GSM Mobi Mystic

GSM Mobi Mystic بلوچ موبائلز اینڈ gsm mobi mystic ریپئرنگ لیب

31/05/2026

اگر اپ کی خریداری سستی نہیں اور اپ ایسا سامان فروخت کرتے ہو جس میں پہلے سے ہی کمپٹیشن ہے تو اپ کی مہارت اپ کی فروخت کرنے کی سکل اپ کی دکان کی ڈیکوریشن اپ کے کسی کام نہیں ائے گی
کمپٹیشن اس پروڈکٹ میں اپ کو مارجن نہیں بنانے دے گا اور اتنا ہی بنانے دے گا جس میں اپ کے اخراجات بھی بمشکل پورے ہو سکیں گے تو ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے
مثال کے طور پر اپ چائنہ کا تالا سیل کرتے ہو
اسے چائنہ سے خریدتا ہے ایک پاکستانی امپورٹر
اس امپورٹر سے لاہور میں بیٹھا ہوا بندہ خریدتا ہے
اب لاہور میں بیٹھے ہوئے بندے سے اپ کے شہر کا ایک دکاندار خریدتا ہے جو کہ خود کو ہول سیلر بولتا ہے
ہول سیلر بولنے سے مراد یہاں یہ ہے کہ وہ درجن کے حساب سے اگر اپ کو ایک تالا ڈیڑھ سو روپے میں دے رہا ہوتا ہے وہ اتنے میں ہی پرچون میں اپنی دکان پر اپنے کسٹمر کو وہ چیز فروخت کرتا ہے
اب اپ اس سے ڈیڑھ سو روپے میں لا کر اپنے علاقے میں ڈھائی سو روپے میں فروخت کرتے ہو تو پھر کسٹمر اپ کو بولتا ہے کہ یہ چیز تو فلاں جگہ یہ یا پھر شہر میں فلاں دکان پر 150 روپے میں مل رہی ہے
میں یہ نہیں کہتا کہ اپ چائنہ سے خریدو
میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اپ کم از کم پاکستان میں
کسی ایسے بندے کو تلاش کرو
کہ اپ کو یقین ہو تو ایسا ہو بھی رہا ہو کہ اس سے کم قیمت میں اپ کو سامان کہیں اور سے نہ ملے
لیکن پھر بولیں گے بھائی ہمارے پاس تو ٹائم نہیں ہے
کیونکہ ہم نے ہر روز 10 گھنٹے فیس بک پر گزارنے ہوتے ہیں
ٹائم سب کے لیے برابر ہوتا ہے
اٹھو محنت کرو
ایسے بندوں کو تلاش کرو جو بہتر قیمت پر اپ کو سامان فروخت کریں
اس میں ٹائم لگے گا اور ہو سکتا ہے کہ اپ کو فرق زیادہ نہ لگے
لیکن یاد رکھیں کہ معمولی فرق کبھی بھی معمولی نہیں
کیا اپ سستی خریداری کرتے ہو؟
Credit goes to makki gsm

All china keypad mobile charging solution
29/05/2026

All china keypad mobile charging solution

Mobile phone repair tips for Facebook follow me share this post thank you for
27/05/2026

Mobile phone repair tips for Facebook follow me share this post thank you for

وگو ٹیل آئی میوزک وائٹ اسکرین آ رہا تھا جب میں نے چیک کیا تو پن نمبر 6 پر ویلیوو زیادہ آ رہی تھی تو میں نے ٹریس کیا تو ا...
27/05/2026

وگو ٹیل آئی میوزک وائٹ اسکرین آ رہا تھا جب میں نے چیک کیا تو پن نمبر 6 پر ویلیوو زیادہ آ رہی تھی تو میں نے ٹریس کیا تو اس جگہ جہاں میں نے نشان لگایا ہوا ہے دو (4.5 کلو کی رجسٹنس لگی تھی) جن کی ویلیوو زیادہ ہو گئی تھی ٹوٹل ویلیوو 9 کلو ہونی تھی پر وہ زیادہ بتا رہا تھا میں نے وہ رجسٹنس تبدیل کی تو سیٹ اوکہ ہوگیا اگر آپ کی پن نمبر 6 پر ویلیو زیادہ آئے تو آپ ان دونو کو نکال کر آپس میں جمپر بھی کر سکتے ہیں لیکن جمپر کرنے کہ بعد ایل سی ڈی کہ جلدی خراب ہونے کہ امکانات بڑھ جاتے ہیں

