04/08/2026
میرے پاس کوئی دس بیس نہیں سینکڑوں کیسز آ چکے ہیں۔۔۔ فنانشل مسائل کے۔۔۔
جو لوگ قرضوں میں ڈوب گئے، یا بزنسز چلتے چلاتے بند ہو گئے۔۔۔ یا فراڈ کا سکیم کا شکار ہو گئے۔۔۔ لوگ اعتماد کرتے ہیں،محبت کرتے ہیں اپنی پریشانیاں مسائل ڈسکس کرنے کے لیے اپروچ کر لیتے ہیں ٹیم سے یا کہیں سے نمبر لے کر یا میسنجر وغیرہ پر۔۔۔
جتنے کیسز میرے پاس آئے ان سب کا کامن پرابلم بتا دیتا ہوں جس نے انہیں ان مشکلات میں دھکیلا۔۔۔ جو الموسٹ 95 پرسنٹ لوگوں میں کامن تھا وہ تھے۔۔۔ غلط فیصلے۔۔۔ ان انفارمڈ ڈسیژن۔۔ پینک ڈسیژن۔۔۔ اور جب سب کچھ خراب ہو گیا ۔۔ لٹ لٹا گیا، فراڈ ہو گیا۔۔قرضے چڑھ گیے تو اسے قسمت کا نام دے دیا گیا۔۔۔
اب ان غلط فیصلون کے پیچھے کی بھی کامن چیز بتا دوں جو سب میں کامن تھی ، جس کی وجہ سے وہ غلط فیصلے ہوئے ۔۔۔ تو وہ تھی انسٹینٹ گریٹیفیکیشن ۔۔۔!!
کوئیک ریچ مائنڈ سیٹ ۔۔۔
کہ پراسیس پر ٹرسٹ نہیں کیا بلکہ کوشش کی کہ جلدی سے حالات بدل جائیں، جلدی سے بہت سارا پیسہ آ جائے، جلدی سے امیر ہو جائیں، جلدی سے گھر گاڑی لائف سٹائل سب کچھ بن جائے۔۔۔
اس کوئیک ریچ مائنڈ سیٹ نے۔۔۔ اس انسٹینٹ گریٹیفیکیشن نے کتنے لوگوں کو برباد کیا میں بتا نہیں سکتا میرا انباکس بھرا پڑا ہے۔۔۔ایسے کہانیوں سے جن سب کے مسائل کی وجہ یہ ایک تھی۔۔۔
تو خدارا میرے بھائی۔۔۔ یہ بات سمجھ لیں۔۔ کوئیک ریچ سکیم کوئی نہیں ہوتی۔۔۔ جلدی جلدی آپ صرف برباد کرتے ہیں بناتے نہیں۔۔۔ جلدی جلدی آپ صرف خرچے کرتے ہیں کماتے نہیں۔۔ جلدی جلدی صرف فراڈ ہوتا ہے بزنس نہیں ۔۔۔ جلدی جلدی صرف قرضہ چڑھتا ہے ایسٹس نہیں بنتے۔۔۔
اس بات کو جتنی جلدی سمجھ لیں اتنا ہی اچھا۔۔۔"ٹرسٹ دا پراسیس" اس بات کو بار بار پڑھیں۔۔ اور عمل کریں۔۔ ان پٹ پر فوکس کریں۔۔۔ کام کرنے پر فوکس کریں آہستہ آہستہ بنیاد سے بلڈ کرنے پر یقین کریں اور اسے انجوائے کریں ان شاءاللہ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔۔۔ اور یہ کامیابی بہت مضبوط بنیادوں والی ہوگی بہت سسٹین ایبل اور اطمینان بخش ہوگی۔۔۔
اس پیغام کو شئیر کریں آگے یہ سینکڑوں کیسز کو دیکھ سن کر لکھا گیا ہے۔۔۔
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز
انٹرپرینور | بزنس کنسلٹنٹ | ایف پی اے پروفیشنل
#ماسٹرمحمدفہیم