Multan Electric Power Company - MEPCO

Multan Electric Power Company - MEPCO 𝐃𝐞𝐥𝐢𝐯𝐞𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐞𝐥𝐞𝐜𝐭𝐫𝐢𝐜𝐢𝐭𝐲 𝐭𝐨 𝐌𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐨𝐮𝐭𝐡𝐞𝐫𝐧 𝐏𝐮𝐧𝐣𝐚𝐛
𝐌𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧, 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

میپکو ترجمان کے مطابق 16اور17اکتوبر 2026ء بجلی کی فراہمی مختلف فیڈرز سے مختلف اوقات کار میں سڑکوں کی کشادگی،ترقیاتی منصو...
15/10/2026

میپکو ترجمان کے مطابق 16اور17اکتوبر 2026ء بجلی کی فراہمی مختلف فیڈرز سے مختلف اوقات کار میں سڑکوں کی کشادگی،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، کھمبوں کی منتقلی اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں بند رہے گی اس بندش سے 17اکتوبر(بروز ہفتہ)کوملتان سرکل کی مخدوم رشیدسب ڈویژن ملتان کے 11KVپیر فخر علی، مخدوم رشید، قائد اعظم، ممتازآئل ملز، پیر صادق شاہ اورعلامہ اقبال فیڈرز سے ملتان۔وہاڑی روڈ کی کشادگی کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، غلہ منڈی سب ڈویژن ملتان کے 11KVبوٹے والا اور گلزار پور فیڈرز سے کھمبوں کی درستگی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، پیراں غائب سب ڈویژن ملتان کے 11KVپیراں غائب فیڈر سے ری کنڈکٹرنگ کے سلسلہ میں آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، مظفرگڑھ سرکل کی شہر سلطان سب ڈویژن کے 11KVبکائنی فیڈر سے کھمبوں کی منتقلی اور اپ گریڈیشن کے باعث سات بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، ساہیوال سرکل کے 132KVچیچہ وطنی گرڈاسٹیشن کے 11KVچیچہ وطنی اولڈ، ادیب شہید، سٹی، فردوس، حضور آباد، راج کوٹ، محمد آباد، ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی اور امتیاز ٹیکسٹائل ملزفیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،16اکتوبر (بروز جمعہ) کوساہیوال سرکل کے 11KVحافظ دائم،چک73/4-R،ایشیاء پولٹری فیڈز،قادر آباداورچک46/5-Lفیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،خانیوال سرکل کے 11KV پیر صادق شاہ اور علامہ اقبال فیڈرز سے ضروری مرمت کے سلسلہ میں آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔



ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) خانیوال سرکل میں پاکستان واپڈاایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء اور تحفظِ انسدادِ ہراسیت برا...
15/10/2026

