Mohsan Developer

Mohsan Developer Mohsan Developer is your one-stop solution for web development, social media marketing, branding, and digital services.

We help businesses grow online and create a powerful digital presence.

📢 Job Alert: Hafizabad Females کے لیے بہترین آفس جاب!ہمیں اپنے آفس (Hafizabad) کے لیے Night Shift میں محنتی فی میل اسٹاف...
18/12/2025

📢 Job Alert: Hafizabad Females کے لیے بہترین آفس جاب!
ہمیں اپنے آفس (Hafizabad) کے لیے Night Shift میں محنتی فی میل اسٹاف کی ضرورت ہے۔
✅ Safe Office Environment (خواتین کے لیے مکمل محفوظ ماحول) ✅ Good Salary Package 💰 ✅ Qualification: فریشرز اپلائی کریں (تجربے کی ضرورت نہیں)
📍 Location: کسوکی روڈ، حافظ آباد
👇 ابھی اپلائی کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: 🔗 https://wa.me/923217582712

Ayat of the day🔰 تورات کو ماننے اور اُسکے احکام پسِ پشت ڈالنے والوں کی مثالمَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمّ...
09/02/2022

Ayat of the day
🔰 تورات کو ماننے اور اُسکے احکام پسِ پشت ڈالنے والوں کی مثال

مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًا ؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۝

القرآن، الْجُمُعَة، 62 : 5

اُن لوگوں کا حال جن پر تورات (کے احکام و تعلیمات) کا بوجھ ڈالا گیا پھر انہوں نے اسے نہ اٹھایا (یعنی اس میں اِس رسول ﷺ کا ذکر موجود تھا مگر وہ اِن پر ایمان نہ لائے) گدھے کی مِثل ہے جو پیٹھ پر بڑی بڑی کتابیں لادے ہوئے ہو، اُن لوگوں کی مثال کیا ہی بُری ہے جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ہے، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں فرماتا۔

The case of those who were burdened with (the commandments and teachings of) the Torah (but) then did not bear it (i.e., this Messenger was mentioned in it, but they disbelieved in him) is like that of a donkey loaded with heavy books on its back. How evil is the example of those who have rejected Allah’s Revelations! And Allah does not guide the wrongdoers.

⤵️ Download app iOS & Android devices: http://get.irfan-ul-quran.com
----------------
Join official WhatsApp group https://whatsapp.minhaj.tv
----------------

Ayat of the day🔰 رسول اللہ ﷺ کے فرائضِ نبوت اور نبوتِ محمدی کی عظمتهُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّن...
08/02/2022

Ayat of the day
🔰 رسول اللہ ﷺ کے فرائضِ نبوت اور نبوتِ محمدی کی عظمت

هُوَ الَّذِیْ بَعَثَ فِی الْاُمِّیّٖنَ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ یَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُزَكِّیْهِمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ ۗ وَ اِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ۝ وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ ؕ

القرآن، الْجُمُعَة، 62 : 2-3

وہی ہے جس نے اَنپڑھ لوگوں میں اُنہی میں سے ایک (با عظمت) رسول (ﷺ) کو بھیجا وہ اُن پر اُسکی آیتیں پڑھ کر سناتے ہیں اور اُن (کے ظاہر و باطن) کو پاک کرتے ہیں اور اُنہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں، بیشک وہ لوگ اِن (کے تشریف لانے) سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔ اور اِن میں سے دوسرے لوگوں میں بھی (اِس رسول ﷺ کو تزکیہ و تعلیم کے لئے بھیجا ہے) جو ابھی اِن لوگوں سے نہیں ملے (جو اِس وقت موجود ہیں یعنی اِن کے بعد کے زمانہ میں آئیں گے)۔

He is the One Who sent a (Glorious) Messenger (blessings and peace be upon him) amongst the illiterate people from amongst themselves who recites to them His Revelations and cleanses and purifies them (outwardly and inwardly) and teaches them the Book and wisdom. Indeed, they were in open error before (his most welcome arrival). And (He has sent this Messenger for purification and education amongst) others of them also who have not yet joined these people (that are present now i.e., they will come after them in later eras).

