Experts PC Fix

Experts PC Fix This page will help you about all pc, laptop issues hardware software solutions,
Vedio tutorials to

پاسورڈ لگا کر بھول جانا؟پاسورڈ لگا کر بھول جانا ایک عام مسئلہ ہے، اور اکثر لوگوں کو یہ تجربہ ہوتا ہے۔ پاسورڈ لگانے کے بع...
21/10/2024

پاسورڈ لگا کر بھول جانا؟

پاسورڈ لگا کر بھول جانا ایک عام مسئلہ ہے، اور اکثر لوگوں کو یہ تجربہ ہوتا ہے۔ پاسورڈ لگانے کے بعد بھول جانا بہت غلط عادت ہے اور آپ کو بہت نقصان دے سکتی ہے اگر آپ کی یاداشت اتنی تیز نہیں ہے اور آپ پاسورڈ بھی وہ لگاتے ہیں جو آپ خود ہی بھول جائیں تو آپ کو یہ عادت تبدیل کرنا ہو گی

پاسورڈ مینیجر کا استعمال کریں:
اگر آپ بار بار پاسورڈ بھول جاتے ہیں تو پاسورڈ مینیجر استعمال کرنا ایک بہترین حل ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کے تمام پاسورڈز کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے اور یاد رکھنے کا کام کرتا ہے۔

پاسورڈ نوٹ کرنا:
اگر آپ کو پاسورڈ مینیجر پسند نہیں ہے، تو ایک محفوظ جگہ پر اپنے پاسورڈ کو لکھ کر رکھ سکتے ہیں، جیسے کہ ایک سیف یا لاکڈ نوٹ پیڈ ایپ۔

یادگار کا طریقہ اپنائیں:
اگر آپ پاسورڈ کو یاد رکھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، تو آپ ایک "میٹرک" یا یادگار طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً
ایک جملہ لے کر اس کے پہلے حروف کو پاسورڈ میں تبدیل کریں
جیسا کہ
Life is beautiful
I love playing guitar
I love reading books
کچھ لوگ اپنے پاسورڈز کو ایک نمونہ پر بناتے ہیں۔ مثلاً، ہر جگہ ایک ہی بیس پاسورڈ رکھتے ہیں لیکن ہر اکاؤنٹ کے لیے ایک مختلف نمبر یا حرف شامل کرتے ہیں
جیسا کہ
Usamacomputers2011 فیس بک کے لئے
Usamacomputers 2023 یو ٹیوب کے لئے
اس طرح الگ الگ ورژن یا ماڈل میں تبدیل کر کے یاد رکھا جا سکتا ہے۔

جب بھی آپ کوئی بھی پاسورڈ لگا رہے ہوتے ہیں تو ان میں پاسورڈ ریکوری میتھڈ بھی سیٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہوتا ہے جو آپ نے پاسورڈ لگانے سے پہلے سیٹ کرنا ہوتا ہے

تا کہ پاسورڈ بھول جانے یا کوئی اور مسئلہ ہونے کے بعد آپ ان ریکوری آپشن کے زریعے پاسورڈ ریکوری کر سکیں

لیکن آپ لوگ اس پر دھیان نہیں دیتے صرف پاسورڈ لگا دیتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں اور پھر مجھ سے پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ میں اب اس کو ریکور کیسے کروں؟

آپ کا لگایا ہوا پاسورڈ آپ کے علاوہ ریکور کوئی نہیں کر سکتا؟ کیوں کہ اس کو ریکور کرتے ہوئے رکوری آپشن بھی آپ نے لگایا ہوتا ہے!!

پاسورڈ کی حفاظت اور یاد رکھنا دونوں ضروری ہیں۔ اگر آپ یاد نہیں رکھ سکتے تو یہ آپ کی اپنی نا اہلی کا ثبوت ہے اور صرف آپ اس کے ذمہ دار بھی ہوتے ہیں۔

مضبوط، طویل اور پیچیدہ پاسورڈز استعمال نہ کریں جو آپ کو خود بھی یاد نہ رہے،

اور پاسورڈ یاد رکھنے کے لیے پاسورڈ مینیجر یا پاسفریز ایپ کا استعمال کریں۔

اور کوئی ایسا پاسورڈ لگانے کا طریقہ اپنائیں جو آپ کی روزمرہ زندگی سے جڑا ہو اور آپ کو یاد رہے

