Samar Ad

Samar Ad Samar Ad & Printing is a Reputable and Famous Old Agency in the Town, One step forward we are Providing our services online for our valuable costumers.

We deal in all kind of Design, Compose & Print magazines, labels, Signboard, Cards, Logo, e-book, etc. Advertising

Contact us for Publicity, Printing, translations, writing..ہر قسم کے اشتہارات، مارکیٹنگ، ترجمہ، پرنٹنگ ،فوٹوگرافی، شادی ...
29/08/2021

Contact us for Publicity, Printing, translations, writing..
ہر قسم کے اشتہارات، مارکیٹنگ، ترجمہ، پرنٹنگ ،فوٹوگرافی، شادی کارڈ۔ اور دیگر سروسز کے لیے تشریف لائیں یا وٹس ایپ رابطہ کریں

Samar Ad ☎️📞📠 +923145008242

انٹرپرینورشپ مفت تعلیم بزنس کرنا سیکھیں اور معاشرے کے لئے کارآمد شہری بنیں.. آپ کو بزنس ماڈل کینوس مکمل کرنے پر مبارکباد...
14/06/2021

انٹرپرینورشپ
مفت تعلیم
بزنس کرنا سیکھیں اور معاشرے کے لئے کارآمد شہری بنیں..

آپ کو بزنس ماڈل کینوس مکمل کرنے پر مبارکباد!کاروبار کو چلانے کے طریقوں کے متعلق اب آپ کے پاس بہترین آئیڈیاز اور معلومات ہیں.

اگر آپ یہ سب سیکھتے رہے ہیں تو شاید آپ کو یہ ماڈل مشکل لگا ہو، لیکن اب آپ کے پاس ایک مکمل جامع اور واضح نقشہ ہے آپ اگر اسی پر عمل کریں تو فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
بزنس ماڈل کینوس کو آپ اپنے وقت میں دوبارہ پڑھیں، سمجھیں اور اچھی طرح سیکھیں..

انٹرپرینورشپ کے متعلق مزید اگلے لیکچرز میں جانے سے پہلے، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس کے کسی حصے کی آپ کو اچھی طرح سمجھ نہیں آئی؟ یا کوئی سگمنٹ مزید بہتر ہونا چاہئے تھا؟

اگر ممکن ہو تو ، اپنے کینوس کو کسی ایسے شخص کے ساتھ شیئر کریں جو بزنس کرتا یا سمجھتا ہو. یا اپنے کسی ساتھی کے ساتھ شئر کیجیے اور نئے سوالات کے متعلق جوابات تلاش کیجئے..

ثمر گرافکس شادی کارڈز اینڈ ایڈورٹائزنگ +92 314 5008242

کیا آپ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں؟کیا آپ کو کوئی ہنر بھی نہیں آتا؟کیا آپ کا کمپیوٹر بیگ گراؤنڈ بھی نہیں ہے؟اور کیا آپ بے ر...
08/06/2021

کیا آپ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں؟
کیا آپ کو کوئی ہنر بھی نہیں آتا؟
کیا آپ کا کمپیوٹر بیگ گراؤنڈ بھی نہیں ہے؟
اور کیا آپ بے روزگار بھی ہیں؟
یا پھر نوکری سے بزنس کی طرف آنا چاہتے ہیں؟
آپ پڑھنا، سیکھنا اور پھر کمانا بھی چاہتے ہیں؟ ، لیکن سمجھ نہیں آتی کہ کہاں سے سیکھیں؟ اور کہاں سے کمائیں..؟
آپ جتنا وقت نوکری تلاش کرنے اور نوکریوں کے اشتہارات دیکھنے میں ضائع کرتے ہیں، اس سے کم وقت میں آپ اب سیکھیں گے بھی اور ان شاءالله کمائیں گے بھی. بس ایک شرط ہے کہ آپ انگریزی سمجھ سکتے ہوں اور سیکھنا چاہتے ہوں ، شوق رکھتے ہوں.
تو میں آپ کے ساتھ محنت سے اکٹھے کیے گئے لنک شئر کروں گا ان لنکس میں دنیا بھر سے زبردست یونیورسٹیوں کے زبردست جدید کورسز، گھر بیٹھے ہوئے اور وہ بھی مفت میں،
ان میں کچھ ادارے تو کورس اور سرٹیفکیٹ بالکل مفت مہیا کرتے ہیں، اور باقی ادارے کورسز مفت میں لیکن سرٹیفکیٹ اگر چاہیے تو تھوڑی سی فیس کے عوض وہ بھی مل سکتا ہے..
اگر آپ روزانہ کے 90 منٹ اپنے اوپر خرچ کریں گے تو صرف تین ماہ سے چھ ماہ کے دوران ان شاءﷲ آپ اپنا بزنس شروع کرنے کے متعلق بھاگ دوڑ کررہے ہوں گے..
کمر باندھ لیں اور ﷲ پر بھروسہ کرتے ہوئے اس لسٹ کو تسلی سے دیکھیں اور اپنی مرضی سے کسی بھی یونیورسٹی یا ادارے کا کوئی بھی کورس منتخب کریں، اور ابھی سے آنلائن گھر بیٹھے سیکھنا شروع کردیں.

