Sad Urdu Poetry

Sad Urdu Poetry Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sad Urdu Poetry, Quetta.

12/08/2026
حجر اثاثہ رہ جاتا ہے...ہاتھ کا کاسہ رہ جاتا ہے...جب اُمید نہ باقی ہو...صرف دلاسہ رہ جاتا ہے...زخم بہت سے مل جاتے ہے...وق...
12/08/2026

حجر اثاثہ رہ جاتا ہے...
ہاتھ کا کاسہ رہ جاتا ہے...

جب اُمید نہ باقی ہو...
صرف دلاسہ رہ جاتا ہے...

زخم بہت سے مل جاتے ہے...
وقت ذرا س رہ جاتا ہے...

دل سے درد نکل بھی تو...
اچھا خاصہ رہ جاتا ہے...

وقت بھلا دیتا ہے سب کچھ...
صرف خلاصۃ رہ جاتا ہے...
🤍❤️‍🩹🫴🏻👇🏻

*اپنے مطلب کی کسی بات کا مارا ہوا ہے* *یہاں ہر شخص مفادات کا مارا ہوا ہے۔*        *ایک تو ذہن جو حالات کا مارا ہوا ہے*  ...
11/08/2026

*اپنے مطلب کی کسی بات کا مارا ہوا ہے*
*یہاں ہر شخص مفادات کا مارا ہوا ہے۔*

*ایک تو ذہن جو حالات کا مارا ہوا ہے*
*دوسرا دل ہے کہ ، جذبات کا مارا ہوا ہے*

10/08/2026

Khoobsorat ye zamaney ❤️🥀

ہم جی رہے ہیں کوئی بہانہ کیے بغیراس کے بغیر اس کی تمنا کئے بغیرانبار اس کا پردۂ حرمت بنا میاںدیوار تک نہیں گری پردا کیے ...
10/08/2026

ہم جی رہے ہیں کوئی بہانہ کیے بغیر
اس کے بغیر اس کی تمنا کئے بغیر

انبار اس کا پردۂ حرمت بنا میاں
دیوار تک نہیں گری پردا کیے بغیر

یاراں وہ جو ہے میرا مسیحائے جان و دل
بے حد عزیز ہے مجھے اچھا کیے بغیر

میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاس
صبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر

اس کا ہے جو بھی کچھ ہے مرا اور میں مگر
وہ مجھ کو چاہئے کوئی سودا کیے بغیر

یہ زندگی جو ہے اسے معنیٰ بھی چاہیے
وعدہ ہمیں قبول ہے ایفا کیے بغیر

اے قاتلوں کے شہر بس اتنی ہی عرض ہے
میں ہوں نہ قتل کوئی تماشا کیے بغیر

مرشد کے جھوٹ کی تو سزا بے حساب ہے
تم چھوڑیو نہ شہر کو صحرا کیے بغیر

ان آنگنوں میں کتنا سکون و سرور تھا
آرائش نظر تری پروا کیے بغیر

یاراں خوشا یہ روز و شب دل کہ اب ہمیں
سب کچھ ہے خوش گوار گوارا کیے بغیر

گریہ کناں کی فرد میں اپنا نہیں ہے نام
ہم گریہ کن ازل کے ہیں گریہ کیے بغیر

آخر ہیں کون لوگ جو بخشے ہی جائیں گے
تاریخ کے حرام سے توبہ کیے بغیر

اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھی
رخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
جون ایلیا..🖤🍁
#𝐉𝐨𝐡𝐧𝐄𝐥𝐢𝐚𝐩𝐨𝐞𝐭𝐫𝐲

10/08/2026

Jahan jaon me waha karrun tera hi ziker

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sad Urdu Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share