Mulana Yasir Noman

Mulana Yasir Noman Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mulana Yasir Noman, Information Technology Company, Topi.

04/01/2026

برائی جتنی بھی طاقتور ہو لیکن سچائی کے سامنے کچھ بھی نہیں

طاقت ہمیشہ سچائی میں ہوتی ہے برائی میں نہیں

مفتی مولانا یاسر نعمان

04/01/2026

ہم جس معاشرے میں جی رہے ہیں وہاں عزت اور مقام کا پیمانہ اکثر انسان کی کمائی اور پیشے سے ناپا جاتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ عزت انسان کے کردار، اخلاق اور سچائی سے جڑی ہونی چاہیے مگر بدقسمتی سے ہم نے اسے دولت اور نوکری کے ساتھ باندھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بڑے ادارے میں کام کرے یا اچھی تنخواہ لے تو لوگ اسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اگر کوئی محنت مزدوری کرے یا چھوٹا کاروبار کرے تو مذاق اڑایا جاتا ہے حالانکہ وہ بھی حلال کما رہا ہے اور اپنی محنت سے اپنی زندگی چلا رہا ہے عزت کو پیسوں سے تولنے کا یہ رویہ دراصل معاشرتی پسماندگی اور ذہنی غلامی کی علامت ہے ہم بھول جاتے ہیں کہ ہر پیشہ اپنی جگہ قابلِ احترام ہے چاہے وہ ڈاکٹر ہو یا مزدور استاد ہو یا رکشہ ڈرائیور اصل بات نیت اور محنت کی ہے ہمارے ہاں لوگ پوچھتے ہیں آپ کیا کرتے ہیں یا کتنا کماتے ہیں دراصل یہ سوال عزت کی قیمت طے کرنے کے لیے ہوتا ہے معاشرتی نظریہ یہ بنا دیا گیا ہے کہ زیادہ پیسہ کمانے والا زیادہ عزت دار اور کم کمانے والا کم عزت دار ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ وہ لوگ جو دنیا میں سب سے زیادہ عزت پانے والے ہیں وہ دولت کے انبار لگانے والے نہیں تھے بلکہ اصول اور کردار کے پکے لوگ تھے انبیاء کرام، بزرگ اولیاء اور سچے رہنما پیسے سے نہیں بلکہ سچائی اور خدمتِ خلق سے پہچانے گئے مگر ہم نے اپنی سوچ کو اتنا محدود کر دیا ہے کہ انسان کی قدروقیمت نوکری اور تنخواہ کے پرچوں میں ڈھونڈتے ہیں یہ رویہ صرف افراد کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو کھوکھلا کر دیتا ہے کیونکہ اس سوچ سے احساسِ کمتری، حسد اور مایوسی جنم لیتی ہے کم کمانے والا اپنی محنت کو کمتر سمجھتا ہے اور زیادہ کمانے والا تکبر میں مبتلا ہو جاتا ہے یوں انسانیت کا اصل حسن بگڑ جاتا ہے ہمیں سمجھنا ہوگا کہ عزت دینا ایک اخلاقی فریضہ ہے یہ پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کے سلوک، رویے اور نیت سے جڑی ہونی چاہیے اگر ہم چاہتے ہیں کہ معاشرہ مضبوط ہو تو ہمیں ہر پیشے اور ہر محنت کرنے والے کو برابر کی عزت دینی ہوگی کیونکہ عزت وہ چیز ہے جو بانٹنے سے بڑھتی ہے اور جس معاشرے میں عزت کمائی کے بجائے انسانیت پر دی جائے وہاں نفرتیں ختم ہو جاتی ہیں اور بھائی چارہ بڑھتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی سوچ کو بدلیں اور لوگوں کی عزت ان کے اخلاق اور کردار کی بنیاد پر کریں نہ کہ ان کی جیب میں موجود پیسوں پر کیونکہ پیسہ تو ختم ہو سکتا ہے مگر اصل عزت ہمیشہ انسان کے کردار سے زندہ رہتی ہے۔

04/01/2026

نہیں تھا اپنا مزاج ایسا کہ ظرف کھو کر انا بچاتے🌷
ورنہ ایسے جواب دیتے کہ پھر نہ پیدا سوال ہوتے💯
ہماری فطرت کو جانتا ہے تبھی تو دشمن یہ کہہ رہا ہے 🌹
ہے دشمنی میں بھی ظرف ایسا جو دوست ہوتے کمال ہوتے🌹💯