ہمیشہ اپنی سیکیورٹی پر توجہ دیں، خاص طور پر جب آپ مختلف اکاؤنٹس میں اہم معلومات رکھ رہے ہوں۔

اُمید کرتا ہوں آپ ان باتوں کا خیال رکھیں گے
شکریہ

مائیکرو سافٹ سرفیس پرو کا تعارف اور استعمال؟کن لوگوں کے لئے بہتر ہے؟ خریدنا چاہیئے یا نہیں؟ اس میں کیا اچھا برا ہے؟ کس ا...
20/10/2024

مائیکرو سافٹ سرفیس پرو کا تعارف اور استعمال؟
کن لوگوں کے لئے بہتر ہے؟ خریدنا چاہیئے یا نہیں؟ اس میں کیا اچھا برا ہے؟ کس استعمال کے لئے ہے؟

مائیکروسافٹ سرفیس پرو ایک ہائی اینڈ ہائبرڈ لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ ہے جو خاص طور پر پروفیشنلز اور تخلیقی افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اپنے طاقتور ہارڈ ویئر اور پورٹیبلٹی کی وجہ سے بزنس پروفیشنلز، ڈیزائنرز، اور اسٹوڈنٹس میں بہت مقبول ہے۔ اس کا تعارف اور جائزہ درج ذیل ہے:

مائیکروسافٹ سرفیس پرو ایک ونڈوز پر مبنی ڈیوائس ہے جو آپ کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ دونوں کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ پورٹیبل ہے اور ساتھ ہی ایک detachable کی بورڈ کے ساتھ آتا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم:
سرفیس پرو ونڈوز 11 یا جدید ترین ورژن پر چلتا ہے۔

پروسیسر
اس میں Intel کے جدید ترین پروسیسرز (i5، i7، یا i9) موجود ہوتے ہیں جو آپ کو ملٹی ٹاسکنگ اور بھاری سافٹ ویئرز چلانے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔

ڈسپلے
PixelSense ٹچ اسکرین ڈسپلے ہوتا ہے جس میں بہترین ریزولوشن ہوتی ہے، جو کہ ویڈیو ایڈیٹنگ، گرافک ڈیزائن، اور ڈیجیٹل آرٹ کے لیے بہترین ہے۔

اسٹوریج اور ریم
سرفیس پرو مختلف اسٹوریج آپشنز (128GB SSD سے لے کر 1TB تک) اور 8GB سے 32GB ریم کے ساتھ آتا ہے۔

کن لوگوں کے لیے بہتر ہے؟

بزنس پروفیشنلز
اگر آپ اکثر سفر کرتے ہیں یا ورک فیلڈ میں متحرک رہتے ہیں، تو سرفیس پرو کی پورٹیبلٹی اور لمبی بیٹری لائف آپ کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈیزائنرز اور آرٹسٹس
سرفیس پرو ایک سٹائلس (Surface Pen) کے ساتھ آتا ہے جو تخلیقی کاموں جیسے ڈیجیٹل ڈرائنگ، گرافک ڈیزائن، اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے بہت اچھا ہے۔

اسٹوڈنٹس

اس کے ہلکے وزن اور پورٹیبلٹی کی وجہ سے یہ اسٹوڈنٹس کے لیے بھی مفید ہے، خصوصاً وہ طلباء جو ہینڈ نوٹس لکھنے یا ریسرچ کے لیے ایک طاقتور اور پورٹیبل ڈیوائس چاہتے ہیں۔

ڈیولپرز اور انجینئرز
سرفیس پرو ہائی اینڈ پروسیسرز اور ریم کی وجہ سے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، کوڈنگ، اور 3D ماڈلنگ کے لیے بھی موزوں ہے۔

فوائد
پورٹیبلٹی
اس کا ہلکا وزن اور قابلِ حمل ڈیزائن اسے سفر کے لیے ایک بہترین آپشن بناتا ہے۔
بہترین ڈسپلے
PixelSense
ڈسپلے بہت شارپ اور کلر ایکوریٹ ہے، جس سے گرافکس کا کام کرنے والے افراد کے لیے یہ ایک مثالی ڈیوائس ہے۔