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) خانیوال سرکل میں پاکستان واپڈاایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء اور تحفظِ انسدادِ ہراسیت برائے مقامِ کار ایکٹ 2010ء کے حوالے سے افسران کو آگاہی دینے کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا جس سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) میپکووقاص مسعود چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی مؤثر کارکردگی، انتظامی شفافیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے محکمانہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد، نظم و ضبط کی پابندی اور ملازمین کے لئے محفوظ و باوقار ماحول کی فراہمی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ سیشن کے دوران ای اینڈ ڈی رولزکی اہمیت اور محکمانہ معاملات میں ان کے اطلاق سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ افسران کو محکمانہ نظم و ضبط برقرار رکھنے، سرکاری فرائض کی ذمہ دارانہ انجام دہی، دفتری قواعد کی پابندی اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی اہمیت سے آگاہ کیا گیااورکہا کہ ادارے کے انتظامی معاملات میں شفافیت، جوابدہی اور مقررہ طریقہ کار کی پابندی سے نہ صرف کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ ادارے میں نظم و نسق کو بھی مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔تربیتی سیشن کے دوسرے اہم موضوع، کام کی جگہ پر ہراسیت کی روک تھام سے متعلق قانون، کے تحت ملازمین کے لئے محفوظ، باعزت اور پیشہ ورانہ ماحول کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ اس حوالے سے آگاہی کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ تمام افسران و ملازمین اپنے حقوق، ذمہ داریوں اور متعلقہ قانونی طریقہ کار سے واقف ہوں۔ کام کی جگہ پر باہمی احترام، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور مناسب طرزِ عمل کو فروغ دینا ایک مثبت اور صحت مند دفتری ماحول کے قیام کے لئے ضروری قرار دیا گیا
سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل مظفرگڑھ محمد وسیم اختر نے فرائض میں غفلت برتنے اور محکمانہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر دو اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ریونیو آفس مظفرگڑھ ڈویژن کے کمرشل اسسٹنٹ محمد اکبرکومحکمانہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور متعلقہ اکاؤنٹ پر مناسب طریقہ کار اور ایم اینڈ ٹی ٹیسٹ چیک رپورٹ کے بغیر لوڈ میں توسیع کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا ہے جبکہ مظفرگڑھ سیکنڈسب ڈویژن کے میٹر ریڈر /میٹرانسپکٹر محمد عامر خان کومحکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پرمعطل کیاگیا۔دونوں اہلکاروں کو فوری طورپر مظفرگڑھ سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر نے ایکسین مظفرگڑھ ڈویژن اور ریونیو آفیسر مظفرگڑھ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی سے فارغ کرکے الزامات سے متعلق پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت مزیدکاروائی شروع کی جائے۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے زیرِ انتظام رحیم یار خان اور مظفرگڑھ سرکلوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرز آپریشن کی ہدایات پرمظفرگڑھ شہر میں اور شہر سلطان سب ڈویژنوں میں بھی بجلی چوری کرنے والے 7 افرادپکڑے گئے جبکہ میپکو ظاہر پیر سب ڈویژن اور رورل سب ڈویژن خانپور میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز، پولیس اور میپکو افسران و ملازمین پر مشتمل ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیا۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کی درخواستیں جمع کروادی گئیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل محمد وسیم اختر کی ہدایت پر ایکسین مظفرگڑھ ڈویژن تفسیر عباس کی سربراہی میں ایس ڈی او کرمداد قریشی سب ڈویژن نے سب ڈویژنل ٹیم اورایم اینڈ ٹی اہلکاروں کے ہمراہ آپریشن کرکے ایک آئس فیکٹری میں نائٹ آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑ لی




🔥 Bijli Ki Shikayat? Ab Ghar Bethay Register Karein! ⚡📱 118 ke Sath Sath, Power Smart App se bhi apni complaint darj kar...
14/10/2026

🔥 Bijli Ki Shikayat? Ab Ghar Bethay Register Karein! ⚡
📱 118 ke Sath Sath, Power Smart App se bhi apni complaint darj karwain — aur Tracking ID se har update par nazar rakhein!
Download Power Smart App Today!
https://play.google.com/store/apps/details...





میپکو ترجمان کے مطابق پیراں غائب سب ڈویژن ملتان کے 11KVپیراں غائب فیڈر سے بجلی کی فراہمی 220/132KV ٹرانسمیشن لائن ملتان ...
13/10/2026

میپکو ترجمان کے مطابق پیراں غائب سب ڈویژن ملتان کے 11KVپیراں غائب فیڈر سے بجلی کی فراہمی 220/132KV ٹرانسمیشن لائن ملتان کی ری کنڈکٹرنگ کے سلسلہ میں 15،17،19،20، 21،22،24،26،28،29اور31اکتوبر کو آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک بند رہے گی۔ میپکو کے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن کی ٹی اینڈ جی ڈویژن کی جانب سے ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور ز 39-40،39-38، 38G-1، 37-38، 33-32اور31-30کی ری کنڈکٹرنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بجلی بندش کا شیڈول جاری کیاگیاہے۔میپکو انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی بندش کے شیڈول پر مکمل عملدرآمد کیاجائے اور پرمٹ مقررہ وقت پر حاصل کرکے بجلی بحالی بھی یقینی بنائی جائے۔


چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہدکی ہدایت پرڈسٹری بیوشن نظام کی دیکھ بھال، مرمت اور بحالی کے دوران لائن سٹاف...
13/10/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہدکی ہدایت پرڈسٹری بیوشن نظام کی دیکھ بھال، مرمت اور بحالی کے دوران لائن سٹاف کو درپیش خطرات سے بچنے اورقیمتی جانیں محفوظ بنانے کے لئے مختلف حفاظتی آلات فراہم کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ میپکو کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بجلی کی تنصیبات پر کام کرنے والے فیلڈ سٹاف کو جدید حفاظتی آلات کی فراہمی اور سیفٹی اصولوں پر عملدرآمد کے ذریعے حادثات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔میپکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایلوکیشن آرڈر کے مطابق ملتان، خانیوال، ساہیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، وہاڑی اور کنسٹرکشن فارمیشنز کے لئے مجموعی طور پر150 سیفٹی بیلٹس،5600 لائن مین ٹول بیگز اور 41 ارتھ ریزسٹنس ٹیسٹرز فراہم کئے گئے ہیں تاکہ فیلڈ سٹاف کو کام کے دوران ضروری حفاظتی سہولیات میسر آ سکیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ نظام کی دیکھ بھال، مرمت اور بحالی کے دوران لائن سٹاف کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی آلات کی دستیابی اور ان کا درست استعمال انتہائی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں میپکو کے مختلف آپریشن سرکلوں اور کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ کے لئے سیفٹی بیلٹس، لائن مین ٹول بیگز اور ارتھ ریزسٹنس ٹیسٹرز مختص کرکے فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی آلات کی تقسیم اور دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کے مؤثر اور درست استعمال کی بھی نگرانی کی جائے۔ لائن سٹاف کو پابند کیا جائے کہ بجلی کی لائنوں، کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبات پر کام شروع کرنے سے پہلے تمام مقررہ حفاظتی ضوابط، پرمٹ ٹو ورک اور حفاظتی طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں اس لئے سیفٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔میپکو انتظامیہ لائن سٹاف کو محفوظ ماحول فراہم کرنے، حفاظتی شعور اجاگر کرنے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی نے کہا ہے کہ شہری و دیہی علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز اور پولیس فورسز کے ہمراہ آپریشن کرکے بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔مقدمات درج، گرفتاریاں کرواکر حوالات بھیجاجائے۔ اس سلسلے میں تمام ایس ڈی اوز اور متعلقہ فیلڈ سٹاف اپنی اپنی حدود میں نگرانی کا نظام مؤثر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشنل افسران کے منعقدہ آن لائن اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں ریکوری کی موجودہ صورتحال اور مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے افسران اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ بجلی بلوں کی وصولی کے لئے اقدامات کئے جائیں، بقایا جات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دی جائے اور صارفین سے واجبات کی وصولی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت حاصل کئے جا سکیں۔
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ میپکو افسران کی اولین ترجیح ہے۔ ٹرانسفارمرز اور بجلی کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت مرمت یقینی بنائی جائے تاکہ بار بار پیدا ہونے والی شکایات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمرشل منیجر عمران اخترکے ہمراہ کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹر کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی ٹرانسفارمرز سے متعلق ہائی فریکوئنسی، ویری ہائی فریکوئنسی اور کریٹیکل لیول کی شکایات میں کمی لانے کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔



چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمدزاہدنے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری اندراج، بروقت ازالہ اور معیاری کسٹمر ...
12/10/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمدزاہدنے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کا فوری اندراج، بروقت ازالہ اور معیاری کسٹمر سروسز کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لئے متعارف کرائی گئی118ہیلپ لائن پر شکایات کے مسلسل اندراج اور ان کے مؤثر ازالے کا عمل صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آپریشنل سرکلوں کے افسران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میپکو صارفین کو سہولیات کی فراہمی، شکایات کے فوری حل اور ان کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صارفین کی شکایات کا مؤثر اندراج اور مقررہ وقت میں ازالہ میپکو کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ شکایات کے بروقت ازالے کی شرح کو مزید بہتر بنانے اور اسے100 فیصد تک لانے کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔رواں مالی سال یکم جولائی2026ء سے 10اکتوبر 2026ء تک کے اعداد و شمار کے مطابق میپکو ریجن کے 9 آپریشن سرکلز میں 118 ہیلپ لائن اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS) کے ذریعے مجموعی طور پر3 لاکھ 56 ہزار677 شکایات درج ہوئیں جن میں سے3 لاکھ 39 ہزار844 شکایات مقررہ وقت کے اندر حل کی گئیں۔ اس طرح شکایات کے بروقت ازالے کی مجموعی شرح95.28 فیصد رہی جبکہ صرف16 ہزار833 شکایات کا ازالہ مقررہ وقت کے بعد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سرکل وار کارکردگی میں مظفرگڑھ سرکل نے 99.98 فیصد شکایات بروقت حل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ وہاڑی سرکل میں بروقت ازالے کی شرح 99.78 فیصد، رحیم یار خان سرکل میں 97.78 فیصد، ساہیوال سرکل میں 95.51 فیصد، بہاول نگر سرکل میں 95.38 فیصد، ڈی جی خان سرکل میں 94.47 فیصد، ملتان سرکل میں 94.07 فیصد، خانیوال سرکل میں 93.21 فیصد اور بہاولپور سرکل میں 93.06 فیصد رہی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے ان کے حل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور شکایات کے اندراج سے لے کر حتمی ازالے تک مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ شکایات کے بروقت ازالے کی شرح کو100 فیصد کے قریب لانے کے لئے کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جاتا رہے گا اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے میپکو ریجن میں کسٹمر فسلیٹیشن سنٹرز (CFCs) قائم کئے گئے ہیں جہاں بجلی بلوں کی اقساط، تاریخ ادائیگی میں توسیع، نئے کنکشنز اپلائی کرنے، بجلی کے بلوں، نئے کنکشنز، میٹرز اور دیگر کسٹمر سروسز سے متعلق امور میں رہنمائی اور معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ میپکو صارفین کی تجاویز اور شکایات کو اہمیت دیتے ہوئے سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کا اعتماد مستحکم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔اجلاس میں چیف انجینئر کسٹمرسروسز سید جواد منصوراحمد، چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی، آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے لائن مین گریڈ فرسٹ سے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں۔ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو سہیل عباس کے مطابق ٹی 500پروموشن ٹریننگ امتحان میں تنویر عباس (شعبہ کنسٹرکشن) نے پہلی،محمد سلیم (بہاولپور) نے دوسری اور خلیل الرحمن(ڈی جی خان) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کامیاب ہونے والوں میں غضنفر عباس، نیازاحمد، محمد اسماعیل، غلام مصطفی، محمد ناصر(ملتان)،ظہوراحمد، عبدالغفار (شعبہ کنسٹرکشن)، اللہ بخش، فیض محمد(ڈی جی خان)، محمد ارشد، محمد سرور، محمد جمیل، محمد آصف(وہاڑی)، فیصل عزیز، سید محمد ضیاء اللہ، محمد مسعود صدیق(ساہیوال)، محمد حسن (بہاولنگر)اور ثناء الرحمن (رحیم یار خان) شامل ہیں۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)قادرآباد سب ڈویژن ساہیوال میں سیفٹی کلچر سروے اور سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد لائن سٹاف میں حفاظتی اقدامات سے متعلق شعور اجاگر کرنا، دورانِ ڈیوٹی حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانا اور حادثات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کو فروغ دیناہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر ساہیوال سرکل ناصر محمود فانی کی ہدایت پر سیفٹی انسپکٹر ایچ ایس ای محمد حسیب الیاس اور سیفٹی انسپکٹر سرکل ٹریننگ سنٹر ساہیوال محمد عمران اشرف نے لائن سٹاف کو حفاظتی امور کے حوالے سے لیکچرز دئیے اور انہیں ہدایت کی کہ ہائی ٹینشن لائنوں، ایچ پول اور کمپوزٹ سٹرکچرز پر کام شروع کرنے سے قبل پرمٹ ٹو ورک اور پرمٹ ٹو گراؤنڈ کے مقررہ طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔




ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) بہاولپور سرکل کے مختلف آپریشن سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریش...
08/10/2026

