15/11/2025
فخرِ پاکستان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کا عالمی اعزاز
پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو ایک بار پھر عالمی سطح پر Highly Cited Researchers 2025 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ فہرست دنیا کے اُن سائنسدانوں پر مشتمل ہوتی ہے جن کی تحقیق کو گزشتہ 11 برسوں میں سب سے زیادہ حوالہ دیا گیا ہو۔
دنیا کے 90 لاکھ سائنسدانوں میں سے صرف 6,668 افراد اس اعزاز کے حامل ٹھہرے—جن میں کمپیوٹر سائنس کے صرف 119 محققین شامل ہیں، اور ان میں پاکستان کے ڈاکٹر رحمانی نمایاں ہیں۔
ڈاکٹر رحمانی 2020، 2021، 2022 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی تحقیق کمیونیکیشن نیٹ ورکس، 5G/6G اور ایمرجنسی کمیونیکیشن سسٹمز پر عالمی سطح پر سراہا جاتا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رحمانی نے پاکستان، فرانس اور آئرلینڈ میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مراحل طے کیے اور آج Munster Technological University (Ireland) میں پروفیسر ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے:
"یہ اعزاز میرے وطن پاکستان کے نام ہے۔ تحقیق کو عبادت سمجھ کر کریں—سچائی، استقامت اور علم دوستی کامیابی کی چابیاں ہیں۔"
یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے امید کا روشن چراغ ہے۔