Vgotel i555 new modl spikr jumpirنوٹ یہ جمپر لگاو تو ساونڈ آئی سی کہ پاس لگے دونوں بلیک کوائل ریموو کر دو ساونڈ فل اور ا...
27/05/2026

Vgotel i555 new modl spikr jumpir
نوٹ یہ جمپر لگاو تو ساونڈ آئی سی کہ پاس لگے دونوں بلیک کوائل ریموو کر دو ساونڈ فل اور اوکہ ہو جائے گا ❤️❤️❤️❤️❤️✅✅✅

*Redmi 15c Series Price Up*
22/05/2026

*Redmi 15c Series Price Up*

Mobile Dead No Power Solutions ✅✔️
19/05/2026

Mobile Dead No Power Solutions ✅✔️

Starting from May 10, 2026, SamFw will stop adding the file "_FirmwareInfo_Samfw.com.txt" into full firmware packages.In...
14/05/2026

Starting from May 10, 2026, SamFw will stop adding the file "_FirmwareInfo_Samfw.com.txt" into full firmware packages.

In the past, this file was added mainly to help promote the website, improve visibility, and help more users discover a reliable place to download firmware.

Today, SamFw has grown enough that this type of marketing is no longer necessary.

Removing this step also means the MD5 of full firmware packages will now match the original MD5 values checked by other tools, helping maintain the integrity of full firmware files.

For individual child files, we will continue adding the txt file as before.

In addition, we are working on building a OneUI version database directly on the website, making it easier for users to choose and download the correct firmware version.

07/05/2026

اہم خبر: زوما (Zuma) کا عالمی ٹیلی کام معاہدہ
پاکستان کے معروف کاروباری جریدے 'پرافٹ' (Profit) کی اس رپورٹ کے مطابق، زوما ریسورسز (Zuma) کمپنی نے عالمی سطح پر ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی امریکی کمپنی ٹیلنا (Telna) کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔
زوما اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے MVNO (موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر) کا لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نئے نیٹورکس سے مارکیٹ میں مقابلہ بڑھے گا جس سے براہِ راست صارفین کو سستے پیکجز سے فائدہ پہنچے گا۔

زوما ملٹی آئی ایم ایس آئی (Multi-IMSI) ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔
یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے ایک ہی سم کارڈ کے اندر کئی ملکوں کے نیٹ ورک پروفائلز موجود ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کی ایک ہی سم مختلف ممالک میں 'مقامی سم' کے طور پر کام کر سکے گی، جس سے مہنگی انٹرنیشنل رومنگ کے چارجز ختم ہو جائیں گے۔

ٹیلنا (Telna) کے ساتھ عالمی معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ پاکستان سے باہر (مثلاً سعودی عرب، دبئی یا یورپ) جاتے ہیں، تو آپ کو وہاں کی مقامی سم خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ زوما کی سم وہاں خود بخود مقامی نیٹ ورک پر شفٹ ہو جائے گی، جس سے کالز اور ڈیٹا سستا پڑے گا۔

بی بی کے الیکٹرونکس ۔۔  موبائل انڈسٹری کی ماں اور عجیب بزنس ماڈل ۔موبائل کی دنیا میں جب ہم اوپو (Oppo) ویوو (Vivo) یا ری...
05/05/2026

بی بی کے الیکٹرونکس ۔۔ موبائل انڈسٹری کی ماں اور عجیب بزنس ماڈل ۔

موبائل کی دنیا میں جب ہم اوپو (Oppo) ویوو (Vivo)
یا ریئل می (Realme) کا نام لیتے ہیں، تو بظاہر یہ الگ الگ کمپنیاں نظر آتی ہیں
جو ایک دوسرے کی حریف ہیں ۔۔
ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آتی ہیں ۔۔

