23/05/2024
جدید دور میں آمدن کے بدلتے ذرائع: جانیے 2024 میں آپ کن کن طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں
بے پناہ مہنگائی ، افراط زر، رکھ رکھاؤ، دکھاوا اور مادہ پرستی کی اس دور میں نا چاہتے ہوئے بھی اخراجات کا جن بے قابو ہی رہتا ہے، ایسی صورت حال میں آمدنی کے کسی ایک ذرائع پر انحصار کرنا کافی مشکل کام ہے آئیے میں آج آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ اپنی پرائمری جاب کے ساتھ ساتھ سائیڈ بزنس کے ساتھ کونسے کام کر سکتے ہیں جس سے ایک اچھی خاصی رقم آپ حاصل کر سکتے ہیں۔
بلاگنگ / رائیٹنگ:
جی ہاں اگر آپ کو لکھنے کا شوق ہے تو پھر لکھیں جہاں جی چاہتا ہے لکھیں، بلاگ کا نام آتے ہی اکثر لوگوں کے ذہن میں ویب سائٹ پر بڑےبڑے آرٹیکلز، کالمز وغیرہ لکھنے کا کام آتا ہے ہے حالانکہ کہ ایسا نہیں ہے اسی لیے میں ہیڈنگ میں بھی بلاگنگ کے ساتھ رائیٹنگ لفظ بھی لکھ دیا تھا۔
آپ جس بھی شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے ہوں، کمپیوٹر، بزنس، صحت، شوبز، قانون، سیاست، غرض کہ آپ جس بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں آپ لکھیں، جن موضوعات پر خود نہیں لکھ سکتے وہ اپنی فیملی میں سے یادوستوں سے لکھوائیں۔ ضروری نہیں کہ اس کے لیے کوئی ویب سائٹ ہی ہو توہی کام بنے گا۔ آپ فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر جہاں مرضی لکھیں، ان سب پلیٹ فارمز کی کچھ شرائط و ضوابط ہوتی ہیں ان کو جب آپ پورا کر لیتے ہیں تو پھر یہ آپ کے بیج یا پروفائل کو مونیٹائز کر دیتے ہیں اور آپ کی آمد ن شروع ہو جاتی ہے۔
لیکن اگر آپ دور کی سوچ رکھتے ہیں تو پھر اپنی ویب سائٹ بھی شروع کر سکتے ہیں، مشکل کام نہیں ویب سائٹ شروع کرنا زیادہ سے زیادہ آپ کا دس سے پندرہ ہزار خرچ ہو گا ایک دفعہ اور پھر آپ اس پر مختلف موضوعات پر لکھتے جائیں۔ ویب سائٹ کا آپ کو یہ فائدہ ہو گا کہ اس پر آپ ایک تو گوگل کے اشتہارات لگا سکتے ہیں اور اگر گوگل کے اشتہارات نہ بھی مل سکیں تو کوئی مسئلہ نہیں آپ اس پر Affiliate Marketing بھی کر سکتے ہیں ۔
یوٹیوب چینل بنائیں:
اگر آپ کے پاس کوئی ہنر ہے جو دوسروں کو سکھانا چاہتے ہیں، تو ایک یوٹیوب چینل بنا ڈالیں ، کوکنگ، فیشن، ٹیچنگ، مارکیٹنگ، یہاں تک کہ اگر آپ اپنی روزمرہ کی روٹین کی ویڈیوز کو اچھے ریکارڈ کر سکتے ہیں تو وہی ریکارڈ کر کے یو ٹیوب پر ڈال دیں آپ کی کاروں کی ورکشاپ ہے کیسے کاروں کے مسئلے حل کرتے ہیں کیا چیز خراب ہو تو کیا مسئلہ ہوتا یہ سب ریکارڈ کر کے ڈالیں ، کچھ بھی سکھائیں یا لوگوں کو انٹرٹین کریں ، روز روز سفر پر گئے رہتے ہیں تو جہاں جہاں جاتے ہیں وہاں کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے ڈالیں نیٹ پر۔ غرض جس قسم کی ویڈیوز بھی آپ آسانی سے بنا سکتے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ وہ لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں یا تفریح کا سامان کر سکتی ہیں تو ضرور کوشش کریں۔
کورس بنائیں :
