Taleem Nama

Taleem Nama "Your Daily Dose of Taleem – From Schools to Universities."

25/07/2025

اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں
💻
ریم: کم از کم 8 جی بی یا زیادہ سے 16 جی بی
اگر ریم 8 جی بی ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8 جی الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جا سکتی ہے

ہارڈ ڈسک یعنی میموری ssd ہونی چاہئے جبکہ hdd تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کے لیے بہتر ہے

جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر
سب سے جدید اس وقت تک 11th جنریشن ہے

پروسیسر کی 3 اقسام:
core i3، i5 & i7.
جبکہ
i7 is the best

اگر آپ نے
گرافیکل کام کرنا ہے تو

کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے

بیٹری 🔋 lithium سیلز کی ہونی چاہئے
لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں
یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے

Second hand
لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی اصل ڈسپلے نکال کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ

اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کے لیے ہے

دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگاتے ہیں کہ لوگ ڈسپلے دیکھ کر ہی خوش جاتے ہیں اور وال پیپر بھی اس طرح کا ہوتا ہے کہ ڈیمج پگزل پر نظر نہیں جاتی

ڈسپلے چیک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ

لیپ ٹاپ کی brightness فل کر لیں اس کے بعد
آپ نے نوٹ پیڈ اوپن کرکے اسے ساری سکرین پر پھیلا دینا ہے اس سے ساری سکرین سفید ہو جائے گی

اس طرح سکرین میں اگر کوئی پگزل ڈیمج ہے یا کسی جگہ سے سکرین پر دباؤ آیا ہوا ہے تو وہاں سے کالے نشان نظر آ جائیں گے

دوسرا آپ نے جو لیپ ٹاپ لینا ہے اسے انٹرنیٹ پر سرج کر کے اس کی specification میں دیکھ لیں کہ مطلوبہ لیپ ٹاپ کو کونسا ڈسپلے لگا ہے lcd ہے یا led
اگر lcd ہو تو سکرین کو سائیڈو سے دیکھنے سے ڈسپلے ٹھیک نظر نہیں آتا یہ lcd کی نشانی ہے
اور led زیادہ بہتر ڈسپلے ہے

دوسرا اہم سوال ہے بٹنوں کا
کیا کوئی بٹن خراب تو نہیں

جو لیپ ٹاپ خریدنا ہو اس لیپ ٹاپ سے گوگل پر سرچ کریں
Keyboard tester

یہ 1 mb کا سوفٹویر ہے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اسے اوپن کریں
اور لیپ ٹاپ کے بٹنوں کو ایک ایک کر کے دباتے جائیں

جو جو بٹن ٹھیک ہو گا وہ سکرین پر سبز رنگ میں بدلتا جائے گا

پروسیسر کو چیک کرنے کے لیے آپ نے گوگل میں سرچ کرنا ہے
CPU Z
اس چھوٹے سے سافٹویئر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کرنا ہے

اوپن کرنے کے بعد پہلے ہی آپشن میں CPU کی معلومات درج ہوں گی

اس CPU معلومات میں نام والے کالم کے سامنے درج نمبر آپ کو جنریشن کا بتائیں گے

غور سے سمجھیں
مثلاً
Inter core i3,
اس کے بعد اگر تین ہندسے اور لکھے ہوں تو پروسیسر فرسٹ جنریشن ہے
اگر چار ہندسے ہوں تو سیکنڈ یا اس سے اگلی جنریشنز ہیں

مثلاً
Intel core i3.,,,, 803
یعنی i3 کے بعد تین ہندسے آئے تو مطلب فرسٹ جنریشن
Intel core i3.,,,, 2304
اس مثال میں i3 کے بعد چار ہندسے آئے تو یہ دوسری جنریشن

اسی طرح
Intel core i3.,,,, (3)405
Inter core i3.,,,, (4)505
ان دو مثالوں میں بھی چار ہندسے ہیں لیکن پہلی مثال میں شروع کا ہندسہ 3 ہے تو تیسری جنریشن
دوسری مثال میں شروع کا ہندسہ 4 ہے تو چوتھی جنریشن

یاد رہے کہ پہلے ہندسے کو سمجھانے کے لیے گول بریکٹ لگائی ہے

CPU. Z
اسی سوفٹویر کی مدد سے آپ cache اور mother board کی معلومات بھی لے سکتے ہیں

اور یہی سوفٹویر آپ ram کی معلومات اور گرافک کارڈ کی معلومات بھی دے گا

اگر لیپ ٹاپ میں گرافک کارڈ نہیں ہوگا تو معلومات بھی نظر نہیں آئیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارڈ ڈسک اور بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ
استعمال شدہ لیپ ٹاپ خریدتے وقت ہارڈ ڈسک اور بیٹری چیک کرنے کا طریقہ

آپ نے گوگل پر سرچ کرنا ہے
hard disk sentinel
اس سوفٹویر کو ڈاؤنلوڈ اور انسٹال کر کے اوپن کریں
Health
اور
Performance
کی پرسنٹیج ظاہر ہو جائیں گی
اگر ہارڈ ڈسک میں کوئی پرابلم ہو
تو health اور performance لیول 100 پرسنٹ نہیں ہوتا
نیچے نوٹ بھی لکھا ہوتا ہے ہارڈ ڈسک ٹھیک ہو تو بتا دیا جاتا ہے اگر پرابلم یعنی bad sector ہوں تو نوٹ میں لکھے ہوتے ہیں

Temperature option
اسی سوفٹویر کے ٹمپریچر آپشن میں آپ ہارڈ ڈسک کا درجہ حرارت معلوم کر سکتے ہیں