لمبی بیٹری لائف
ایک فل چارج پر یہ دن بھر کام کر سکتا ہے، جو کہ بزنس میٹنگز اور اسٹوڈنٹس کے لیے اہم ہے۔

ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ دونوں کا فیچر
detachable کی بورڈ اور ٹچ اسکرین کی وجہ سے آپ اس کو لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ دونوں طرح سے استعمال کر سکتے ہیں۔

Surface Pen
سرفیس پرو کے ساتھ Surface Pen کا استعمال تخلیقی کاموں جیسے ڈرائنگ اور نوٹس لکھنے کے لیے ایک زبردست اضافہ ہے۔

نقصانات
مہنگا
سرفیس پرو دیگر لیپ ٹاپس کے مقابلے میں مہنگا ہے، خاص طور پر اگر آپ کو زیادہ ریم اور اسٹوریج چاہیے۔

کم پورٹس
چونکہ یہ ایک ہائبرڈ ڈیوائس ہے، اس میں زیادہ پورٹس نہیں ہیں جیسے کہ یو ایس بی پورٹس، HDMI، وغیرہ۔

کی بورڈ اور سرفیس پین الگ سے خریدنے پڑتے ہیں
کی بورڈ اور سرفیس پین سرفیس پرو کے ساتھ شامل نہیں ہوتے، آپ کو انہیں الگ سے خریدنا پڑتا ہے جو قیمت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

ڈسپلے کا سائز
اگرچہ یہ پورٹیبل ہے، مگر کچھ لوگوں کے لیے 12.3 انچ اسکرین بڑی اسکرین کے مقابلے میں چھوٹی محسوس ہو سکتی ہے۔

خریدنا چاہیے یا نہیں؟
اگر آپ کو ایک ایسی ڈیوائس چاہیے جو آپ کو پورٹیبلٹی کے ساتھ ساتھ ایک طاقتور پرفارمنس فراہم کرے، تو سرفیس پرو ایک بہترین آپشن ہے، خاص طور پر اگر آپ تخلیقی کاموں یا بزنس پروفیشنلز میں شامل ہیں۔ تاہم، اگر آپ کو صرف ایک لیپ ٹاپ یا سادہ ٹیبلٹ کی ضرورت ہے، تو سرفیس پرو آپ کے بجٹ میں فٹ نہ ہو اور آپ دیگر آپشنز پر غور کر سکتے ہیں۔

19/10/2024

کمپیوٹر لیپ ٹاپ خریدتے ہوئے کن چیزوں میں فراڈ ہوتا ہے جو دکان والے کرتے ہیں؟

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ خریدتے وقت کچھ دکاندار ایسے فراڈ یا دھوکے کر سکتے ہیں جن سے خریدار کو نقصان ہو سکتا ہے۔
ان چیزوں کو مدِنظر رکھ کر آپ خود کو بچا سکتے ہیں۔
جن میں دکاندار فراڈ کر سکتے ہیں

پرانی یا ریفربشڈ لیپ ٹاپ کو نیا ظاہر کرنا

فراڈ: دکاندار کبھی کبھار پرانے یا ریفربشڈ (مرمت شدہ) لیپ ٹاپ کو نئے کے طور پر بیچ دیتے ہیں۔

بچاؤ کا طریقہ:
خریدنے سے پہلے لیپ ٹاپ کی اندرونی حالت مدر بورڈ اور ریم کی حالت اور باہری حالت باڈی اور سائیڈز کو غور سے چیک کریں۔
لیپ ٹاپ کی مینوفیکچرنگ ڈیٹ (manufacturing date) کو چیک کرنے سے پتہ چل جاتا ہے کہ لیپ ٹاپ کتنے سال پرانا ہو چکا ہے

کمزور ہارڈ ویئر بیچنا

فراڈ: بعض اوقات دکاندار لیپ ٹاپ کے کمزور پروسیسر، ریم، یا ہارڈ ڈرائیو انسٹال کر کے بیچ دیتے ہیں۔

بچاؤ کا طریقہ:
لیپ ٹاپ کی اسپیسفکیشنز چیک کرنے کے لیے
DXDIAG یا Task Manager میں جا کر پروسیسر، ریم، اور اسٹوریج چیک کریں۔
اور ہارڈ ڈسک ایس ایس ڈی وغیرہ کی ہیلتھ چیک کروائیں
خریداری کے وقت دکاندار سے مکمل ہارڈ ویئر کی معلومات (CPU، RAM، GPU، SSD/HDD وغیرہ) لیں اور اسے خود چیک کریں۔
کہ وہ اس میں موجود بھی ہے یا نہیں

