08/10/2026
8 اکتوبر 2005 , ایک ایسا دن جو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
آج بھی اُس خوفناک زلزلے کی یاد دلوں کو دہلا دیتی ہے، جب چند لمحوں میں ہزاروں زندگیاں بچھڑ گئیں، گھر اجڑ گئے اور بے شمار خاندان اپنے پیاروں سے محروم ہو گئے۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے، اور ہمیں ہر آزمائش سے محفوظ رکھے۔ 🤲🏻
8 اکتوبر — یومِ یادِ زلزلہ
کچھ سانحے وقت کے ساتھ پرانے نہیں ہوتے، بس یادیں بن کر دل میں رہ جاتے ہیں۔ 🖤
اللّٰہ ہمارے آزاد کشمیر کو ہمیشہ امن، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