06/08/2026
موبائل کی یہ خفیہ سیٹنگ آپ کی پرائیویسی کو دوسروں سے محفوظ رکھے گی!
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی دوست ہمارا موبائل مانگتا ہے کہ "یار ذرا ایک کال کرنی ہے" یا بچہ کہتا ہے کہ "یوٹیوب پر کارٹون لگا دیں"۔ لیکن ہمیں ڈر رہتا ہے کہ وہ کال کرنے یا کارٹون دیکھنے کے بعد ہمارے موبائل کی گیلری، واٹس ایپ یا دیگر ذاتی چیزیں نہ دیکھنا شروع کر دے۔ اس مسئلے کا حل اینڈرائیڈ میں "ایپ پننگ" (App Pinning) کی صورت میں موجود ہے۔
اس خفیہ ٹرک کا فائدہ اور طریقہ کار:
جب آپ کسی ایپ کو پن (Pin) کر دیتے ہیں، تو موبائل اسی ایک ایپ پر لاک ہو جاتا ہے۔ سامنے والا بندہ اس ایپ سے باہر نہیں نکل سکتا، نہ ہی ہوم اسکرین پر جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسری ایپ کھول سکتا ہے جب تک آپ خود موبائل کا لاک نہ کھولیں۔
اپنے موبائل کی Settings میں جائیں اور وہاں Security یا Privacy کا آپشن تلاش کریں۔
نیچے سکرول کریں، وہاں آپ کو More Settings یا Advanced میں App Pinning یا Screen Pinning کا آپشن ملے گا، اسے آن (ON) کر دیں۔
اب جو ایپ آپ نے کسی کو کھول کر دینی ہے (مثلاً یوٹیوب)، اسے کھولیں۔
ریسنٹ ایپس (Recent Apps) والا بٹن دبائیں جہاں ساری چلنے والی ایپس نظر آتی ہیں، وہاں یوٹیوب کے آئیکن یا تین ڈاٹس پر کلک کر کے Pin کو منتخب کر لیں۔
اب موبائل اسی ایپ پر رک جائے گا۔ اس لاک کو ختم کرنے کے لیے بیک (Back) اور ریسنٹ (Recent) بٹن کو ایک ساتھ دبانا پڑتا ہے، جس کے بعد موبائل آپ سے دوبارہ مین اسکرین کا پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ مانگے گا۔ اس طرح آپ کا ڈیٹا ہمیشہ محفوظ رہے گا۔
میں جب بھی اپنا موبائل بچوں کو دیتا ہوں تو یہ سیٹنگ لازمی آن کر دیتا ہوں تاکہ وہ کارٹون دیکھنے کے دوران کسی کو غلطی سے کال نہ ملا دیں یا کوئی اہم ڈیٹا ڈیلیٹ نہ کر دیں۔
ہمارے پیج Zafar Mobile Center & Easy Shop کو لازمی لائیک اور فالو کریں کیونکہ اس پر موبائل اور کمپیوٹر کے متعلق معلوماتی پوسٹس اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔
کیا آپ نے پہلے کبھی اس بہترین پرائیویسی فیچر کا استعمال کیا ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں۔