04/01/2026

🌹🌹🌹
🌹 جن کے استاد بااخلاق
اور کمال کے ہوتے ہیں 💞

🌴 ان کے شاگرد دنیا میں کمال کےہوتےہیں 💫
💫💫💫

مفتی مولانا یاسر نعمان صاحب

04/01/2026

🌙 قرآنِ پاک اور آج کی سائنس :

قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کی وہ آخری کتاب ہے جو انسانیت کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی۔ یہ صرف عبادات یا عقائد کی کتاب نہیں، بلکہ علم، تحقیق، تفکر اور کائنات کے رازوں پر غور و فکر کی دعوت دینے والی کتاب ہے۔

آج جب سائنس نے ترقی کی ہے تو قرآنِ پاک کی بے شمار آیات اپنی سچائی اور اعجاز کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں۔

🌍 کائنات کا پھیلنا :
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اور ہم نے آسمان کو قوت کے ساتھ بنایا، اور ہم ہی اس کو وسعت دینے والے ہیں۔"
(سورۃ الذاریات 51:47)
سائنس دانوں نے حال ہی میں دریافت کیا کہ کائنات مسلسل پھیل رہی ہے۔ یہ حقیقت قرآن نے چودہ سو سال پہلے بیان کر دی تھی۔

💧 زندگی کا آغاز پانی سے :
قرآنِ پاک میں ارشاد ہے:
"اور ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے پیدا کیا۔"
(سورۃ الانبیاء 21:30)
آج کی سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ زندگی کا آغاز پانی میں ہوا، اور تمام جانداروں کے وجود میں پانی بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

🏔️ پہاڑوں کی ساخت :
قرآن کہتا ہے:
"اور ہم نے پہاڑوں کو زمین میں میخوں کی طرح گاڑ دیا۔"
(سورۃ النبأ 78:6-7)
جدید علمِ ارضیات کے مطابق پہاڑ زمین کی تہوں کو مضبوط اور متوازن رکھتے ہیں — بالکل ویسا ہی جیسا قرآن نے فرمایا۔

👶 انسان کی تخلیق :
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"پھر ہم نے نطفہ کو جما ہوا خون بنایا، پھر اس جما خون کو گوشت کا لوتھڑا بنایا..."
(سورۃ المؤمنون 23:14)
سائنس نے تصدیق کی ہے کہ انسان کی تخلیق بالکل انہی مراحل سے گزرتی ہے — نطفہ، علَقہ، مضغہ — جنہیں قرآن نے وضاحت سے بیان کیا۔

☀️ سورج کی حرکت :
قرآن میں ہے:
"اور سورج ایک مقررہ راستے پر چلتا ہے، یہ اللہ کی تقدیر ہے۔"
(سورۃ یٰس 36:38)
فلکیات کے ماہرین کے مطابق سورج کہکشاں کے مرکز کے گرد ایک مخصوص مدار میں حرکت کر رہا ہے، بالکل قرآن کے بیان کے مطابق۔

🌗 دن اور رات کی گردش :
قرآن فرماتا ہے:
"وہ رات کو دن پر لپیٹ دیتا ہے اور دن کو رات پر۔"
(سورۃ الزمر 39:5)
یہ آیت زمین کے اپنے محور پر گھومنے اور اس کے کروی ہونے کی واضح نشاندہی کرتی ہے۔

🌟 نبیِ کریم ﷺ اور علم کا پیغام

نبیِ پاک ﷺ نے فرمایا :
"علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے۔"
(سننِ بیہقی)

ایک اور حدیث میں ارشاد فرمایا:
"علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔"
(ابنِ ماجہ)

یہی وہ تعلیم ہے جس نے مسلمانوں کو علم، سائنس، فلکیات، طب، اور ریاضی کے میدان میں دنیا کا رہنما بنایا۔
رسول اللہ ﷺ نے اپنے عمل اور ارشادات سے یہ واضح کیا کہ اسلام تحقیق، مشاہدہ اور علم کا مذہب ہے۔

