Cable Operators Association Of Pakistan - C.A.P

Cable Operators Association Of Pakistan - C.A.P Cable TV Network Operators Of Pakistan

01/05/2026

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے چیئرمین خالد آرائیں کی قیادت میں پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کی چیئرپرسن عنبرین جان سے ملاقات کی اس دوران کیبل آپریٹرز کو لائسنس کے اجرا کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔۔۔ چیئرپرسن پیمرا عنبرین جان نے ڈسٹرکٹ ساہیوال کے لئیے کیبل ٹی وی کا لائسنس مرزا عاطف کے حوالے کیا اور مرزا عاطف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔اس موقع پر چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خالد آرائیں ,کیپ کے صدر اخلاق احمد ،ڈپٹی جنرل سکریٹری شیخ اعجاز ،انفارمیشن سیکریٹری شیخ نیاز اورڈائریکٹر پیمرا تمثیل حیدر بھی موجود تھے ۔۔چیئرمین خالد آرائیں اور کیپ کے دیگر عہدیداروں نے کیبل ٹی وی کا لائسنس ملنے پر مرزا عاطف کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کیبل انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

مرزا عاطف صاحب ساہیوال چئیرپرسن  پیمرا مُحترمہ جناب عنبرین جان صاحبہ سے پیمرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ساہیوال ڈسٹرک کے ...
30/04/2026

مرزا عاطف صاحب ساہیوال
چئیرپرسن پیمرا مُحترمہ جناب عنبرین جان صاحبہ سے پیمرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ساہیوال ڈسٹرک کے لئیے کیبل ٹی وی کا لائسینس حاصل کرتے ہوئے،
اِس موقع پر (کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان )کے (چئیرمین) خالد آرائیں (انفارمیشن سیکرٹری) نیاذ شیخ (صدر سندھ) اخلاق احمد (صدر آذادکشمیر) خُرم شہزاد (نائب صدر) شیخ اعجاذ اور کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر رہنما بھی مرزا عاطف صاحب کے ہمرا تھے

کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اس...
24/02/2026

کوہاٹ میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ جامِ شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور دیگر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہید ڈی ایس پی اور دیگر شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

02/01/2026

چوہدری طاہر جاوید
جنرل سیکرٹری کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کیبل آپریٹرز کے وفد کے ہمراہ جاذ کے عہداداروں
جناب چوہدری شہزاد رشید صاحب صدر انٹرپرائز سلوشن،
جناب عدیل اسد صاحب وائس پریزیڈینٹ کئرئیر انڑنیشنل بزنس
جناب محمد صفدر عباس صاحب ہیڈ کئرئیر انڑنیشنل بزنس
جناب شیراز حفیظ صاحب ہیڈ فائبر ٹو ہوم بزنس
سے لاہور میں میٹینگ،

میٹنگ میں چوہدری طاہر جاوید نے جاز کے عہداداروں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انکا کہنا تھا کہ جاز کی سروسز کو پورے پاکستان میں کیبل آپریٹرز کے زریعے صارفین تک کیسے موئثر انداز میں پہنچایا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔جس کے مطابق

کمپنی جاز کی جہاں سروس موجود ہے وہاں پر کیبل آپریٹرز کو انٹرنیٹ کی سروس فراہم کی جائے تاکہ کیبل آپریٹرز اُن ایریاز میں جاز کا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں،
- ⁠جاز اور کیبل آپریٹرز مُشترکہ (پارٹنرشِپ) کی بنیاد پر فائبر ٹو ہوم انٹرنیٹ کنیکشن فراہم کرنے کے لئیے کام شروع کریں تاکہ کیبل آپریٹرز کو جاز کی بدولت بہتر روزگار کے مواقع میسر ہو سکیں،
- ⁠جاز کیبل آپریٹرز کو انٹرنیشنل معیار کا ایکوپمینٹ مناسب قیمتوں پر کیبل آپریٹرز کو فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرے تاکہ کیبل آپریٹرز معیاری ایکوپمینٹ مناسب قیمتوں پر خرید سکیں،
- ⁠جاز کارپوریٹ سیکٹر کے کنیکشنوں کے لئیے کیبل آپریٹرز کے ساتھ مل کر کارپوریٹ سیکٹر کے کنیکشن / لنک فراہم کرے تاکہ کیبل آپریٹرز کو مناسب روزگار میسر ہو سکے،
- ⁠جاز فائبر ٹو ہوم صارفین کو تماشہ آئی پی ٹی وی ایپ کی فراہمی بذریعہ کیبل آپریٹرز کرے،
- ⁠اِن کے علاوہ دیگر امور پر بُہت مثبت میٹینگ ہوئی امید ہے انشااللہؔ جاز اور کیبل آپریٹرز پاکستان کو بہتر سروس فراہم کرینگے

02/01/2026

PTA License
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں اور دیگر عہدیداروں کی محنت رنگ لے آئی،۔۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ضلعی سطح پر انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئیے لائسنس کے اجرا کا اعلان کر دیا،

واضح رہے کہ چیئرمین خالد آرائیں کی قیادت میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے چند ماہ پہلے یہ تجویز پیش کی تھی جس کو چیئرمین پی ٹی اے نے منظور کیا اور فون پر خالد آرائیں کو اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ۔۔اس موقع پر کیپ کے چیئرمین خالد آرائیں نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل ریتائرڈ حفیظ الرحمان اور پی ٹی اے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔۔۔ پی ٹی اے کے مطابق خواہش مند حضرات اپنی درخواستیں پورٹل پر جمع کروا سکتے ہیں ۔۔ بتایا گیا ہے کہ جن افراد کے پاس پیمرا کا پہلے سے کیبل کا لائسنس ہوگا انہیں فوقیت دی جائے گی۔۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کا کہناہے کہ اب کیبل آپریٹرز لائسینس کے حصول کے بعد کسٹمرز کو کیبل ٹی وی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کنکشن بھی فراہم کر سکیں گے جِس کی بدولت صارفین کو اضافی سہولت دستیاب ہوگی کیبل آپریٹرز کو مناسب روزگار مل سکے گا، کلاس لائسنس دس سال کی مدت کیلئے جاری کیا جائے گا۔۔ ابتدائی طور پر پہلی مرتبہ فیس تین لاکھ ادا کرنا ہوگی کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں ، جنرل سیکرٹری چوہدری طاہرجاوید ،کیپ سندھ کے صدر اخلاق احمد۔۔سینئر نائب صدرسندھ محمود آرائیں ۔نائب صدرسندھ ظاہر علی۔ انفارمیشن سیکرٹری نیاز شیخ ،نائب صدر پنجاب مرزا عاطف ، صدر جنوبی پنجاب شاہد خٹک، جنرل سیکرٹری کے پی کے سید حافظ الاسد خُرم شہزاد صدر آزاد کشمیر اور دیگر نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان اور پی ٹی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

Address

Bahawalpur

Telephone

+923008689090

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cable Operators Association Of Pakistan - C.A.P posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share