لیکن پردے کے پیچھے یہ ایک ہی انڈسٹریل نیٹ ورک اور
سپلائی چین سے جڑی ہوئی ہیں، جو بظاہر تو آپس میں لڑتی نظر آتی ہیں لیکن
حقیقت میں ان سب کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔

ان سب کی پیرنٹ ایک ہی چینی کمپنی ہے ، جسے دنیا
"بی بی کے الیکٹرانکس" کے نام سے جانتی ہے ۔

بی بی کے الیکٹرونکس BBK Electronic کے تحت
پانچ موبائل برینڈ کام کر رہے ہیں ۔۔

• اوپو ( Oppo )
• ویوو ( Vivo )
• ریئل می ( Realme )
• ون پلس ( OnePlus )
• آئی کیو او ( iQOO )

یہ کہنے کو تو الگ الگ برانڈز ہیں لیکن ان کی جڑیں ایک ہی
جگہ سے جڑی ہوئی ہیں ۔

بی بی کے الیکٹرونکس (BBK Electronics) کی بنیاد 1995 میں
ڈوان یونگ پنگ نامی ایک چینی بزنس مین نے
رکھی تھی، جو شروع میں بچوں کے تعلیمی کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز بنانے کے حوالے
سے مشہور تھے۔

وقت بدلنے کے ساتھ انہوں نے اپنی بزنس اسٹریٹجی بدلی اور اسمارٹ فون انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی خاموشی سے دنیا کے بڑے بڑے برانڈز کا مارکیٹ شیئر چرانا
شروع کر دیا۔

ڈوان یونگ پنگ نے ایک الگ بزنس ماڈل کے ساتھ مارکیٹ
میں قدم رکھا ۔۔
اس انوکھے بزنس ماڈل کو ٹیکنیکل زبان میں " ملٹی برانڈ اسٹریٹجی " (Multi-brand Strategy) کہا جاتا ہے ۔

اس ماڈل میں ہوتا یہ ہے کہ:
ایک ہی بڑی کمپنی جیسے (BBK) مختلف ناموں سے کئی ذیلی کمپنیاں بناتی ہے تاکہ
وہ مارکیٹ کے ہر حصے پر قبضہ کر سکے۔

اس ماڈل کے تحت یہ ذیلی کمپنیاں بظاہر ایک دوسرے کی دشمن
بنی ہوتی ہیں اور اشتہارات میں ایک دوسرے کو نیچا دکھاتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر
یہ ایک دوسرے کی حریف نہیں بلکہ اسٹریٹجک پارٹنرز (مضبوط ساتھی) ہوتی ہیں ۔۔

یہ آپس میں اس طرح تعاون کرتی ہیں کہ ایک برینڈ کی کامیابی دوسرے کے لیے راستہ بناتی ہے ۔۔

اگر اوپو Oppo کوئی نئی ٹیکنالوجی یا بہترین کیمرہ فیچر متعارف کرواتا ہے، تو
وہی چیز ، ٹیکنالوجی شیئرنگ کے ذریعے خاموشی سے
ویوو Vivoیا ریئل می Realme کے اگلے ماڈلز میں بھی
نظر آنے لگتی ہے ۔۔

ان کے درمیان کوئی حقیقی دشمنی نہیں ہوتی، بلکہ یہ ایک سوچی سمجھی مارکیٹ
پوزیشننگ ہے تاکہ گاہک چاہے کسی بھی برینڈ کا
فون خریدے، پیسہ ایک ہی فیملی کے پاس رہے ۔

اس کی بہترین مثال ان کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی ہے ۔۔
اوپو جسے VOOC کہتا ہے، وہی ٹیکنالوجی ون پلس میں Dash اور ریئل می میں Dart چارجنگ کے نام سے ہے ۔

