05/05/2026
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی سفیان مقیم نے اپنی شاندار کامیابی کا ایوارڈ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام کر دیا۔ سفیان مقیم نے اپنی فتح کو ملک کے عظیم سائنسدان سے منسوب کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کے اس اقدام کو شائقینِ کرکٹ کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح سفیان مقیم کے اس عمل کو قومی جذبے اور حب الوطنی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