02/09/2026
⚡ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ⚡
بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ بجلی چوری قومی خزانے اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایماندار صارفین کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنتی ہے۔
متعلقہ ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، جہاں غیر قانونی کنکشنز، ڈائریکٹ تاریں اور دیگر بجلی چوری کے ذرائع کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
تمام صارفین سے اپیل ہے کہ بجلی کا قانونی استعمال کریں اور اپنے واجبات بروقت ادا کریں۔ بجلی چوری کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں اور قومی مفاد میں بجلی چوری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