SAR Creative

SAR Creative Creative Desiger

30/12/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
سلام و یاعلی مدد۔
تمام مومنین و محبان محمد و آل محمد علیہم السلام ام ابیہا، راضیہ مرضیہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کا ظہور مبارک ہو۔

سفیر ولا و عزا جناب میر حسن میر گزشتہ کئی برسوں سے باقاعدگی کے ساتھ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی بارگاہ میں منقبت کا نذرانہ پیش کرتے چلے آرہے ہیں، جسے آپ مومنین نے ہمیشہ پسند فرمایا اور دعاؤں سے نوازا، اس سال بھی بارگاہ جناب سیدہ میں ایک نئی منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

جناب فاطمہ زہرا کی ذات گرامی کے بارے میں کچھ لکھنا یا پڑھنا بنا تائید امام زمانہ کے ناممکن ہے، اس عظیم و مقدس کنز مخفی کی فضیلت کے باب بنا تائید خداوند کے حاصل ہو ہی نہیں سکتے، اس منقبت میں اول تا آخر یہی بات حاوی نظر آئے گی اور خوبصورت شاعری کے ساتھ ساتھ بہترین حسن ادائیگی بھی نظر آئے گی۔

ہمیں امید ہے کہ یہ منقبت بھی آپ مومنین ہمیشہ کی طرح پسند فرمائیں گے اور اپنی دعاؤں سے نوازیں گے۔

پرودگار ہماری کاوشوں کو مقبول و منظور فرمائے۔ آمین

یہ کلام بہت جلد جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا

https://youtube.com/

والسلام
ٹیم میر حسن میر

29/12/2023

Bismillah
Salam o ya Ali a.s madad

Kalam: Sana e Fatima Zahra (sa)
Recited By: Mir Hasan Mir
Written By: Janab Mir Takallum
Audio: Shabih (92 Studio)
Audio Mix & Master: Janab O. Qureshi (ODS)
Composition: Janab Raza Shah
Video: Qamarain (RIZ Record)
Creative: SAR Creative
Translation: Ahmed Virani (USA)

Releasing Soon only on Mir Hasan Mir Official Youtube Channel!

https://youtube.com/

26/11/2023

بسم اللہ الرحمن الرحیم
دختر رسول، خاتون جنت، ام ابیہا سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی شہادت کی تعزیت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے زمانے کے امام کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں۔

جناب فاطمہ کے وارث حقیقی امام زمانہ اپنی دادی پہ ہونے والے مصائب پہ 1400 سال سے پردہ غیبت میں نوحہ کناں ہیں۔

معتبر روایات بتاتی ہیں کہ جس وقت جناب فاطمہ (س) کے گھر کو جلایا گیا اور جلتا ہوا دروازہ جناب فاطمہ زہرا پہ گرا تو ان کی زبان درد سے ایک جملہ سنا گیا
" المدد یا مہدی" ، اس ایک جملے میں چھپے اسرار کو سوائے خدا اور محمد و آل محمد کے کوئی بشر نہیں جان سکتا کہ علی ابن ابی طالب کے ہوتے ہوئے جناب فاطمہ ہمارے زمانے کے امام کو پکار رہی ہیں۔

ہمارا نوحہ انہی روایات کے زیر اثر لکھا گیا ہے کہ جب صاحب زماں تشریف لائیں گے، تو سب سے پہلے قاتلان جناب سیدہ سے اپنی دادی پہ ہونے والے مظالم کا انتقام لیں گے اور 1400 سو برس پہلے بلند ہونے والی صدائے فاطمہ زہرا پہ لبیک کہیں گے۔

آپ مومنین سے گذازش ہے کہ جب یہ نوحہ سماعت فرمائیں تو ظہور امام زمن عجل وفرجھم کی دعا ضرور کریں۔

پروردگار ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول و منظور فرمائے۔آمین

یہ نوحہ جناب میر حسن میر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر آج شام 4 بجے ریلیز کیا جائے گا

https://youtube.com/

والسلام
ٹیم میر حسن میر

Address

Karachi
74600

Telephone

+923410200445

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAR Creative posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SAR Creative:

Share