28/05/2026
28 مئی 1998 — یومِ تکبیر 🇵🇰
یہ دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا وہ سنہرا اور ناقابلِ فراموش باب ہے، جب چاغی کے پہاڑوں نے تکبیر کی گونج کے ساتھ پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت ہے۔
اس تاریخی موقع پر ہم محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان تمام سائنسدانوں اور معماروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے رات دن کی محنت سے ملک کا دفاع مستقل طور پر محفوظ بنایا۔
بلوچ اتحاد کونسل پاکستان کی جانب سے تمام اہل وطن کو یومِ تکبیر بہت بہت مبارک ہو!
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