27/08/2026
*کوہلو: 15 سال بعد شہری کی ملازمت بحال، ڈپٹی کمشنر کی کاوشیں رنگ لے آئیں*
کوہلو 15 سال قبل ملازمت سے برخاست ہونے والے شہری کی بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر کوہلو عظیم جان دومڑ نے خصوصی کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں شہری کو دوبارہ محکمہ اسپورٹس میں تعیناتی مل گئی۔
شہری گزشتہ 15 سال سے اپنی ملازمت کی بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت منعقدہ کھلی کچہری میں بھی اپنی ملازمت پر بحالی کی درخواست پیش کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے کھلی کچہری میں شہری کی پیش کی جانے والی درخواست پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ اور ضروری اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے بعد شہری کی ملازمت بحال ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو کی عوام دوست پالیسی اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایکسین مواصلات و تعمیرات انجنیئر محبت مری بھی موجود تھے۔
انجینئر شاہد علی قریشی