Al Noor Mobile

Al Noor Mobile AL-NOOR MOBILE AND NETCAFE in also available Easy Paisa, UBL Omni, U Paisa, HBL Express, Mobi Cash, Time Pay.

21/03/2023

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ھیں.. پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..
نہیں بالکل نہیں.. یہی حال مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..
تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر.. ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے.. یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..
یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے.. اسے ”زکواۃ“ فرمایا گیا ہے.. یہ پاکی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال، اتنی معمولی سی رقم

05/04/2022

*جس پارہ پر ٹچ کریں گے اس پارہ کی تلاوت مع اردو ترجمہ شروع ہوجائےگی*

*پارہ نمبر 1* *http://bit.ly/2qpLHGY*
*پارہ نمبر2* *http://bit.ly/2qnS2Ha*
*پارہ نمبر3* *http://bit.ly/2sbSqoq*
*پارہ نمبر4 http://bit.ly/2r6TOeq*
*پارہ نمبر5 http://bit.ly/2qzzsYk*
*پارہ نمبر6 http://bit.ly/2qI4EE2*
*پارہ نمبر7 http://bit.ly/2rW88HS*
*پارہ نمبر8 http://bit.ly/2qK0aO4*
*پارہ نمبر9 http://bit.ly/2rBqzB0*
*پارہ نمبر10 http://bit.ly/2s3dkdd*
*پارہ نمبر11 http://bit.ly/2so5po5*
*پارہ نمبر12 http://bit.ly/2rzgVP9*
*پارہ نمبر13 http://bit.ly/2rSIJ1l*
*پارہ نمبر14 http://bit.ly/2sk5Lid*
*پارہ نمبر15 http://bit.ly/2rKJHw3*
*پارہ نمبر16 http://bit.ly/2sMTr7y*
*پارہ نمبر17 http://bit.ly/2r9opp2*
*پارہ نمبر18 http://bit.ly/2rpK4c8*
*پارہ نمبر19 http://bit.ly/2rpq1iW*
*پارہ نمبر20 http://bit.ly/2rAX4Mc*
*پارہ نمبر21 http://bit.ly/2rBv2Aa*
*پارہ نمبر22 http://bit.ly/2sbmkft*
*پارہ نمبر23 http://bit.ly/2rtPXpH*
*پارہ نمبر24 http://bit.ly/2sfUCOE*
*پارہ نمبر25 http://bit.ly/2smfZxF*
*پارہ نمبر26 http://bit.ly/2tLUEvC*
*پارہ نمبر27 http://bit.ly/2tru5wz*
*پارہ نمبر28 http://bit.ly/2rXeW98*
*پارہ نمبر29 http://bit.ly/2s5NLEk*
*پارہ نمبر30 http://bit.ly/2s1BBB4*

*صدقه جاريه سمجھ کر دوسروں کو بھی ارسال کریں*

16/11/2021

جو قومیں اپنے ماضی سے نہیں نکل پاتی وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی تھی

29/10/2021
سندھ پنجاب آن لائن ٹوکن کی سہولت موجود ہے۔النور موبائل عادل کالونی بنوں۔عاشق نور۔03449033330-03349402978
14/10/2020

سندھ پنجاب آن لائن ٹوکن کی سہولت موجود ہے۔النور موبائل عادل کالونی بنوں۔عاشق نور۔03449033330-03349402978

28/06/2020

یو بی ایل بینک ،حبیب بینک، بینک الفلاح، میزان بینک ،بینک اسلامی، الائیڈ بینک، فیصل بینک ،سنہری بینک، بینک الحبیب نیز تمام بینکوں میں آن لائن کی سہولت موجود ہے ۔عاشق نور رابطہ نمبر 03449033330,03349402978 النور موبائل حاجی ملک ابرار خان پلازہ عادل کالونی کینٹ روڈ بنوں

30/05/2020


مجھے فیس بک پر بے شمار گروپس نے میری اجازت اور مجھے اطلاع دئیے بغیر شامل کیا ہوا ہے اور بعض اوقات نوٹیفیکیشنزکے ذریعے علم ہوتا ہے کہ ارے میں تو ایڈمن بھی ہوں اس گروپ کا۔ موجودہ واقعات و حالات کے پیشِ نظر میں اس بات کی وضآحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میرا ان گروپس اور پیجز سے کوئی تعلق نہیں۔ کیا پتہ کل کلاں کون سا گروپ توہینِ رسالت یا توہینِ عدالت یا کسی سیاسی مذھبی انتشار کے الزام کے تحت بند کردیا جائے۔
میں اپنے وال پہ جو بھی لکھتا ہوں اس کا ذمہ دار میں خود ہوں۔ جو پوسٹس ٹیگ ہونے کے نتیجے میں میری وال پر نمودار ہوں اس کا ذمہ دار ٹیگ کرنے والے کو سمجھا جائے۔
میری تجویز ہے کہ فیس بک پر موجود تمام افراد کو یہ بیانِ حلفی کاپی کرکے اپنے نام سے پوسٹ کردینا چاہئے۔ کسی بھی وقت کسی کو بھی کوئی بھی الزام لگا کر سولی پہ چڑھا کر تماشہ دیکھایا جاسکتا

14/01/2020

20 Most Amazing and useful Shortcut Keys and tips & tricks for computers and laptops are useful for computer user, officer worker, computer teacher and for c...

