21/06/2026
ٹیکس ریٹرن 2026 کے لیے ضروری تیاری
30 جون قریب ہے، جولائی سے 2026 کے گوشوارے جمع ہونا شروع ہوں گے۔ براہِ کرم یہ معلومات تیار رکھیں:
بینک بیلنس اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے مطابق رکھیں، غیر ضروری اضافی رقم نکال لیں۔
2025-26 میں خریدی یا فروخت کی گئی پراپرٹی کی مکمل تفصیل رکھیں (پتہ، قیمت، رقبہ وغیرہ)۔
سالانہ آمدنی کا حساب تیار کریں (تنخواہ، کاروبار وغیرہ)۔
سالانہ اخراجات کی تفصیل بنائیں۔
ٹیکس کٹوتیوں کی تفصیل رکھیں (بجلی، موبائل، بینک، خرید و فروخت وغیرہ پر کی گئی ٹیکس کٹوتی)۔
اقساط پر لی گئی پراپرٹی کی ادا شدہ اور بقایا اقساط کی تفصیل۔
انشورنس پالیسی کی تفصیل۔
لیز پر لی گئی گاڑی کی اقساط کی تفصیل۔
سونے کی خرید و فروخت کی تفصیل۔
بینک قرض کی تفصیل۔
کسی بھی گفٹ (پلاٹ، گاڑی وغیرہ) کی صورت میں متعلقہ دستاویزات۔
بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کی صورت میں فارن ریمیٹنس سرٹیفکیٹ۔
تمام ریکارڈ پہلے سے تیار رکھیں تاکہ ٹیکس ریٹرن بروقت اور درست جمع ہو سکے۔