28/08/2026
❤️ حلال رزق کی تلاش کبھی آسان نہیں ہوتی
آج جمعہ کے دن ایک محنت کش بھائی میری دکان پر آیا اور کہنے لگا: "بھائی، کوئی سکریپ دے دیں، فریج، اے سی، کمپریسر یا کچھ بھی… تاکہ اپنے بچوں کے لیے حلال رزق کما سکوں۔"
اس کے پاس رزق کمانے کا جذبہ تھا، اور میرے پاس ایک ایسی فریج باڈی موجود تھی جو مکمل کاپر کی تھی۔ میں نے زیادہ بحث نہیں کی، بس اسے کہا: "بھائی، جہاں سے آپ کا رزق بنتا ہے، آپ ایمانداری سے بتاؤ، میں آپ کو اسی حساب سے دے دیتا ہوں۔"
الحمدللہ! وہ شخص خوشی خوشی فریج لے کر چلا گیا۔ جاتے ہوئے اس نے مجھے دعائیں دیں، اور میں نے بھی دل سے دعا کی:
یا اللہ! اس محنت کش بھائی کے رزق میں برکت عطا فرما، اس کے بچوں کے نصیب میں حلال رزق لکھ دے، اور اس کی محنت کو قبول فرما۔ آمین۔ 🤲
یاد رکھیں، رزق چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، حلال ہونا سب سے بڑی بات ہے۔
جو شخص اپنے بچوں کے لیے حلال کمانے کی خاطر دھوپ، گرمی اور مشقت برداشت کر رہا ہو، وہ عزت کے قابل ہے۔ ❤️
اللہ پاک ہم سب کے رزق میں برکت، آسانی اور وسعت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
💬 آپ بھی اس محنت کش بھائی کے لیے ایک "آمین" کمنٹ کر دیں۔
شاید آپ کی ایک آمین اس کے حق میں قبولیت کا سبب بن جائے۔ ❤️