📝 تحریر کا خلاصہ :
قرآنِ پاک سائنس کی کتاب نہیں، مگر سائنس کی رہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ اور نبیِ کریم ﷺ وہ عظیم معلمِ انسانیت ہیں جنہوں نے علم کی جستجو کو عبادت کا درجہ دیا۔

جو حقائق آج سائنس دریافت کر رہی ہے، وہ قرآن اور سنتِ نبوی ﷺ نے صدیوں پہلے واضح فرما دیے۔

04/01/2026

‏ہر اُس شخص کو پاگل خانے میں ہونا چاہیے
جو دولت، شجرے اور ذات کی بنیاد پر خود کو دوسروں سے افضل سمجھتا ہو !

04/01/2026

🦅عظیم لوگ عقاب کی طرح ہوتے ہیں اور وہ اپنا گھونسلا اونچی تنہائی میں بناتے ہیں۔🦅

عقاب اپنا گھونسلا پہاڑوں کی اونچی چوٹیوں پر، سب سے الگ اور تنہا جگہ پر بناتا ہے!!

اسی طرح بڑے اور دانش مند لوگ بھی اپنی زندگی میں تنہائی اور خلوت کو پسند کرتے ہیں۔

یہ تنہائی ان کے لیے کمزوری نہیں
بلکہ *طاقت* کا ذریعہ ہوتی ہے۔

وہ اس تنہائی میں اپنی سوچ اور خیالات کو بہتر طور پر سمجھ پاتے ہیں، نئے اور بڑے منصوبے بنا سکتے ہیں، اور اپنے کام پر پوری طرح توجہ دے سکتے ہیں۔ اس طرح وہ دنیا کے شور و غل سے دور رہ کر ایسے کام کرتے ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز اور عظیم بناتے ہیں۔

04/01/2026

جب انسان اپنی ضد، غرور اور انا کے خ*ل میں بند ہو جاتا ہے، تو پھر سچائی کی روشنی بھی اس کے دل تک نہیں پہنچتی،

علم تب ہی اثر کرتا ہے جب دل جھکنے کو تیار ہو، اور سیکھنے والا خود کو خالی محسوس کرے۔ لیکن جب کوئی صرف اپنی برتری ثابت کرنے پر تُل جائے، تو وہ سچ کو نہیں، صرف اپنی انا کو جیت تا ہے،

اور یوں علم، عقل، اور فہم سب ہار جاتے ہیں

04/01/2026

گھاس میں چھپا سانپ" اس شخص کو کہا جاتا ہے جو بظاہر معصوم لگتا ہے لیکن دراصل اندر سے بہت خطرناک اور دھوکہ دینے والا ہوتا ہے۔ پرانی مثالوں میں سانپ کو چھپ کر وار کرنے والے دشمن کے طور پر دکھایا جاتا تھا۔

"اب سوٹ پہننے لگا ہے" کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ دھوکہ باز یا مکار انسان جدید دور میں نفیس لباس، مہذب انداز اور اچھے طور طریقے اپنا کر سامنے آتا ہے، تاکہ اس کی اصلیت چھپی رہے۔

اب دھوکہ دینے والے لوگ سیدھے سادے یا جنگلی نہیں ہوتے، بلکہ وہ معاشرے میں عزت دار، پڑھے لکھے اور مہذب لوگوں کا روپ دھار کر آپ کے قریب آتے ہیں۔ ان سے بچنا اور پہچاننا زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔

04/01/2026

تعلیم کا مقصد
اللہ اور رسول سے تعلق بن جائیں دل میں اللہ اور رسول کی محبت پیدا ہو جائے انسان میں اچھا اخلاق اور بہترین تربیت ا جائے اور اعلیٰ باکردار انسان بنائے اور انسان کو ایک ایسی زندگی کی راہ پر لے ائے جو زندگی حیا والی ہو امانت والی ہو جس میں گفتگو اور بات کرنے کا بہترین سلیقہ ہو تو ایسا تعلیم معاشرے کے لیے مفید اور ایک روشن تعلیم ہے اس سے معاشرے میں ترقی ہوگا قوم و ملت میں اتحاد اور اتفاق ہوگا

مفتی مولانا یاسر نعمان

Address

Topi

Telephone

+923159099289

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mulana Yasir Noman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share