Awais Informative.com

Awais Informative.com Hi, I am a Awais Munir. I am a student of BS(Computer Science). I am a writer, This is my
blog website visit this (https://awaisinformative.com/).

15/03/2022

منگل 11 شعبان المُعظم 1443 ھِجری
2 چیت 2079 بکرمی
15 مارچ 2022 عیسوی

السلام علیکم ورحمت اللّہ وبرکاتہ،

{ آج کی بات }

مفہوم قرآن۔

پھر میں ان پر ( چاروں طرف سے ) حملے کروں گا، ان کے سامنے سے بھی، اور ان کے پیچھے سے بھی، اور ان کے دائیں طرف سے بھی، اور ان کے بائیں طرف سے بھی۔ اور تو ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گذار نہیں پائے گا۔
( ۷: الاعراف، ۱۷ )
اللہ کریم ھم سب کو دین و دنیا کی سلامتی اور ہر حال میں شُکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرماۓ
آمین الٰہی آمین.

14/03/2022

Whats About Today_*

🛑🤹🏻‍♂️ *Today (March 14, 1879) is the birthday of Albert Einstein, the Nobel Prize-winning physicist in human history.*

🛑🕳️ *Today (March 14, 2018) is Stephen William Hawking Memorial Day, famous for its radiation studies of black holes.*

🛑⚛️ *Today (March 14, 1995) is the Memorial Day of William Alfred Willie Fowler, the Nobel Prize-winning who made theoretical studies on atomic reactions.*

06/03/2022

ہے آج تیسری شعبان ظہور کر مولا ع
ولادت مولا حسین مبارک ہو 💞😍💓💜

❤️❤️❤️❤️

25/02/2022

السلام علیکم
*یہ میرا مسئلہ تو نہیں ہے*
ایک چُوہا کسان کے گھر میں بِل بنا کر رہتا تھا۔ ایک دن چُوہے نے دیکھا کہ کسان اور اُس کی بیوی ایک تھیلے سے کچھ نکال رہے ہیں۔ چُوہے نے سوچا کہ شاید کچھ کھانے کا سامان ہے۔
خُوب غور سے دیکھنے پر اُس نے پایا کہ وہ ایک چُوہے دانی تھی۔ خطرہ بھانپنے پر اُس نے گھر کے پِچھواڑے میں جا کر کبُوتر کو یہ بات بتائی کہ گھر میں چوہے دانی آ گئی ہے۔
کبوتر نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے کیا؟ مجھے کون سا اُس میں پھنسنا ہے؟
مایُوس چُوہا یہ بات مُرغ کو بتانے گیا۔ مُرغ نے بھی مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ جا بھائی یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔
بالآخر چُوہے نے جا کر بکرے کو بھی یہ بات بتائی۔ جسے سُن کر بکرا ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہونے لگا اور یہی کہا کہ جاؤ میاں یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔
اُسی رات چوہے دانی میں كھٹاک کی آواز ہوئی جس میں ایک زہریلا سانپ پھنس گیا تھا۔
اندھیرے میں اُس کی دم کو چُوہا سمجھ کر کسان کی بیوی جب اُسے نکالنے لگی تو سانپ نے اُسے ڈس لیا۔
طبیعت بگڑنے پر کسان نے حکیم کو بلوایا۔ جِس نے اُسے کبُوتر کا سُوپ پلانے کا مشورہ دیا۔
کبُوتر ابھی برتن میں اُبل ہی رہا تھا کہ خبر سُن کر کسان کے کچھ رشتہ دار عیادت کو آ پہنچے۔ جن کے کھانے کے انتظام کیلئے اگلے دن مُرغ کو ذبح کر دیا گیا۔
کچھ دنوں کے بعد کسان کی بیوی مر گئی۔ جِس کے جنازے اور تعزیت پر آنے والوں کی ضیافت میں بکرا کاٹنے کے علاوہ کوئی چارہ ہی نہ تھا۔ جب کہ چُوہا تو کب کا دُور جا چکا تھا۔ بہت دُور ۔
لہٰذا
اگلی بار اگر کوئی آپ کو اپنا مسئلہ بتائے اور آپ کو لگے کہ "یہ میرا مسئلہ نہیں ہے" تو انتظار کیجئیے اور دوبارہ سوچئیے کہ کہیں ہم سب خطرے میں تو نہیں ہیں۔ کیونکہ اگر سماج کا ایک حصہ، ایک طبقہ، یا ایک شہری بھی خطرے میں ہے تو یقیناََ کہ پُورا مُلک خطرے میں ہے۔
ذات، مذہب اور طبقے کے دائرے سے باہر نکلیں،
صرف اپنی ہی ذات تک محدود مت رہیے، دوسروں کا بھی اِحساس کیجئیے۔
کیونکہ پڑوس میں لگی آگ آپکے گھر تک بھی پہنچ سکتی ہے