پاکستان میں تو خیر کورسز بنا کر بیچنے والوں کو اتنی اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔ لیکن اگر آپ کی انگلش اچھی ہے یا کسی اور زبان پر عبور ہے آپ کو تو کسی بھی ٹاپک پر ایک مکمل کورس ریکارڈ کریں اور مختلف ویب سائٹ پر ڈال دیں اگر لوگوں کی دلچسپی بن گئی آپ کے کورس میں تو آپ نہ صرف کورس سے پیسے کمائیں گے بلکہ مزید اپنے طلبا ء کو مشورے وغیرہ دے کر یا ان کے کام میں مدد کر کے اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔ یہ چند ویب سائٹس ہیں جن پر آپ اپنے کورسز بیچ سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بہت سی ویب سائٹس کوچنگ کے لیے بھی ٹیچرز کو ملازمت دیتی ہیں تو آپ ان ویب سائٹس پر جا کر اپنا پروفائل بنائیں اور آن لائن ٹیوشن بھی پڑھا سکتے ہیں۔
Udemy, classcentral, courser, khanacademy
ڈیجیٹل پروڈکٹس بیچیں:
آن لائن پیسے کمانے کا ایک اور بہترین ذریعہ ڈیجیٹل پروڈکٹس کی خریدو فروخت ہے: مثال کے طور پر Canva اگر ویسے خریدیں تو 6 سے 7 ڈالرز کا ملتا ہے۔ لیکن آپ اس کا ایجنسی اکاؤنٹ لوکل مارکیٹ سے ہی 1000 روپے سے 1500 روپے میں خرید سکتے ہیں اور اس میں 500 اکاؤنٹس بنا سکتے ہیں آپ۔یعنی کینوا پرو کے 500 اکاؤنٹ آپ کو ہزار، دو ہزار تک مل جائیں گے اب آگے آپ کی ہمت ہے کہ آپ ان کو کتنے پیسوں میں بیچتے ہیں۔ اگر آپ ایک اکاؤنٹ 200 روپے کا بھی سیل کریں تو بھی 10000 ہزار روپے بنتے ہیں۔ اس طرح کے اور بھی بہت سے ڈیجیٹل ٹولز ہیں جن کا آپ سیل کر کے ایک معقول آمد ن حاصل کر سکتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ آپ بچوں یا بڑوں کے لیے چھوٹی چھوٹی کتابیں لکھ سکتے ہیں بچوں کے لیے رنگ برنگی کتابیں بنا کر بیچ سکتے ہیں۔ اگر فوٹو اچھے بنا سکتے ہیں تو مختلف مقامات کی تصاویر بنائیں ان کو انٹر نیٹ پر پبلش کریں اورکمائیں،
سبزیاں، پھل، کپڑے، اوزار، جو بھی نظر آتا ہے ان کی خوبصورت انداز میں تصاویر بنائیں اور انٹر نیٹ پر مختلف ویب سائٹس ہیں ان پر ڈالتے جائیں ۔
پوڈ کاسٹنگ کریں:
اگر کیمرہ کے سامنے بول سکتے ہیں مختلف موضوعات پر کھل کے گفتگو کر سکتے ہیں تو پوڈ کاسٹنگ کریں۔ آج کل یہ بہت زیادہ ٹرینڈنگ میں جا رہا ہے، تھوڑا سا سامان لینا پڑے گا جیسے کمپیوٹر، کیمرہ، مائک وغیرہ
فری لانسنگ کریں:
مختلف فری لانسنگ مارکیٹس پر جا کر اپنی سکل کے مطابق لوگوں کی سروسز دیں۔ جیسے گرافکس ڈیزائننگ، کانٹنٹ رائیٹنگ، ویب سائٹ ڈویلپمنٹ، ضروری نہیں کہ کمپیوٹر سے متعلق ہی سروسز دیں بلکہ ہر شعبہ زندگی جیسے اکاؤنٹس ، بینکنگ، مارکیٹنگ، میوزک، کنسلٹنسی، اور بہت کچھ ہے جس پر آپ اپنی خدمات دے کر پیسے کما سکتے ہیں۔ مشہور زمانہ دو ویب سائٹس ہیں اس کے لیے ایک Fiverrہے جو نئے لوگوں کے بہترین آپشن ہے اور دوسری ہے Upwork جس پر بڑے بڑے پروجیکٹس کی ڈیل بھی ہوتی ، ایجنسی لیول کا کام ہوتا۔
ویب سائٹ / سافٹ وئیرز/موبائل ایپ
اگر آپ کمپیوٹر میں اچھے ہیں تو آپ اپنی پروڈکٹس بنائیں جیسے کوئی ویب سائٹ، کوئی سافٹ وئیر یا کوئی موبائل اپلیکشن جس کی لوگوں کو ضرورت ہو۔ ایک دفعہ خوب ساری محنت کر کے بنا لیں اور پھر بیچتے جائیں اور پیسے کماتے جائیں۔
مدثر چودھری