جعلی یا سستے پارٹس کا استعمال

فراڈ: کچھ دکاندار لیپ ٹاپ میں جعلی یا سستے پارٹس (جیسے کہ RAM، SSD یا بیٹری) ڈال دیتے ہیں۔

بچاؤ کا طریقہ:
سافٹ ویئر جیسے CPU-Z یا HWinfo کا استعمال کریں تاکہ آپ لیپ ٹاپ کے اندر لگے پارٹس کو ویریفائی کر سکیں۔
خاص طور پر بیٹری چیک کریں، کیونکہ سستی بیٹری جلدی خراب ہو جاتی ہے۔

جعلی وارنٹی یا محدود وارنٹی

فراڈ: کچھ دکاندار مکمل وارنٹی کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ وارنٹی جعلی یا محدود تھی۔
کاندار اصل رسید نہ دے کر یا جعلی رسید دے کر فروخت کرتے ہیں تاکہ بعد میں آپ کو وارنٹی یا ریٹرن کا مسئلہ ہو۔

بچاؤ کا طریقہ:
لیپ ٹاپ کی خریداری کا ثبوت وارنٹی کارڈ اور رسید دکاندار سے حاصل کریں
لیپ ٹاپ کا ماڈل نمبر، سیریل نمبر، سپیسی فکیشنز اور دیگر معلومات کو رسید پر درج کروائیں
ہمیشہ اصل رسید لیں اور اس پر دکان کا اسٹیمپ اور سائن ضرور چیک کریں۔
اور اس کو محفوظ رکھیں۔

زیادہ قیمت پر فروخت

فراڈ: بعض دکاندار غیر ضروری اضافی چارجز لگا کر یا مارکیٹ قیمت سے زیادہ قیمت بتا کر لیپ ٹاپ بیچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بچاؤ کا طریقہ:
خریدنے سے پہلے مختلف دکانوں یا آن لائن پلیٹ فارمز پر قیمتیں چیک کریں۔
اگر ممکن ہو تو آفیشل ویب سائٹس سے قیمت کا موازنہ کریں۔
کبھی بھی یہ نہ کہیں کہ تیس ہزار تک لیپ ٹاپ دکھاؤ
بلکہ اپنی ضرورت کے لہاظ سے جیسا ہارڈوئیر آپ کو اپنے کام کے لئے چاہیئے
اس سپیسیفکیشن کو طاہر کریں

بیٹری اور پاور اڈاپٹر کا مسئلہ

فراڈ: بعض اوقات دکاندار اصلی بیٹری یا پاور اڈاپٹر کی جگہ جعلی یا خراب کوالٹی کا اڈاپٹر دے دیتے ہیں۔

بچاؤ کا طریقہ:
پاور اڈاپٹر اور بیٹری پر موجود سیریل نمبر چیک کریں اور اس بات کی تصدیق کریں کہ یہ اصل ہیں۔

پاور اڈاپٹر کو چیک کریں کہ یہ مناسب وولٹیج اور پاور آؤٹ پٹ دے رہا ہے۔

لیپ ٹاپ خریدتے وقت دکانداروں کے فراڈ سے بچنے کے لیے آپ کو مکمل طور پر محتاط رہنا چاہیے،
آپ کو خود بھی ہارڈوئیر سافٹ وئیر کا علم ہونا ضروری ہے

اسپیسفکیشنز اور پرزوں کی تصدیق کرنی چاہیے،

اور ہمیشہ اصل وارنٹی اور رسید لینی چاہیے۔

مختلف دکانوں یا آن لائن قیمتوں کا موازنہ بھی بہت ضروری ہے تاکہ آپ کو مناسب قیمت میں درست پروڈکٹ ملے۔

اس پوسٹ کا مقصد صرف نئے یوزر اور خریدار کے علم میں اضافہ کرنا ہے

شکریہ

کمپیوٹر ماؤس میں DPI کا کیا  مطلب ہے؟کمپیوٹر ماؤس میں DPI کا مطلب ہے Dots Per Inch یہ ماؤس کی حساسیت (sensitivity) یا ری...
19/10/2024