18/02/2022

پھل جائے محبت تو محبت ہے محبت
اور راس نہ آئے تو مصیبت ہے محبت

15/02/2022

اللہ ہمیں ایک ھی مقصد کے لیے لڑنا نصیب فرماۓ
کون سا ایک مقصد؟
اللہﷻجن لوگوں پر اپنے دین کی ذمہ داری ڈالتا ہے تو انہیں اعلی صفات عطا فرماتا ہے بصیرت فراست اور دور اندیشی عطا فرماتا ہے اور وہ لوگ ہر شخص کو اس کے مرتبے پر رکھ کر بات کرتے ہیں۔۔۔
یہاں ایک مسیحی کو اسلام کی طرف اور اسلام کے عظیم مقصد کی طرف راغب کرنے کے لیے بصیرت افروز انداز اپنایا گیا ہے۔مسیحی کہتا ہیکہ میں تو اپنا قلعہ لے کر اپنا رستہ ناپوں گا میری اور کیا غرض ہے آپ سے؟؟
جبکہ ایک حقیقی مسلمان کہتا ہیکہ تقدیر ایسا دروازہ کھولتی ہیکہ کون کس کا دشمن بنتا ہے؟ کون کس کا دوست؟ یہ اللہ جانتا ہے۔۔۔۔۔۔
یہ دراصل غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے کا انداز ہے ہمارے اکابرین بھی واضح طور پے نہیں کہتے کہ آپ اسلام قبول کر لو۔۔بلکہ وہ اپنے مسلمانی کردار اپنے نیک عمل اعلی اخلاق خوش خلقی اخلاص اور پیار و محبت سے ایسے مائل کرتے تھے کہ کوئ بھی غیر مسلم اسلام کی آغوش میں آۓ بغیر نہیں رہ سکتا۔۔۔۔
اسلام کی اپنی ذاتی کشش ہے ذاتی حسن ہے جو ہر مچلنے والے دل کو آہستہ آہستہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔۔۔
اسلام اپنے عمدہ محاسن بہترین اخلاق اعلی کردار کی بدولت اربوں دلوں کو مسلمان کر چکا ہے اور تاقیامت ایسا ھوتا رہے گا۔۔
Munir

15/02/2022
12/02/2022

ہماری عورتوں کو سردیاں کیوں پسند ہیں ۔۔۔؟🙈 Smile time🤭😂😂☺️

(1) خاوند کی پوری قمیض استری کرنے کی بجائے ، صرف کالر اور نیچے تھوڑا سا ہی استری کرنا پڑتا ہے ۔ 😁

(2) فریج میں جگہ بنانے اور دودھ سالن آٹا ، اس میں سنبھالنے کی اذیت سے بچ جاتی ہیں ۔برف،ٹھنڈا پانی کی بوتلیں رکھنے سے بھی جان چھوٹ جاتی😁🥰

(3) گھر آئے 35 مہمانوں کو 12x12 کے کمرے میں ، آرام سے سلا سکتی ہیں ۔

(4) مونگ پھلی کھا کر اس کے چھلکے کمرے میں بکھیرنے کی پاداش میں ، اپنے خاوند کی سرزنش کر سکتی ہیں ۔🤣

(5) خاوند کو اپنی ناراضگی دکھانے کے لئے ، موٹے کھیس سے اپنا منہ ڈھانپ کر بیٹھ سکتی ہیں ۔

(6) سارا دن جرابیں پہن کر ، اپنی پھٹی ایڑیاں ، پڑوسنوں سے چھپا سکتی ہیں ۔😏😅

(7) کھانا بناتے وقت اپنے گٹے گوڈوں کی ٹکور مفت ہی میں کر سکتی ہیں ۔

(8) اپنے خاوندوں کو تیرہ چودہ دنوں تک ، ایک ہی جوڑے میں آفس بھیج سکتی ہیں ۔😏

(9) گھر میں تین کی بجائے ، صرف دو ٹائم کھانا بنا کر اپنی تھکاوٹ کم کر سکتی ہیں ۔

(10) ایک دن ساگ بنا کر ، 3۔4 دن کے لئے کوئی اور سالن بنانے کے جھنجٹ سے آزاد ہو سکتی ہیں ۔

(11) دھوپ میں بیٹھ کر ایک دوسرے کی جوئیں نکالتے وقت ، انہیں اپنا شکار آسانی سے نظر آ جاتا ہے ۔🤭

(12) کپڑے سکھانے کے بہانے ، چھت پہ جا کر سامنے والی پڑوسن کی غیبت کرنے کا موقع بھی مل جاتا ہے
🤗🤗
🚶‍♂️🚶‍♂️🚶‍♂️
اب میں چلتی ہوں 🚶‍♂️🚶‍♂️🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣

05/02/2022

آدمی ہو یا عورت، اگر وہ بزدل ہے اور آپکو اس سے عشق ہوگیا ہے تو مبارکباد آپ اپنی زندگی کے کچھ سال تباہ کرنے کے پہلے مرحلے پہ پہنچ گئے ہیں۔۔
کیونکہ بزدل آدمی یا عورت کی محبت آپکو کبھی بھی منزل تک نہیں لیجا سکتی اور نہ ہی وہ آپکا ساتھ دے پائیگا ڈنکے کی چوٹ پہ،
کوشش کیجیئے کسی نڈر اور سر پھرے انسان سے عشق کیجیئے جو لوگوں کی نظروں میں شاید بیغیرت کہلاۓ لیکن آپکو منزل تک ڈنکے کی چوٹ پہ لے کے جائیگا ۔۔!!!!»
🖤🥀🤣🤣🤣🤣

Address

Jhang
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Informative.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awais Informative.com:

Share