26/11/2019

وہ لوگ جو اپنے گھرانوں کے بچوں کے کردار کی بہترین تربیت کے خواہشمند ہیں، انکی خدمت میں کچھ گزارشات ہیں جن سے
انشاءاللہ تعالیٰ آپ کے بچوں میں پاکیزگی پیدا ہوگی.
❶ - *بچوں کو زیادہ وقت تنہا مت رہنے دیں*
*آج کل بچوں کو ہم الگ کمرہ، کمپیوٹر اور موبائل جیسی سہولیات دے کر ان سے غافل ہو جاتے ہیں…. یہ قطعاً غلط ہے* بچوں پر غیر محسوس طور پر نظر رکھیں
اور خاص طور پر انہیں اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے بیٹھنے مت دیں. کیونکہ تنہائی شیطانی خیالات کو جنم دیتی ہے. جس سے بچوں میں منفی خیالات جنم لیتے ہیں اور وہ غلط سرگرمیوں کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

❷- *بچوں کے دوستوں اور بچیوں کی سہیلیوں پہ خاص نظر رکھیں. تاکہ آپ کے علم میں ہو کہ آپکا بچہ یا بچی کا میل جول کس قسم کے لوگوں سے ہے.*

❸ - *بچوں بچیوں کے دوستوں اور سہیلیوں کو بھی ان کے ساتھ کمرہ بند کرکے نہ بیٹھنے دیں*.
اگر آپ کا بچہ اپنے کمرے میں ہی بیٹھنے پر اصرار کرے تو کسی نہ کسی بہانے سے گاہے بہ گاہے چیک کرتے رہیں.

❹ *بچوں کو فارغ نہ رکھیں فارغ ذہن شیطان کی دکان ہوتا ہے* اور بچوں کا ذہن سلیٹ کی مانند صاف ہوتا ہے. بچپن ہی سے وہ عمر کے اس دور میں ہوتے ہیں جب انکا ذہن اچھی یا بری ہر قسم کی چیز کا فوراً اثر قبول کرتا ہے. اس لئے انکی دلچسپی دیکھتے ہوئے انہیں کسی صحت مند مشغلہ میں مصروف رکھیں.
*ٹی وی وقت گزاری کا بہترین مشغلہ نہیں بلکہ سفلی خیالات جنم دینے کی مشین ہے اور ویڈیو گیمز بچوں کو بے حس اور متشدد بناتی ہیں.*
❺ - *ایسے کھیل جن میں جسمانی مشقت زیادہ ہو وہ بچوں کے لئے بہترین ہوتے ہیں* تاکہ بچہ کھیل کود میں خوب تھکے اور اچھی گہری نیند سوئے.

❻ - *بچوں کے دوستوں اور مصروفیات پر گہری نظر رکھیں*
*یاد رکھیں والدین بننا فل ٹائم جاب ہے. اللّہ تعالی نے آپکو اولاد کی نعمت سے نواز کر ایک بھاری ذمہ داری بھی عائد کی ہے.*

❼ - *بچوں کو رزق کی کمی کے خوف سے پیدائش سے پہلے ہی ختم کردینا ہی قتل کے زمرے میں نہیں آتا، بلکہ اولاد کی ناقص تربیت کرکے انکو جہنم کا ایندھن بننے کے لئے بے لگام چھوڑ دینا بھی انکے قتل کے برابر ہے.*

❽ -*اپنے بچوں کو نماز کی تاکید کریں اور ہر وقت پاکیزہ اور صاف ستھرا رہنے کی عادت ڈالیں.
کیونکہ جسم اور لباس کی پاکیزگی ذہن اور روح پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے.
❾- *بچیوں کو سیدھا اور لڑکوں کو الٹا لیٹنے سے منع کریں.*
*_حضرت عمر رضی اللّہ تعالیٰ اپنے گھر کی بچیوں اور بچوں پر اس بات میں سختی کرتے تھے.
*ان دو حالتوں میں لیٹنے سے سفلی خیالات زیادہ آتے ہیں. بچوں کو دائیں کروٹ سے لیٹنے کا عادی بنائیں.*

🔟 *بلوغت کے نزدیک بچے جب واش روم میں معمول سے زیادہ دیر لگائیں تو کھٹک جائیں اور انہیں نرمی سے سمجھائیں.* اگر ان سے اس معاملے میں بار بار شکایت ہو تو تنبیہ کریں. لڑکوں کو انکے والد جبکہ لڑکیوں کو ان کی والدہ سمجھائیں.