Smart option
ہارڈ ڈسک کے باقی سارے ٹیسٹ
سمارٹ آپشن میں دیکھ سکتے ہیں
سمارٹ آپشن میں ٹیسٹ ویلیو 0 ہونی چاہئے
اگر ہارڈ ڈسک مرمت شدہ ہو یعنی مکینک نے bad sector نکالے ہوں تو ویلیو 0 نہیں ہوتی

Information option
اس آپشن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ہارڈ کس قسم کی ہے
ایس ایس ڈی ہے یا ایچ ڈی ڈی وغیرہ

بیٹری 🔋 چیک کرنے کا طریقہ

سٹارٹ سٹارٹ مینو پر رائٹ کلک کر کے ونڈوز پاور شیل اوپن کریں

اس میں آپ نے یہ لکھنا ہے 👇
powercfg/betteryreport/output
آگے لکھنا ہے
-c:\bettery.html-
یعنی یہ آپ نے پاتھ لکھنا ہے اس کے بعد enter کلک کرکے بیٹری رپورٹ محفوظ کر لیں

سی ڈرائیو میں آپ کی بیٹری رپورٹ محفوظ ہے اسے اوپن کرکے بیٹری کی معلومات دیکھ لیں۔
اس رپورٹ میں پتہ چل جاتا ہے کہ جب لیپ ٹاپ نیا بنا تھا تو بیٹری کتنی تھی
استعمال ہونے کے ابھی کتنی بیٹری بقایا بچی ہے۔

Vertebral Column/ Back Bone:Consist of 33 irregular bones, divided into different sections  * First 7 bones or vertebrae...
12/07/2025

Vertebral Column/ Back Bone:
Consist of 33 irregular bones, divided into different sections
* First 7 bones or vertebrae are called cevical vertebrae

* Next 12 bones are called Thorical vertebrae

* Next 5 bone are called Lumbar vertebrae

*Next 5 bone are known as Sacrum

* Next 4 Bone are called coccyx
Start from top to down





7+12+5+5+4= 33

12/07/2025

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس
تعلیمی اصلاحات کےحوالے سے متعدد اہم امور زیرغورآئے
گریڈ 8 کے امتحانات پیکٹا لے گا، اگلے 30 دن میں لائحہ عمل بنایا جائے،وزیرتعلیم
وزیر تعلیم کی پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام کوموثر بنانے کی ہدایت
ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے،وزیرتعلیم
اس اقدام سے ٹیچرز اور طلبا کی کارکردگی سامنے آئے گی ،وزیرتعلیم



۔جن سرکاری ملازمین کی بیگمات بے نظیر کے پیسے لے رہی تھیں  ان کو میسج ملنا شروع ہوگئے ہیں کہ جتنے پیسے لئے ہیں وہ دوبارہ ...
12/07/2025

۔جن سرکاری ملازمین کی بیگمات بے نظیر کے پیسے لے رہی تھیں ان کو میسج ملنا شروع ہوگئے ہیں کہ جتنے پیسے لئے ہیں وہ دوبارہ سرکاری خزانے میں جمع کریں۔😂



MCQs based model paper for selection of head teacher confirmed by school education department.
10/07/2025

MCQs based model paper for selection of head teacher confirmed by school education department.



آؤٹ سورس کیے جانے والے سکولوں کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں کسی کیٹیگری میں بھی سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا جواز نہیں بنتا  ا...
09/07/2025

آؤٹ سورس کیے جانے والے سکولوں کی تفصیلات ملاحظہ فرمائیں کسی کیٹیگری میں بھی سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا جواز نہیں بنتا اساتذہ کہیں بھی اس کے ذمہ دار نہیں ٹھہراٸے جا سکتے بجائے اس کے کہ اساتذہ کی بھرتی کر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جاتی حکومت نے سکول ہی ختم کر دیے اگر بہت ضروری تھا تو 50 سے کم تعداد والے سکول آؤٹ سورس کر دیے جاتے حالانکہ وہاں ایک یا حد دو اساتذہ تھے جو اس تعداد کے مطابق زیادہ ہر گز نہیں تھے اب طلباء کی تعداد کی لمٹ ہر فیز کے ساتھ بڑھتی ہی جا رہی ہے دیکھیں کہاں تک پہنچے!

‏7 سے 9 جولائی کے دوران دریائے چناب، جہلم، راوی کے معاون ندی نالوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خد...
08/07/2025

‏7 سے 9 جولائی کے دوران دریائے چناب، جہلم، راوی کے معاون ندی نالوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ پیشگی حفاظتی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

لیں جی ہیڈشپ کے لیے اشتہار بھی آگیااپلائی کرنا مت بھولیں7 جولائی سے 12 جولائی تک
07/07/2025

لیں جی ہیڈشپ کے لیے اشتہار بھی آگیا
اپلائی کرنا مت بھولیں
7 جولائی سے 12 جولائی تک

ہیڈ شپ کے اپلائی کرنے کے لیے SEDHR پر آپشن دستیاب ہے
07/07/2025

ہیڈ شپ کے اپلائی کرنے کے لیے SEDHR پر آپشن دستیاب ہے

Applications for Head Teachers of High & higher secondary will be taken first starting tonight.
07/07/2025

Applications for Head Teachers of High & higher secondary will be taken first starting tonight.

پنجاب حکومت کی نٸی سکول کونسل پالیسیSMC مجریہ جنوری 2025  کے تحت قاٸم سکول کونسلوں کو  آڈٹ، اور دیگر خریداری قواعد سے دی...
05/07/2025

پنجاب حکومت کی نٸی سکول کونسل پالیسیSMC مجریہ جنوری 2025 کے تحت قاٸم سکول کونسلوں کو آڈٹ، اور دیگر خریداری قواعد سے دیا گیا استثنا، آٸین پاکستان سے متصادم قرار



Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taleem Nama posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share