⤵️ Download app iOS & Android devices: http://get.irfan-ul-quran.com
----------------
Join official WhatsApp group https://whatsapp.minhaj.tv
----------------

15/03/2021

مُلک 🇵🇰 بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، وائرس کی موجودگی اور اس سے ہونے والا جانی نقصان قابلِ مشاہدہ حقیقت ہے۔ اپنے آپ کو اِس سے بچائیے اور دوسروں کو بچانے کا ذریعہ بنیے۔
👇👇👇👇👇👇
❤️ باہر سے گھر واپسی پر کوئی بھی اور کام کرنے سے پہلے صابن یا سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں۔

❤️ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لگا کر جائیں، اس میں کوئی بے عزتی محسوس نہ کریں، کسی کے مذاق کی پرواہ نہ کریں۔

❤️ ماسک اس طرح لگائیں کہ آپ کا منہ اور ناک اچھی طرح ڈھانپا جائے۔ یقین مانیے کہ صرف ٹھوڑی پر ماسک لگائے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

❤️ پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، بازار / مارکیٹ وغیرہ جانا ہو تو ایسے وقت کا انتخاب کریں جس میں رش کم ہو ۔

❤️ اگر آپ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں تو خوفزدہ مت ہوں، ڈاکٹر کی بتائی ہوئی ہدایات پر عمل کریں، خود کو کچھ دن کے لیے دوسروں سے الگ رکھیں۔

❤️ یاد رکھیں کہ پہلے سے کسی بیماری کا شکار افراد اور بزرگوں کے لیے کورونا وائرس زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، دنیا بھر میں وائرس سے فوت شدگان کی زیادہ تعداد بزرگوں کی ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی بے احتیاطی آپ کے گھر میں موجود معمر افراد کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔

❤️ وائرس کے وجود کے انکاریوں دوستوں کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے پر قائل کریں، مگر اُن سے اُلجھ کر خود کو پریشان مت کریں۔