کمپیوٹر ماؤس میں DPI کا کیا مطلب ہے؟

کمپیوٹر ماؤس میں DPI کا مطلب ہے Dots Per Inch

یہ ماؤس کی حساسیت (sensitivity) یا ریزولوشن کو ظاہر کرتا ہے۔

DPI اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ماؤس کو حرکت دینے پر کرسر اسکرین پر کتنا فاصلہ طے کرے گا۔

DPI کا عملی مطلب
اگر ماؤس کا DPI زیادہ ہے تو تھوڑی سی حرکت کرنے پر کرسر زیادہ فاصلے تک جائے گا۔
اگر DPI کم ہے تو زیادہ حرکت کرنے پر بھی کرسر کم فاصلے تک جائے گا۔

مثال
1000 DPI والے ماؤس کو ایک انچ (تقریباً 2.54 سینٹی میٹر) حرکت دینے پر کرسر اسکرین پر 1000 پکسلز کے فاصلے تک جائے گا۔

2000 DPI والے ماؤس میں اتنی ہی حرکت پر کرسر 2000 پکسلز کا فاصلہ طے کرے گا۔

DPI کے استعمال کا مقصد
1. گیمنگ میں: زیادہ DPI والے ماؤس زیادہ حساس ہوتے ہیں، جو کہ تیز رد عمل کی ضرورت والے گیمز میں اہم ہوتا ہے، جیسے کہ FPS (First Person Shooter) گیمز۔

2. گرافک ڈیزائن یا فوٹوشاپ میں: کم DPI بہتر ہوتا ہے تاکہ آپ زیادہ کنٹرول کے ساتھ کام کر سکیں،
مثلاً تصویر کے کسی حصے میں انتہائی درستگی سے کام کرنے کے لیے۔

3. عام استعمال: عام کمپیوٹنگ کے لیے مڈ رینج DPI (مثلاً 800-1600 DPI) عام طور پر کافی ہوتا ہے۔

DPI بدلنے کی سہولت:
بہت سے جدید ماؤس ایسے آتے ہیں جن میں آپ DPI کو بدل سکتے ہیں،
یعنی ایک بٹن دبا کر آپ ماؤس کی حساسیت کو فوری طور پر ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، جس سے آپ تیزی سے کام یا گیم کے لحاظ سے ماؤس کی رفتار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

DPI سے مراد ماؤس کی حساسیت ہے، اور یہ آپ کی ماؤس کی حرکت اور اسکرین پر کرسر کی حرکت کے درمیان تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ زیادہ DPI زیادہ تیز کرسر حرکت اور کم DPI زیادہ کنٹرول والی حرکت فراہم کرتا ہے۔

17/10/2024

MS office install | How to install ms office any version windows 7 and 10 complete information

17/10/2024

Laptop Battery Information Tips and Tricks

MS WORD COURSE CLASS 3 HEADINGSHOW TO MAKE TABLE OF CONTENTS USING HEADINGS FORMATING LINK IN THE COMMENTS
16/10/2024

MS WORD COURSE
CLASS 3 HEADINGS
HOW TO MAKE TABLE OF CONTENTS USING HEADINGS
FORMATING

LINK IN THE COMMENTS

ورڈ کورس کی دوسری کلاس اپلوڈ ہو گئی ہے لنک کمنٹ میں
02/10/2024

ورڈ کورس کی دوسری کلاس اپلوڈ ہو گئی ہے
لنک کمنٹ میں

آپ سب کی رکوسٹ پر ایم ایس آفس ورڈ کا کورس شروع کر دیا ہے انشااللہ بہت کچھ تفصیل سے سیکھیں گے چینل کو سبسکرائب کر لیں شکر...
01/10/2024

آپ سب کی رکوسٹ پر ایم ایس آفس ورڈ کا کورس شروع کر دیا ہے
انشااللہ بہت کچھ تفصیل سے سیکھیں گے
چینل کو سبسکرائب کر لیں
شکریہ

Welcome to this course you will learn complete MS Word Course step by step basic to advance This is class 1today we will learn Introduction to MS wordOpening...

Address

Mitha Tiwana Tehsil & District Khushab
Mitha Tiwana
41251

Telephone

+923072940597

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Experts PC Fix posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share