Computer software tips and tricks

Computer software tips and tricks welcome to ( Successful Thinking ) this page providing daily positive,social, motivational,inspirational Messages,

*یہ پرندہ پہلی نظر میں آپ کو ظالم اور شکاری لگے گا**جو دوسرے ایک سالم پرندے کو نگل رہا ہے۔*لیکن بعض اوقات جو نظر آ رہا ہ...
06/08/2026

*یہ پرندہ پہلی نظر میں آپ کو ظالم اور شکاری لگے گا*
*جو دوسرے ایک سالم پرندے کو نگل رہا ہے۔*
لیکن
بعض اوقات جو نظر آ رہا ہوتا ہے
وہ ہوتا نہیں ہے
حقیقت اس کے برعکس ہے۔
یہ سفید پرندہ ماں ہے اور
منہ میں داخل پرندہ اس کا بچہ ہے۔
ماں دور دراز سے کیڑے مکوڑے اور
دانے تلاش کرکے لاتی ہے اور بچہ
ماں کے منہ میں داخل ہو کر دانہ چگتا ہے۔
روز مرہ کی زندگی میں ہمیں ایسے
کئی مشاہدات ہوتے ہیں
اور ہم پہلی ہی نظر میں رائے قائم کر کے
بدظن ہو کر آگے چل دیتے ہیں
اس تصویر میں ہمارے لیے سبق یہ ہے کہ
_*ضروری نہیں کہ جو دکھائی دے رہا ہو*_
_*وہی حقیقت ہو*_
_*حقیقت کئی بار ہماری نگاہوں سے اوجھل ہوتی ہے*_
_*لہذا رائے قائم کرنے میں*_
_*کبھی بھی جلد بازی سے کام نہ لیں۔۔۔۔!!!!*_

بہت سے لوگ گاڑی میں فیول بھروانے کے بعد اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سٹاف کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں اور وہ لے کر مشینوں کی طرف ...
03/07/2026

بہت سے لوگ گاڑی میں فیول بھروانے کے بعد اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سٹاف کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں اور وہ لے کر مشینوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔ایسی غلطی کبھی نہ کریں۔سب سے پہلے تو اپنی چھوٹی موٹی ضرورتوں کے لیے ایک الگ سے کارڈ رکھیں جس میں صرف اتنے پیسے رکھیں جو آپ کا ہفتے کا یا مہینے کا خرچہ ہے۔اپنا مین بینک اکاؤنٹ کارڈ کبھی بھی دکانوں اور پوائنٹ آف سیل پہ استعمال نہ کریں۔آپ نے دیکھا ہو گا جب بھی ہم انگریزوں کی ویڈیوز دیکھتے ہیں تو وہ لوگ اپنے ہاتھ میں کارڈ رکھ کر خود مشین پہ ٹیپ یا سکین کرواتے ہیں۔وہ اپنا کارڈ کبھی ورکرز کے ہاتھ میں نہیں دیتے۔اس کی وجہ سکمنگ ہے۔اگر کوئی ورکر آپ کے کارڈ کی فرنٹ اور بیک کی تصویر لے لے اور اسے فوری استعمال نہ کرے بلکہ وہ اسے اپنے پاس محفوظ رکھے اور دو تین مہینے بعد آنلائن شاپنگ کے لیے استعمال کرے تو آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہو گا کہ یہ کارڈ کس وقت کس پمپ یا دکان پہ دیا تھا۔زیادہ تر آنلائن فراڈ پیمنٹس کے واقعات اسی طرح ہوتے ہیں۔اور آپ بینک سے لڑتے ہیں کہ میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔اس لیے اپنا کارڈ کبھی بھی کسی کے ہاتھ میں نہ دیں کہ وہ لے کر دوسری طرف چلا جائے۔اسے بولیں مشین ادھر لے کر آؤ۔کیونکہ یہاں زیادہ یہی رواج ہے کہ آپ کا کارڈ لے کر دوسری طرف چلے جاتے ہیں۔صرف ایک فوٹو چاہیئے انہیں۔جو وہ کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ لوگ روزمرہ استعمال کے لیے الگ کارڈ رکھیں، اور احتیاط کریں۔..

01/06/2026
23/04/2026

شناختی کارڈ اور ذاتی معلومات (NADRA)
8000: شناختی کارڈ کی تصدیق (CNIC Verification)
668: نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد جاننا
8300: ووٹ کی معلومات اور پولنگ اسٹیشن
8001: فیملی شجرہ کی تصدیق (Family Tree)
8008: شناختی کارڈ کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کرنا
8005: قریبی نادرا سینٹر کا پتہ معلوم کرنا

گاڑی کی تصدیق (Excise / Vehicle Verification)

8149: پنجاب گاڑی کی رجسٹریشن چیک کریں
8521: اسلام آباد گاڑی کی رجسٹریشن

ڈراہوینگ لاسنس کی تصدیق ( Driving Licence Verification)

8147: پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق
6040: سندھ ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق

پاسپورٹ کی تصدیق ( Passport Verification)

9988: پاسپورٹ بننے کی صورتحال (Passport Status)

مالی امداد اور صحت (Govt Schemes)

8171: بے نظیر انکم سپورٹ / احساس پروگرام میں اہلیت
8500: صحت کارڈ کی اہلیت اور ہسپتال کی معلومات
8123: مفت راشن پروگرام میں رجسٹریشن
8900: وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کی اہلیت

موبائل اور انٹرنیٹ (PTA)

8484: موبائل فون کی پی ٹی اے (PTA) سے تصدیق
* #06 #: اپنے موبائل کا IMEI نمبر معلوم کرنا
667: سم کس کے نام پر ہے؟ (سم سے 'MNP' لکھ کر بھیجیں)

ہنگامی حالات اور شکایات (Emergency)

15: پولیس مدد (Police Help)
1122: ایمبولینس اور فائر بریگیڈ
130: موٹروے پولیس ہیلپ لائن
1991: سائبر کرائم (آن لائن فراڈ) کی شکایت (FIA)
1033: اینٹی کرپشن ہیلپ لائن
ھرل فاؤنڈیشن انٹرنیشنل

24/03/2026

‏ٹیلی کام کمپنیوں کا عوام سے خاموشی سے بیلنس غائب کرنے کا دور ختم ۔
پاکستان میں 99 فیصد لوگ پیکج لگا کر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں یا کچھ لوگ سپر کارڈ ٹائپ منتھلی پیکج استعمال کرتے ہیں ٹیلی کام کمپنیاں بڑی چالاکی سے جب یہ پیکج ختم ہوتا ہے تو کئی گنا مہنگے ریٹوں پر انٹرنیٹ ڈائریکٹ بیلنس کاٹ کر دینا شروع کر دیتی ہے جب تک صارف کو پتہ چلتا ہے کافی حد تک بیلنس کٹ چکا ہوتا ہے۔عوام کی شکایت پر اخر کار پی ٹی اے کو ہوش اگیا ۔ اب اگر آپ چاہتے ہیں کے پیکج کے بعد بیلنس نہ کٹے تو یہ کوڈ ڈائل کرے۔
Jazz *275 #
U fone *6611 #
Zong *4004 #
Telenor *342 #
یہ انفارمیشن زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں ٹیلی کام کمپنیاں اس واردات سے اربوں روپے چوری کر رہی ہیں ۔...

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Computer software tips and tricks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share