❶❶ - *بچوں کو بچپن ہی سے اپنے مخصوص اعضاء کو مت چھیڑنے دیں.* یہ عادت آگے چل کر بلوغت کے نزدیک یا بعد میں بچوں میں اخلاقی گراوٹ اور زنا کا باعث بن سکتی ہے
❷❶- *بچوں کو اجنبیوں سے گھلنے ملنے سے منع کریں اور اگر وہ کسی رشتہ دار سے بدکتا ہے یا ضرورت سے زیادہ قریب ہے تو غیر محسوس طور پر پیار سے وجہ معلوم کریں*

❹❶- *بچوں کا 5 یا 6 سال کی عمر سے بستر اور ممکن ہو تو کمرہ بھی الگ کر دیں تاکہ انکی معصومیت تا دیر قائم رہ سکے.*

❺❶- *بچوں کے کمرے اور چیزوں کو غیر محسوس طور پر چیک کرتے رہیں.*
آپ کے علم میں ہونا چاہئے کہ آپ کے بچوں کی الماری کس قسم کی چیزوں سے بھری ہے. مسئلہ یہ ہے کہ آج کے دور میں پرائیویسی نام کا عفریت میڈیا کی مدد سے ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے
*اس سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچائیں. کیونکہ نوعمر بچوں کی نگرانی بھی والدین کی ذمہ داری ہے*۔

*یاد رکھیں آپ بچوں کے ماں باپ ہیں، آج کے دور میں میڈیا والدین کا مقام بچوں کی نظروں میں کم کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہاہے. ہمیں اپنے بچوں کو اپنے مشفقانہ عمل سے اپنی خیرخواہی کا احساس دلانا چاہئے اور نوبلوغت کے عرصے میں ان میں رونما ہونے والی جسمانی تبدیلیوں کے متعلق رہنمائی کرتے رہنا چاہیے تاکہ وہ گھر کے باہر سے حاصل ہونے والی غلط قسم کی معلومات پہ عمل کرکے اپنی زندگی خراب نہ کر لیں.*

❻❶- *بچوں کو بستر پر تب جانے دیں جب خوب نیند آ رہی ہو اور جب وہ اٹھ جائیں تو بستر پر مزید لیٹے مت رہنے دیں۔
❼❶- *والدین بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے جسمانی بے تکلفی سے پرہیز کریں.*
*ورنہ بچے وقت سے پہلے ان باتوں کے متعلق با شعور ہو جائیں گے جن سے ایک مناسب عمر میں جا کر ہی آگاہی حاصل ہونی چاہئے* .
نیز والدین بچوں کو ان کی غلطیوں پہ سرزنش کرتے ہوئے بھی باحیا اور مہذب الفاظ کا استعمال کریں. ورنہ بچوں میں وقت سے پہلے بےباکی آ جاتی ہے جس کا خمیازہ والدین کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔
❽❶-*تیرہ چودہ سال کے ہوں تو لڑکوں کو انکے والد اور بچیوں کو انکی والدہ سورۃ یوسف اور سورۃ النور کی تفسیر سمجھائیں یا کسی عالم، عالمہ سے پڑھوائیں کہ کس طرح *حضرت یوسف علیہ السلام* نے بے حد خوبصورت اور نوجوان ہوتے ہوئے ایک بے مثال حسن کی مالک عورت کی ترغیب پر بھٹکے نہیں. بدلے میں *اللّہ تعالی*ٰ کے مقرب بندوں میں شمار ہوئے. اس طرح بچے بچیاں *ان شاءاللّہ تعالیٰ* اپنی پاکدامنی کو معمولی چیز نہیں سمجھیں گے اور اپنی عفت و پاکدامنی کی خوب حفاظت کریں گے۔
*_آخر میں گذارش یہ ہے کہ ان کے ذہنوں میں بٹھا دیں کہ اس دنیا میں حرام سے پرہیز کا روزہ رکھیں گے تو *
انشاءاللہ تعالیٰ* آخرت میں * اللّہ سبحان وتعالیٰ* کے عرش کے سائے تلے حلال سے افطاری کریں گے._
*اللّہ تعالیٰ* امت مسلمہ کے تمام بچوں کی عصمت کی حفاظت فرمائے اور ان کو شیطان اور اس کے چیلوں سے اپنی حفظ و امان میں رکھے___!!! آمین___!!!!

Address

Cantt Road Adil Colony Bannu
Bannu Cantonment
28000

Opening Hours

Monday 07:00 - 20:00
Tuesday 07:00 - 20:00
Wednesday 07:00 - 20:00
Thursday 07:00 - 20:00
Friday 07:00 - 20:00
Saturday 07:00 - 20:00
Sunday 07:00 - 20:00

Telephone

+92928622486

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Noor Mobile posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Noor Mobile:

Share