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) بہاولپور سرکل کے مختلف آپریشن سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ میپکو افسران کی نگرانی میں رات کے اوقات میں بھی چیکنگ کی گئی جس کے دوران متعدد صارفین کو ڈائریکٹ سپلائی، ٹیمپرڈمیٹرز اور مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ چیکنگ کے دوران متعدد ڈائریکٹ سپلائیاں پکڑی گئیں جن کے خلاف ایف آئی آر زکے اندراج اور جرمانہ بلوں کے اجراء کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ بعض مقامات پر بجلی چوری کے لئے مین اور لوڈ کیبل کے درمیان لوپ لگا ہوا پایا گیا جبکہ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے میٹرز بھی اُتارلئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد کی ہدایت پر جلہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ڈے اینڈ نایٹ چیکنگ کے دوران 4مقامات سے ڈائریکٹ سپلائیاں ایل ٹی لائن سے پکڑی گئیں جبکہ 8 ٹیمپرڈ میٹرز اتار کر ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ ایک بوگس میٹر بھی پکڑا گیا جبکہ 2لاکھ 70 ہزار روپے کے بقایا جات کے عدم ادائیگی پر 3نادہندگان کے میٹرز اتارے۔ شاہدرہ سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران میٹر ٹرمینلز میں لوپ، مین پی وی سی سے ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئیں۔دنیا پور سیکنڈ سب ڈویژن میں 3 ماہ سے 3 لاکھ 81 ہزار روپے کے نادہندہ صارف کا میٹر اتارنے کے ساتھ متبادل سورس بھی ختم کردیا گیا۔ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران ایک گھر میں مین اور لوڈ کیبل کے درمیان بجلی چوری کے لئے لوپ لگا ہوا پایا گیا۔
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے کہا ہے کہ لائن لاسز میں کمی، ریکوری کے مقررہ اہداف کا حصول، میوٹ اور آئیڈل میوٹ میٹرز کی مؤثر مانیٹرنگ اور صارفین کی شکایات کا مقررہ وقت میں ازالہ میپکو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ بجلی کی تقسیم کار نظام کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے فیلڈ افسران اپنی نگرانی مؤثر بنائیں اور اعلیٰ حکام کی جانب سے تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور اقدامات کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میپکوجامپور ڈویژن کے ایکسین اور ایس ڈی اوز کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، لائن لاسز کی صورتحال، ریکوری، میٹرنگ اور صارفین کو فراہم کی جانے والی سروسز سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ایس ای ڈی جی خان سرکل نے جامپور ڈویژن کے لائن لاسز کے بجٹ شدہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ لائن لاسز میں کمی کے لئے فیلڈ میں مؤثر نگرانی جاری رکھی جائے اور ایسے علاقوں، فیڈرز اور صارفین پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں۔
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال کی ہدایت پر سیفٹی کلچر کے فروغ اور ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کے تحفظ کے سلسلے میں ریسکیو 1122 پنجاب کے تعاون سے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ (Basic Life Support) پروگرام منعقد کیا گیا۔سرکل ٹریننگ سنٹر میپکو بہاول نگر میں تربیتی سیشن 5/6 اکتوبر جاری رہا۔تربیتی پروگرام کے دوران ریسکیو1122کے ماہرین نے شرکاء کو ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا۔ شرکاء کو سانس بحال کرنے، خون بہنے (بلیڈنگ) کو روکنے، اندرونی و بیرونی زخموں کی ابتدائی طبی امداد، ہڈی ٹوٹنے اور فریکچر کی صورت میں ضروری اقدامات کے بارے میں تربیت دی گئی۔ڈیوٹی کے دوران موذی جانداروں کے کاٹنے، آگ سے بچاؤ، جلنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، ہارٹ اٹیک، بجلی کا کرنٹ لگنے، سپرے یا گندم کی زہریلی گولیاں کھانے، نکسیر پھوٹنے اور دیگر روزمرہ پیش آنے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے بھی شرکاء کو ضروری احتیاطی تدابیر اور فوری امدادی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔




چیف انٹرنل آڈیٹر میپکو وسیم کھوکھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ (ٹی آر ڈبلیو) ملتان کا دورہ کیا۔ اس...
07/10/2026

