25/03/2026
ہم اپنی اقصیٰ کھول کر رہیں گے" - مسجدِ اقصی پر عائد میڈیا حصار توڑنے کے" لیے عالمی ڈیجیٹل مہم کا آغاز
سماجی کارکنوں اور سوشل میڈیا شخصیات نے "ہم اپنا اقصیٰ کھول کر رہیں گے" کے عنوان سے ایک ڈیجیٹل مہم شروع کی ہے جس کا مقصد مسجدِ اقصیٰ کو درپیش خطرات کے بارے میں عالمی توجہ حاصل کرنا اور اس مسئلے پر میڈیا کی آواز کو متحد کرنا ہے۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کو بند کیے ہوئے اور وہاں نماز پر پابندی عائد کیے ہوئے 13 دن ہو چکے ہیں۔ مہم کے منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد خصوصاً رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجدِ اقصیٰ کی حمایت میں عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے۔
اسی سلسلے میں ایک لائیو نشریات بھی منعقد کی جائے گی جس میں ماہرین، کارکنان اور مواد تخلیق کرنے والے افراد مسجدِ اقصیٰ کی موجودہ صورتحال اور میڈیا کے کردار پر گفتگو کریں گے۔ مہم کا مقصد اقصیٰ کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور اس کے حق میں عوامی یکجہتی کو مضبوط بنانا ہے۔