جو احباب انگریزی زبان میں کمزور ہیں وہ پہلے صرف اور صرف اپنی انگریزی زبان رواں کرلیں اور اس کے بعد آن لائن سمندر میں کود پڑیں..
ان ویب سائٹس پر انگریزی سکھانے کے کورسز بھی ہیں اور سب سے بڑی یونیورسٹی یوٹیوب پر بھی آپ سیکھ سکتے ہیں..
مزید راہنمائی کے لئے کمنٹس کا آپشن استعمال کریں..
(ان باکس میں سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات کا ایک ہی پوسٹ میں سب کے لیے جواب)

1. https://digiskills.pk/

2.https://www.digipakistan.org/
3.https://learndigital.withgoogle.com/digitalgarage

4.https://skillshop.withgoogle.com/
5.https://analytics.google.com/analytics/academy/course/7
6.https://docs.microsoft.com/en-us/learn/certifications/

7.https://www.ibm.com/skills/
8.https://online-learning.harvard.edu/catalog/free

9.https://www.futurelearn.com/

10.https://philanthropyu.org/

11.https://www.emarketinginstitute.org/
12.https://www.coursera.org/courses?query=free

13.https://www.udemy.com/courses/free/

14.https://www.udacity.com/

15.https://www.edx.org/

16.https://www.linkedin.com/learning/

17.https://www.skillshare.com/

18.https://alison.com/

19.https://www.khanacademy.org/

20.https://ocw.mit.edu/index.htm
21.http://www.openculture.com/freeonlinecourses

22.https://www.connectionsacademy.com/

23.https://academicearth.org/

24.https://www.open.edu/itunes/

25.https://online.stanford.edu/

26.https://oyc.yale.edu/

27.https://podcast.ucsd.edu/default.aspx

28.https://code.org/

29.https://www.uopeople.edu/

30.https://podcasts.ox.ac.uk/

31.https://ed.ted.com/

32.https://www.memrise.com/

33.https://www.lessonpaths.com/

34.https://codehs.com/

35.https://www.thegymnasium.com/

36.https://developer.apple.com/

37.https://www.canvas.net/

38.https://www.uw.is/open_courses/

39.https://oli.cmu.edu/
40.https://www.open.edu/openlearn/free-courses

41.https://academy.hubspot.com/

42.https://cdp.dhs.gov/femasid
43.https://www.coursera.org/professional-certificates/ibm-data-science
44.https://www.edx.org/course/entrepreneurship-in-emerging-economies

45.https://www.apple.com/education/k12/

46.https://www.saylor.org/

47.https://academicearth.org/

48.https://ocw.mit.edu/index.htm
49.https://online.stanford.edu/search-catalog

50.https://www.classcentral.com/
51.https://m.youtube.com/channel/UCITRdg1QRLSgyKQCgqBYVig
_-_------_____-_-----_-_-_-_-_-_----___-_-_-_-_-_-_

انٹرپرینورشپ سولہواں لیکچر کاروباری ماڈل کینوس: لاگت کا ڈھانچہCOST STRUCTURE  بزنس ماڈل کینوس کا آخری سگمنٹ "کاسٹ سٹرکچر...
06/06/2021

انٹرپرینورشپ
سولہواں لیکچر
کاروباری ماڈل کینوس: لاگت کا ڈھانچہ

COST STRUCTURE

بزنس ماڈل کینوس کا آخری سگمنٹ "کاسٹ سٹرکچر" یا لاگت کا ڈھانچہ ہے

کاروبار میں مختلف چیزوں پر مختلف لاگت آئے گی۔ یہ لاگت ڈائریکٹ، ان ڈائریکٹ، اور کہیں پر تو فکسڈ ہے اور کہیں پر یہ تبدیل ہوتی رہتی ہے. آپ کے کاروبار پر منحصر ہے ، کہ آپ کیا شامل کرتے ہیں، اور کس چیز پر کتنی لاگت آئے گی، ان میں شامل ہیں:

کرایہ کی جگہ

ویب سائٹ ہوسٹنگ

"ویسٹ ڈسپوزل" یعنی کچرا ٹھکانے لگانا

مصنوعات کو بنانے / اسٹور کرنے کے اخراجات

عملے کی تنخواہ۔ وغیرہ وغیرہ

بزنس ماڈل کینوس کا ٹیمپلٹ ڈاؤنلوڈ کریں یا خود تیار کریں اور اس میں کاسٹ سٹرکچر کا خانہ مکمل کریں..