چیف انٹرنل آڈیٹر میپکو وسیم کھوکھر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ (ٹی آر ڈبلیو) ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل، تکنیکی سہولیات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئر ٹی آر ڈبلیو عبدالرؤف سنگھیڑانے چیف انٹرنل آڈیٹر میپکو اور ان کی ٹیم کو ورکشاپ کے مختلف شعبہ جات، ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے مراحل، تکنیکی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ٹی آر ڈبلیو ملتان میپکو کی ایک اہم تکنیکی تنصیب ہے جہاں خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کا کام مقررہ تکنیکی مہارات اور کوالٹی کنٹرول کے اصولوں کے مطابق انجام دیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ جدید ترین تکنیکی سہولیات سے آراستہ اور آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہے جبکہ ٹرانسفارمرز کی مرمت، ٹیسٹنگ اور بحالی کے مختلف مراحل کے لئے باقاعدہ نظام وضع کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ایس ای نے ورکشاپ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، دستیاب مشینری، ٹیسٹنگ سہولیات اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں ٹرانسفارمرز کی بحالی کے عمل کے دوران معیار، تکنیکی صحت اور حفاظتی تقاضوں کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔چیف انٹرنل آڈیٹر میپکونے دورے کے دوران ورکشاپ کے مختلف شعبہ جات میں جاری سرگرمیوں، متعلقہ ریکارڈ اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا اور افسران سے معلومات حاصل کیں۔ورکشاپ میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے لئے اختیار کئے جانے والے طریقہ کار اور فراہم کردہ تکنیکی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی اورکہا کہ ملتان سمیت ریجن بھر میں قائم ورکشاپس میں مرمت کے لئے آنے والے ٹرانسفارمرز کا تمام ڈیٹا رکھا جائے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد گدرا نے کہا ہے کہ میپکو فیلڈ سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے اور بجلی کی تنصیبات پر کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز، پرمٹ ٹو ورک، ارتھنگ اور حفاظتی آلات کے استعمال میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سیفٹی سیل کی ٹیم کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں حفاظتی اقدامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان ہدایات پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی/سرکل ٹریننگ سنٹر بہاولپور سرکل عامر انصاری نے ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن بہاولپور کے زیرانتظام چک نمبر 12 بی سی والا فیڈر پر سیفٹی واک کی۔ موقع پر لائن سٹاف200 کے وی اے ٹرانسفارمر کی تبدیلی کا کام انجام دے رہا تھا تاہم معائنہ کے دوران متعدد حفاظتی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔لائن سٹاف ٹرانسفارمر کی تبدیلی کا کام پرمٹ ٹو ورک کے بغیر انجام دے رہا تھا جبکہ ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن لائنوں کی ارتھنگ بھی نہیں کی گئی تھی۔
ایڈیشنل چیف انجینئر ایم اینڈ ٹی سیکنڈ میپکو ملک محمد یوسف نے میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ محمد وسیم اختر سے ملاقات کی اور ایم اینڈ ٹی سے متعلقہ امور، میٹرنگ کے معاملات اور زیرِ التواء کیسز کے بروقت ازالے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران سرکاری کنکشنز پر نصب خراب میٹرز کی تبدیلی، خراب ایم ڈی آئی میٹرز کے بروقت متبادل، خراب اور جلنے والے میٹرز کی ایم اینڈ ٹی لیبارٹری میں منتقلی، میٹرز کی جانچ پڑتال اور متعلقہ ڈیٹا کی بروقت ریکوری سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف انجینئر ایم اینڈ ٹی سیکنڈنے ہدایت کی کہ خراب اور جلنے والے میٹرز کو بلا تاخیر ایم اینڈ ٹی ڈویژن منتقل کیا جائے تاکہ ان کی بروقت جانچ پڑتال اور ضروری کارروائی مکمل کی جا سکے۔ انہوں نے میٹرنگ سے متعلقہ معاملات میں مؤثر رابطہ کاری، نگرانی اور باہمی ہم آہنگی مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ نے متعلقہ افسران و سٹاف کو ہدایت کی کہ ایم اینڈ ٹی سے متعلقہ زیرِ التواء امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور صارفین کو میٹرنگ سے متعلق درپیش مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔




🏠 Ghar Bethay Meter Reading Durust Karwain!📱 Power Smart App → Meter Reading Correction → Submit⚡Asaan, Tez aur Ghar Bet...
02/10/2026

🏠 Ghar Bethay Meter Reading Durust Karwain!
📱 Power Smart App → Meter Reading Correction → Submit⚡
Asaan, Tez aur Ghar Bethay!
Power Smart App Download Karein:
Google Play Store:
https://play.google.com/store/apps/details...




چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کو بروقت نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی، زیر التواء درخواست...
30/09/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کو بروقت نئے بجلی کنکشنز کی فراہمی، زیر التواء درخواستوں کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کے نظام کو مزید مؤثر بنانا میپکو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اے ایم آئی/سمارٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے صارفین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ میٹرنگ، مانیٹرنگ اور ریونیو مینجمنٹ کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔نئے کنکشنز کے سلسلہ میں سینئر ترین زیر التواء کیسز کو ترجیح دی جارہی ہے اور صارفین کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق بجلی کنکشن کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ملتان سرکل کے افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے ملتان آپریشن سرکل کے مختلف آپریشن یونٹس میں نئے ڈومیسٹک و کمرشل بجلی کنکشنز کے لئے نئے تھری فیز اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز مختص کردیئے گئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں نئے کنکشنز کے خواہشمند صارفین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر میٹرز اور پی وی سی فراہم کی جارہی ہے۔ملتان شہر میں 25ستمبر 2026ء تک ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کرنے والوں کے زیر التواء سینئر ترین نئے کنکشن کیسز کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔ملتان آپریشن سرکل کے لئے مختص کئے گئے مجموعی 163 تھری فیز اے ایم آئی میٹرز میں 136 ڈومیسٹک اور27 کمرشل میٹرز شامل ہیں۔ کینٹ سب ڈویژن کو 13 میٹرز، ممتاز آباد کو2 میٹرز، سٹی کو ایک میٹر، موسیٰ پاک سب ڈویژن کو122 میٹرز جبکہ شاہ رکن عالم ڈویژن کو 25تھری فیز اے ایم آئی میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔میٹرز کی تنصیب کے لئے مجموعی طور پر 1630میٹر فورکور پی وی سی کیبل بھی مختص کی گئی ہے۔انہوں نے ملتان شہر کے تمام آپریشن ڈویژنوں کے ایکسین کو ہدایت کی ہے کہ مختص کئے گئے اے ایم آئی میٹرز کو سینئر ترین زیر التواء کیسز میں ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے اور نئے کنکشنز کی تنصیب کر کے رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔ نصب کئے جانے والے تمام اے ایم آئی میٹرز کومیٹر ڈیٹا مینجمنٹ (MDM) سسٹم میں پوسٹ کرکے اور متعلقہ سمز داخل کرکے ایکٹو کیا جائے تاکہ میٹرز کی مناسب مانیٹرنگ اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جاسکے۔
چیف فنانشل آفیسر میپکومیاں انصار محمودنے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کی ترقی اور کامیابی میں اس کے محنتی، فرض شناس اور تجربہ کار ملازمین کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ ملازمت کی تکمیل کا مرحلہ ضرور ہے لیکن ایک ملازم کی ادارے کے لئے دی جانے والی خدمات اور ساتھیوں کے ساتھ وابستگی ہمیشہ یاد رہتی ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے فنانس ڈائریکٹوریٹ میپکو کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی خدمات کے اعتراف اور ان کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ منیجر اکاؤنٹس محمد طاہر قریشی، اکاؤنٹس اسسٹنٹ محمد اجمل اور نائب قاصد محمد نواز کو ان کی طویل محکمانہ خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) آپریشن ڈیرہ غازی خان سرکل میں سپریٹنڈنگ انجینئر ملک خورشید احمد کی ہدایات اور نگرانی میں بجلی چوری کے خلاف دن رات بھرپور کریک ڈاؤن اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ میپکو افسران اور فیلڈ سٹاف کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مختلف بیچز کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لئے بھی خصوصی ریکوری مہم جاری ہے۔میپکوفاضل پور سب ڈویژن میں ایس ڈی اوانجینئراشفاق احمد خان کی نگرانی میں رات کے وقت بجلی چوری کے خلاف خصوصی چیکنگ کی گئی۔ نائٹ چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کے میٹروں اور کنکشنز کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں بجلی چوری کے 7کیسز پکڑے گئے جبکہ 2 میٹرز اتار کر قبضے میں لے لئے گئے۔



Address

6F5X+PW4 Mepco Complex, Khanewal Road, MEPCO Colony Mepco Colony, Punjab
Multan
59300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Electric Power Company - MEPCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share