٤)

17/10/2024

*حیا کی مختلف قسمیں*

” حیا انسان کی اس انکساری اور شکستگی کو کہتے ہیں ، جس کی وجہ سے کوئی شخص قبیح امور سے باز آجاتا ہے ۔ حیا انسانوں سے بھی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ سے بھی ہوتی ہے ۔ اسی لیے جب کوئی شخص برائی کا ارادہ کرتا ہے تو وہ چھپ کر کرتا ہے ، کیونکہ اسے انسانوں سے حیا آتی ہے کہ اگر وہ دیکھ لیں گے تو کیا ہوگا ۔ خدا تعالیٰ اگرچہ نظر نہیں آتا ، مگر جب یہ یقین ہو جائے کہ اس کی نظر سے کوئی فعل پوشیدہ نہیں ہے تو پھر ذرہ بھر بھی خوفِ خدا رکھنے والا شخص فعلِ قبیح کے ارتکاب کے وقت اللّٰہ تعالیٰ سے حیا کرے گا ، اگرچہ کوئی دوسرا انسان اس کو نہ دیکھ رہا ہو ۔
☆ حیا کی ایک قسم حیا عبودیت ہے ۔ ایک عابد و زاہد اپنی تمام قویٰ اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت میں صرف کرنے کے باوجود یہی سمجھتا ہے کہ وہ اس کی عبادت کا حق ادا نہیں کر سکا ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے اس پر جس قدر انعامات کیے ہیں ، اگر وہ ساری عمر بھی عبادت میں لگا دے ، یعنی پیدائش کے وقت ہی اللّٰہ تعالیٰ اس کو فہم عطا کرے اور سجدے میں گر جائے اور ساری عمر اسی ایک سجدہ میں گزار دے اور ہی اللہ تعالیٰ اس کو فہیم عطا کرے اور سجدے مین گر جائے اور وہیں اس کی موت آجائے تو وہ بار گاہ رب العزت میں عرض کرے گا کہ مولٰی کریم ! میں تیری عبادت کا حق ادا نہیں کر سکا ۔ حیا عبودیت اسی چیز کانام ہے ۔
☆ حیا خود اپنے نفس سے بھی ہوتی ہے ۔ جب اسے کوئی شخص دیکھنے والا نہ ہو تو بعض اوقات انسان خود اپنے جی میں شرم محسوس کرنے لگتا ہے کہ میں کیا کر رہا ہوں اور کسے دھوکا دے رہا ہوں ۔ یہ نفس کی حیا ہے ۔
☆ حیا کی ایک قسم حیا کرم ہے ۔ خود حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام کا واقعہ ہے کہ آپ نے بعض صحابہؓ کو کھانے پر بلایا ، کھانا کھا چکنے کے بعد وہ لوگ وہیں بیٹھ کر بات چیت کرنے لگے ، یہ چیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار گزری ، مگر آپ نے حیا کرم کی وجہ سے انہیں زبان مبارک سے کچھ نہ کہا ، بلکہ اٹھ کر باہر چلے گئے تاکہ یہ لوگ بھی چلے جائیں ، مگر وہ بیٹھے رہے اور باتیں کرتے رہے ، حتٰی کہ حضور علیہ السلام پھر تشریف لے آئے ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے آیات نازل فرمائیں کہ ” جب نبی علی السلام کے گھر پر کھانا کھانے کے لیے جاتے ہو تو وہاں بیٹھ کر بات چیت میں وقت نہ گزارو ۔ اللّٰہ تعالیٰ کا نبی تو حیا کرم کی وجہ سے تمہیں نہیں کہتا ، مگر تم خود ہی احساس کرو اور کھانا کھا کر واپس چلے جایا کرو ۔ بے شک اللّٰہ تعالیٰ حق بات کہنے سے نہیں شرماتا “
( تفسیر معالم العرفان فی دروس القرآن ج ۱ ص 132 و 133 )

17/10/2024

سچے دوست بناؤ اور ان کے پہلو میں رہو کہ وہ کشادگی و فراخی میں زینت ہیں اور تکلیف و آزمایش میں ایک سرمایۂ زندگی!
سیدنا عمر بن خطابؓ

17/10/2024

جسے آپ کی آخرت کی فکر نہیں، وہ آپ کا دوست کیسے؟

09/10/2024

اگر قوم کو پنج وقتہ نمازی نہیں بلکہ سو فیصد تہجد گزار بنادیا جائے لیکن اس کے سیاسی شعور کو بیدار نہ کیا جائے اور ملک کے احوال سے ان کو واقف نہ کیا جائے تو ممکن ہے اس ملک میں آئندہ تہجد تو دور پانچ وقت کی نمازوں پر بھی پابندی عائد ہو جائے۔

مولانا ابوالحسن علی ندوی

Address

Islamabad

Telephone

+92304530809

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Haroon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Haroon:

Share