Usman Computer Qaboola

Usman Computer Qaboola Smart Choice: Your one-stop shop for computers, laptops, computer games, software, and all your tech needs including web site and digital marketing!

Get the best deals and expert advice, all in one place.

السلاَمُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ.بہت سی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پرخلوص جزبوں کیساتھ آپ کو اور اَپ کے اہ...
07/06/2025

السلاَمُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ.بہت سی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پرخلوص جزبوں کیساتھ آپ کو اور اَپ کے اہل خانہ کو "عید الضحی' کی خوشیاں مبارکــــــــ" ھوں۔ اللہ پاک آپ کی جان ، مال ، عزت ، آبرو، رزق اور عمر میں برکتیں عطاء فرماۓ.سلامت رہیں(آمین)
محمد اشفاق

29/05/2025

چھٹیاں ضائع نہ کریں
بچوں کو کمپیوٹر سکلز ، کوڈنگ ، ویب ڈویلپمنٹ اور مصنوعی ذہانت جیسی چیزیں سکھائیں
تاکہ وہ ہنرمند اور خود مختار بن سکیں

27/05/2025
25/05/2025
04/05/2025

,.............. ڈیجیٹل دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں بے وقوف زیادہ ہوں وہاں دھوکے باز بھوکا نہیں مرتا ۔ پہلے موٹیوشنل اسپیکر اس معاشرے کو شارٹ کٹ کا ذریعہ سکھانے پر تلے ہوئے تھے اور ایک چاول سے دیگ بنانے کے خواب دکھاتے تھے ،
ان کو سنتے ہوئے نوجوانوں کو ایسا لگتا تھا کہ ان کے اندر ایک غیر مرئی طاقت آ چکی ہے ابھی وہ اس سیشن سے اٹھیں گے اور باہر کی دنیا پہ چھا جائیں گے ،
دو ہفتوں میں وہ کسی کمپنی کے سی ای او بن جائیں گے ۔ لیکن سیشن سے اٹھنے کی دیر ہوتی تھی باہر نکل کر جب حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا تو وہ سارا جوش و جذبہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا جبکہ چاول سے دیگ بنانے کی ترکیب بتانے والا لاکھ ڈیڑھ لے کر اگلے سیشن کے لیے نکل کھڑا ہوتا ۔۔۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اس راز کو سمجھ گئے کہ نوے فیصد محض باتیں اور خیالی پلاو ہیں جبکہ میدان میں کامیابی کے چانس صرف دس فیصد ہیں اور وہ بھی میرٹ اور جہد مسلسل کی بنیاد پر ۔۔۔۔۔
پھر ڈیجیٹل میڈیا کا انقلاب آیا فری لانسنگ ، گرافک ڈیزائننگ ، یو ٹیوب چینلز سے کروڑ پتی بننے کے خواب دکھانے والے میدان میں آ گئے ۔ ازاد چائے والا ، اشرف چوہدری اور ان جیسے سینکڑوں شارٹ کٹ کا لالچ دے کر اپنے سبسکرائیبرز لاکھوں میں لے گئے اور سیکھنے والے صرف خواب ہی دیکھتے رہے۔
اس وقت نصف سے زیادہ نوجوانوں کو موبائل کے ایک ٹچ سے لکھ پتی ہونے کا لالچ دے کر یہ لوگ نفسیاتی بنا چکے ہیں ۔
خواب دکھانا برا نہیں لیکن حقیقت کو نظر انداز کرنا برا ہے ۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو یہ کورس کروانے والے آپ کو بتاتے ہیں کہ بس ایک موبائل اور انٹرنیٹ کا پیکج لیجیے اور پیسہ آپ کے قدموں میں ۔۔۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ہر کوئی سمجھنے لگا ادھر گرافک ڈیزائننگ سیکھی ادھر ڈالرز آنا شروع ۔۔۔ یو ٹیوب چینل بنتے ہی مونیٹائز ہوجائے گا ۔۔۔ کانٹینٹ رائٹنگ کا کورس کرنے والے سمجھنے لگے وہ اب ہیری پوٹر جیسا شاہکار تخلیق کرنے لگیں گے اور لوگ ان کی خدمات لینے لائن میں کھڑے ہیں ۔
حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ، آپ جو بھی ہنر سیکھتے ہیں ، اس میدان میں آپ سے پہلے لاکھوں لوگ سیکھ کر کام ملنے کے انتظار میں ہیں۔
پہلے سو لکھنے والے تھے تو ہزار پڑھنے والے ، اب ہزار لکھنے والے ہیں تو پڑھنے والوں کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔ ہر کسی کا اپنا چینل اور اپنا پیج ہے تو لاکھوں میں آڈینس کہاں سے آئے ؟
ویب سائٹ ، یو ٹیوب چینل ، فیس بک پیج بنانے کے بعد بھی ایک لمبا سفر ہے جو طے کرنا پڑتا ہے ، لاکھوں میں کوئی ایک ہوتا ہے جس کے سر پہ ہما بیٹھتا ہے اور راتوں رات وہ وائرل ہوجاتا ہے ۔ آپ ڈیجیٹل ہنر ضرور سیکھیں لیکن جھوٹے خواب دکھانے والوں سے دور رہیں ، حقیقت موبائل کے ایک ٹچ سے بہت مختلف ہے ۔
,, آن لائن ارننگ ،، اتنی آسان نہیں جتنی آپ کو بتائی جاتی ہے ، اسے آپ اضافی سورس آف انکم کے طور پر چن سکتے ہیں ۔
یہ ہوائی روزی ہے جس پر خاندان کی پرورش نہیں ہوسکتی ۔ کوئی ایسا ہنر سیکھیے جو واقعی آپ کی شناخت بنے ، مشکل وقت میں آپ کے کام آئے ، جس کی سند آپ کے پاس ہو ۔۔یقین جانئیے قسمت اتنی بھی مہربان نہیں کہ موبائل کے ایک ٹچ سے بدل جائے ۔۔۔۔۔۔
قسمت بنانی پڑتی ہے۔۔۔

01/05/2025

‏تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں...
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات...

25/04/2025
24/04/2025

خوشخبری:
کلاس 9 اور 10 کے امتحانات سے فارغ ہونے والے سٹوڈنٹس اور کمپیوٹر کورسز کے خواہشمند مند افراد کے لیے زبردست موقع

نیشنل ووکیشنل آئی ٹی ہب قبولہ میں گورنمنٹ سے منظور شدہ ڈپلومہ کورسز کا آغاز!
اپنا مستقبل سنواریں اور ان جدید کورسز سے فائدہ اٹھائیں:

1. آفس ایپلیکیشن
2. ایڈوانس ایپلیکیشن
3. گرافکس ڈیزائننگ
4. ویب ڈویلپمنٹ
5. اسپوکن انگلش

داخلوں کی آخری تاریخ: 30 اپریل 2025
جلدی کریں، اپنی سیٹ آج ہی کنفرم کروائیں!
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

24/04/2025

Last week to go...
Hurry up don't waste the opportunity.

24/12/2024

Address

Gali Masjid Bilal Wali , Gola Chowk
Qabula
57480

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Computer Qaboola posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share