03/07/2026
الحمدللہ بنو قابل پروگرام ضلع نصیر آباد میں پہلے بیج نے اپنا کورس مکمل کیا اس حوالےسے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہماں خاص قائم مقام امیر ضلع نصیر آباد محترم محمد ابرہیم ابڑو صاحب اور اعزازی مہمان نگران الخدمت فاؤنڈیشن ضلع نصیر آباد غلام حسین تھے مقررین نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کاموں کو سراہا اور کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن صاحب کا یہ پروگرام قابلِ تحسین ہے اس سے نوجوان اسکلز سیکھ کر اپنے گھر کی کفالت کر سکیں گے اور ان کو با وقار روز گار ملے گا طلباء نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہمیں ایک بہترین پلیٹ فارم اور سہولت سے آراستہ لیب فراہم کی ہے آخر میں طلباء نے کیک بھی کاٹا