آپ کے کاروبار میں کون سے اخراجات شامل ہیں؟

تمام سرگرمیوں پر کس قسم کی کتنی لاگت آئے گی؟

آپ کا کونسا وسائل (ریسورس) سب سے مہنگا ہوگا؟
ثمر گرافکس شادی کارڈز اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی.. +92 314 5008242


انٹرپرینورشپ ، فری میں بزنس کرنا سیکھئے، بزنس ماڈل کینوس: پارٹنرشپ / شراکتچودھواں لیکچر.. 14th lecture Business Model Ca...
04/06/2021

انٹرپرینورشپ ، فری میں بزنس کرنا سیکھئے،
بزنس ماڈل کینوس: پارٹنرشپ / شراکت
چودھواں لیکچر..
14th lecture
Business Model Canvas / Key Partnerships
بنیادی طور پر پارٹنرشپ یا اشتراکیت کسی کاروبار کو بہتر طور پر چلانے کے لیے اس بزنس سے متعلق افراد یا ادارے کا تعاون حاصل کرنے کا نام ہے..

ان میں سپلائرز ، خریدار ، کام کرنے والے افراد اور دوسرے کاروبار بھی شامل ہیں جن کے ساتھ آپ باہمی فائدے کے لئے مل جل کر کام کرسکتے ہیں۔

آج کے لیکچر کے لیے آپ بزنس ماڈل کینوس کا ٹیمپلٹ ڈاؤنلوڈ کریں یا خود سے تیار کریں اور اس میں کلیدی اور بنیادی پارٹنرشپ یا شراکت داری کا خانہ بنائیں اور لکھیں کہ.

آپ کے اہم پارٹنر / شراکت دار کون ہیں یا کون ہوسکتے ہیں؟

آپ کے ہر پارٹنر / شراکت دار سے آپ کے کاروبار میں کیا فائدہ ہوگا؟

کلیدی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ان کے کاروبار کو آپ سے کیا فائدہ ہوگا؟

ایسی کون سی شرائط ہوں گی جن پر آپ کسی کے ساتھ کام کرسکیں یا کوئی آپ کے ساتھ شراکت داری کرسکے؟ ..

ثمر گرافکس شادی کارڈز اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی
+92 314 5008242

انٹرپرینورشپ بزنس ماڈل کینوس:Key Resources کلیدی وسائلتیرہواں لیکچر کلیدی وسائل وہ وسائل یا ریسورسز ہوتے ہیں جو آپ کے آئ...
22/05/2021

انٹرپرینورشپ
بزنس ماڈل کینوس:Key Resources کلیدی وسائل
تیرہواں لیکچر

کلیدی وسائل وہ وسائل یا ریسورسز ہوتے ہیں جو آپ کے آئیڈیا کو خیال سے حقیقت میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں ۔

ان میں شامل ہیں:

ہیومن ریسورسز

فنانس ریسورسز

فزیکل ایسٹس اثاثے (میٹیریل ، دوکان، کمپنی اور گودام کےلیے عمارت، گاڑیاں، مشینری وغیرہ )

انٹلکچوئل پراپرٹی (برانڈ کی رجسٹریشن / پیٹنٹ، کاپی رائٹس اور سوشل معلومات، پارٹنرشپ، کسٹمر ڈیٹابیس وغیرہ )۔

کلیدی وسائل کس قسم اور کتنی تعداد میں ہوں یہ بزنس پر منحصر ہے ۔

بزنس ماڈل کینوس کے ٹیمپلٹ میں کلیدی وسائل کا خانہ بنائیں اور اس میں لکھیں کہ
آپ کو اپنے کاروبار کیلئے کون سے اہم وسائل کی ضرورت ہوگی؟

مثال کے طور پر ، اگر آپ کو 'افراد ' کی ضرورت ہو تو ، یہ افراد کون ہوسکتے ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا، آپ کے بزنس پر کس حد تک اثر انداز ہونے کی اجازت ہوگی یہ سب آپ کو ہر صورت پہلے سے طے کرنا ہوگا یہ افراد مثلاً (جیسے اکاؤنٹنٹ ، سیل اسسٹنٹ، میڈیا ایڈوائزر، ایڈیٹر، آرڈر ٹیکر، ڈلیوری بوائے وغیرہ وغیرہ )

ثمر گرافکس شادی کارڈز اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی
+92 314 5008242

18/05/2021

انٹرپرینورشپبارہواں لیکچر بزنس ماڈل کینوس: ریونیو سٹریمزثمر گرافکس اینڈ ایڈورٹائزنگ ریونیو کے حصول کے طریقے یا محصولات ک...
18/05/2021

انٹرپرینورشپ
بارہواں لیکچر
بزنس ماڈل کینوس: ریونیو سٹریمز
ثمر گرافکس اینڈ ایڈورٹائزنگ

ریونیو کے حصول کے طریقے یا محصولات کے سلسلے..