ناموں کا فرق صرف برینڈنگ کی حد تک ہے، جبکہ ان کا چارجنگ پروٹوکول اور
چارج کرنے کی سپیڈ بالکل ایک ہی ہے۔

اسے ٹیکنالوجی شیئرنگ کہتے ہیں ۔۔ بی بی کے الیکٹرانکس کے
تحت چلنے والی یہ کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکنالوجی شیئرنگ
کرتی رہتی ہیں ۔۔

بی بی کے الیکٹرانکس نے مارکیٹ کو گھیرنے کے لیے ایک
بہت ہی اسمارٹ طریقہ اپنایا ہوا ہے۔

ان کا ہر برانڈ تین مختلف سطحوں پر فون تیار کرتا ہے تاکہ
کوئی بھی گاہک ان کے ہاتھ سے نکل نہ پائے۔

پہلی کیٹیگری '' بجٹ رینج '' ہے جو ان لوگوں کے لیے ہے
جو
کم قیمت میں اچھے فیچرز چاہتے ہیں۔

دوسری '' مڈ رینج '' ہے جہاں قیمت اور کارکردگی کا بہترین
توازن رکھا جاتا ہے، اور تیسری '' فلیگ شپ '' کیٹیگری ہے،
جہاں یہ کمپنیاں اپنی پوری طاقت اور جدید ترین ٹیکنالوجی
دکھاتی ہیں۔

اس حکمتِ عملی کا فائدہ یہ ہے کہ چاہے آپ سستا فون ڈھونڈ رہے ہوں یا مہنگا،
ان کا کوئی نہ کوئی برانڈ ہر قیمت پر آپ
کی ضرورت پوری کرنے کے لیے موجود ہوتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ بی بی کے (BBK) کا یہ جال اتنا گہرا ہے کہ برانڈز کے اندر
سے برانڈز نکل رہے ہیں۔

مثال کے طور پر، آئی کیو او (iQOO) کوئی آزاد کمپنی نہیں
بلکہ براہِ راست ویوو (Vivo) کا ایک سب-برانڈ ہے،
جسے صرف آن لائن مارکیٹ اور گیمنگ کے شوقین افراد کو گھیرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اسی طرح ریئل می (Realme) بھی اوپو (Oppo) کی ہی کوکھ سے پیدا ہوا
تاکہ سستے فونز کی مارکیٹ پر قبضہ کیا جا سکے۔

یہ ایک ایسی بزنس سٹریٹیجی ہے جہاں پیرنٹ کمپنی خود پیچھے
رہ کر اپنے ان '' ذیلی برانڈز '' sub'Brand کو آگے کر دیتی ہے، تاکہ
ہر طرح کے کسٹمر کے لیے کئی طرح کے انتخاب موجود ہوں ۔

اس خاموش بزنس ماڈل کی اصل طاقت کا اندازہ ان کی سیلز سے لگایا جا سکتا ہے۔

پچھلے ایک سال میں اس پورے نیٹ ورک نے مجموعی طور پر 260 ملین
(26 کروڑ) سے زائد موبائل یونٹس فروخت کر
کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جب ان سب برانڈز کی طاقت
یکجا ہوتی ہے، تو یہ سام سنگ اور ایپل جیسے دیو ہیکل ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ
دیتے ہیں ۔

یہ اعداد و شمار ہمارے لوکل مائنڈ سیٹ کے لیے ایک سبق ہیں کہ بزنس محض روایتی طریقے سے چیزیں بیچنے یا صرف
" آج کی روزی " پوری کر لینے کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ نام
ہے ایک طویل المدتی اسٹریٹجی اور مسلسل جدت کا ۔

بی بی کے نے ثابت کیا کہ اگر آپ کے پاس ٹیکنالوجی کا
درست استعمال اور ایک الگ طریقہ کار ہو، تو آپ اپنے بزنس
کو مسلسل بوسٹ کر کے خود کو مارکیٹ میں
ممتاز رکھ سکتے ہیں۔

ضیاء الرحمٰن ۔۔

Address

Adda Chak No 482 Jb Jhang
Jhang
35151

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GSM Mobi Mystic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share