06/11/2017

ایک طالب علم کو استاد نے امتحان میں فیل کردیا . طالب علم شکایت لے کر پرنسپل کے پاس چلا گیا کہ مجھے غلط فیل کیا گیا ہے پرنسپل نے استاد اور طالب علم دونوں کو بلا لیا اور استاد سے فیل کرنے کی وجہ پوچھی استاد صاحب نے بتایا کہ اس لڑکے کو فیل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہمیشہ موضوع سے باہر نکل جاتا ہے جس موضوع پر اسے مضمون لکھنے کو دیا جائے اسے چھوڑ کر اپنی پسند کے مضمون پر چلا جاتا ہے .
پرنسپل نے کوئی مثال پوچھی تو استاد صاحب نے بتایا کہ ایک دفعہ میں نے اسے بہار پر مضمون لکھنے کو کہا تو وہ اس نے کچھ اس طرح لکھا
موسم بہار ایک بہت ہی بہترین موسم ہوتا ہے اور اس کے مناظر بہت ہی دلنشین ہوتے ہیں۔ اس موسم میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوتی ہے اور سبزے کی بہتات ہو جاتی ہے ، اس موسم کو اونٹ بہت پسند کرتے ہیں اور اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
پرنسپل صاحب نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ مناسبت کی وجہ سے بہار کی بجائے اونٹ پر لکھ بیٹھا ہو آپ اسے کوئی اور موضوع دے کر دیکھتے
استاد صاحب نے کہا کہ میں نے ایک دفعہ اس سے کہا کہ تم اس طرح کرو کہ جاپان میں گاڑیوں کی فیکٹری پر مضمون لکھو۔ اس طالب علم نے جو مضمون لکھا وہ کچھ اس طرح تھا
جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور گاڑیوں کی صنعت میں اس کو منفرد و اعلی مقام حاصل ہے۔ جاپان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے گاڑیاں برآمد کرنے میں۔ ہمارے ملک میں بھی زیادہ تر گاڑیاں جاپان کی استعمال ہوتی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمت بہت زیادہ ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم سواری کے لیے اونٹ کا استعمال کریں اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنسپل بہت حیران ہوا اس نے کہا کہ شاید سواری کی وجہ سے ایسا ہو گیا ہے ، آپ بالکل ہی کوئ الگ موضوع دے کے دیکھتے ۔ استاد صاحب نے کہا جی ایک دفعہ میں نے بالکل ہی الگ موضوع دیا جس میں اونٹ کا ذکر آنا ہی ناممکن تھا میں نے اسے کمپیوٹر پر مضمون لکھنے کو کہا لیکن اس نے جو مضمون لکھا وہ کچھ اس طرح تھا
کمپیوٹر ایک نہایت ہی حیران کن ایجاد ہے۔ جو کام پہلے سالوں میں نہیں ہوتے تھے وہ آج سکینڈوں میں ہوتے ہیں ۔کمپیوٹر کا انسانی زندگی پر بہت بڑا احسان ہے۔ آج کل کی نئی نسل کمپیوٹر کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔اس کا استعمال زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جو تعلیم یافتہ ہوں۔ لیکن جہاں تک غیر تعلیم یافتہ طبقے کا تعلق ہے تو وہ کمپیوٹر پر توجہ نہیں دیتے کیوں کہ وہ اور سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ بالخصوص صحراوں میں جو بدھوں رہتے ہیں ان کو تو کمپیوٹر کی الف ب کا پتا نہیں۔ لہذا ہمارے علاقے میں یہ لوگ زیادہ تر وقت اونٹ کے ساتھ گزارتے ہیں۔ اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنسپل نے یہ سنکر کہا کہ پھر تو آپ نے ٹھیک فیل کیا ، پھر طالب علم سے کہا کہ میں آپ کو ایک موقع دیتا ہوں آپ بہیں بیٹھ کر ایک مضمون لکھو جو موضوع سے ادھر ادھر نہ ہٹے ، طالب علم مان گیا اور پرنسپل نے اسے ایک روڈ ایکسیڈنٹ پر مضمون لکھنے کو کہتا ہے تو طالب علم یوں مضمون لکھتاہے
ایک دفعہ میں ریاض سے مکہ جا رہا تھا۔ میرے پاس ٹویوٹا کرسیڈا گاڑی تھی جو بڑی مست تھی۔ میں جناب ہائی وے ہے پر بہت ہی تیز رفتاری کے ساتھ جا رہا تھامیں ایسے علاقے سے گزر رہا تھا جہاں پر اونٹ روڈ کراس کرتے ہیں۔ اور اونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نہ ہی گاڑی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی دور ہٹتا ہے۔ اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب پرنسپل صاحب نے یہ مضمون پڑا تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور کہا کہ تمہارا کوئی علاج نہیں اور اس کو فیل کردیا۔ اب جناب اس شاگرد کا شک یقین میں بدل گیا کہ اس کے ساتھ ضرور بالضرور ظلم ہوا ہے اور اس نے محکمہ تعلیم کو ایک درخواست لکھی
جناب عالی
میں اپنی کلاس کا ایک نہایت ہی ذہین طالب علم ہوں اور مجھے سالانہ امتحان میں جان بوجھ کر فیل کر دیا گیا ہے ، میرے استاد نے میری قابلیت کی وجہ سے مجھے فیل کیا ہے ، جناب میں نے اپنے استاد کے ناقابل برداشت رویہ پر ایسے ہی صبر کیا جیسے اونٹ اپنے مالک کے ستانے پر صبر کرتا ہے۔ مالک اونٹ سے اپنے کام بھی نکلواتا ہے اور اس کو ستاتا بھی ہے۔ اور ہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کے کام بھی آتا ہے۔

06/11/2017
26/01/2017

Address

Bahria Town
Lahore

Telephone

+923008596275

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohsan Developer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share