مختلف قیمتوں پر اشیاء کی فروخت یا خدمات کے عوض حاصل ہونے والی رقم آمدنی یا ریونیو کہلاتی ہے.

ریونیو کے حصول کے مختلف طریقے اور سلسلے اس بات سے براہ راست منسلک ہیں کہ آپ کے کاروبار سے آمدنی کیسے پیدا ہوگی۔

ریونیو سٹریمز میں لین دین کی عام طور پر دو مختلف اقسام ہیں: ایک آف ٹرانزیکشن پیمنٹ اور دوسری آن گوئنگ پیمنٹ ۔ یقینا ، آپ دونوں طرح کے طریقوں کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

سبسکرائپشن کی فیس (جیسے ، کیبل، ڈش، وائی فائی نیٹ فلکس کے لئے ماہانہ فیس)

کرایہ پر دینا ، لیز پر دینا ،

ایڈورٹائزنگ فیس

یا پھر اپنی اشیاء پر فکسڈ قیمت

اپنی خدمات کے عوض فی گھنٹہ یا فی دن کے حساب سے قیمت وصول کرنا

اگر آپ کو یاد ہو تو ہم نے آٹھویں لیکچر میں ہارون کی مثال کے ساتھ کچھ سیکھا تھا؟

ہارون اپنی فٹ بال کوچنگ اکیڈمی میں دونوں طرح کی آمدنی کے سلسلوں یا طریقوں کو استعمال کرسکتا ہے۔ وہ والدین کو فی کلاس (ایک آف ٹرانزیکشن پیمنٹ ) ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرسکتا ہے اور / یا والدین کو اپنے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے یا کسی بھی پیمنٹ چینل کے مطابق ماہانہ ادائیگی کرنے کی اجازت دیے سکتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ فی کلاس (آن گوئنگ پیمنٹ ) میں تھوڑی آئے گی۔

آپ اپنی ڈائری میں ، ان سبھی پیمنٹ اور آمدنی کے سلسلے میں ہارون کےلیے ممکنہ فوائد اور خطرات کے بارے میں آپ جو کچھ سوچتے ہوں اسے اپنے پاس لکھیں تاکہ آپ کے نزدیک یہ سگمنٹ زیادہ واضح ہوسکے ۔ پھر آپ گوگل سے کینوس ڈاؤنلوڈ کریں یا خود تیار کریں اور کینوس کو مکمل کریں!

آپ اپنے کاروبار کے لئے موزوں ترین ریونیو سٹریمز کے بارے میں سوچیں۔ مزید کون سے فائدہ مند پیمنٹ چینلز ہوسکتے ہیں؟ ۔ آپ اپنی مصنوعات اور خدمات کے عوض کیا معاوضہ لیں گے؟ کیا ریونیو سٹریمز کے حساب سے آمدنی / ریونیو پر اثر پڑے گا یہ آمدن ایک دوسرے چینلز سے مختلف ہوگی یا نہیں ؟

ثمر گرافکس شادی کارڈز اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی
+92 314 5008242

انٹرپرینورشپ گیارہواں لیکچرکاروباری ماڈل کینوس: کسٹمر ریلشنشپ کسٹمرز یا صارفین کے ساتھ تعلقات کیسے ہوں؟ کسی بھی بزنس میں...
14/05/2021

انٹرپرینورشپ
گیارہواں لیکچر
کاروباری ماڈل کینوس: کسٹمر ریلشنشپ

کسٹمرز یا صارفین کے ساتھ تعلقات کیسے ہوں؟ کسی بھی بزنس میں کسٹمر ریلیشنز ایک بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔

کسٹمرز کے ساتھ تعلق ایک بہت ہی ذاتی رشتے جیسا ہوسکتا ہے جہاں آپ اور آپ کے گاہک دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہوں ، کچھ کاروبار ایسے ہوتے ہیں جو ای کامرس یا سیلف سروس یا پھر آٹومیشن طریقہ کار کے مطابق کام کرتے ہیں عموماً یہاں آپ اپنے گاہکوں کو کبھی نہیں دیکھ پاتے ہیں۔
لیکن جہاں آپ کا اپنے کسٹمرز کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوتا ہے وہاں آپ کو کچھ ایکسٹرا اقدامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.

آپ اپنی ڈائری میں بزنس ماڈل کینوس کے سگمنٹ میں کسٹمر ریلشنشپ کا خانہ بنائیں اور اس میں لکھیں کہ آپ کے کسٹمرز کے ساتھ تعلقات کیسے ہونے چاہئیں اور کون سے طریقے سے آپ بہتر تعلقات کے ساتھ بزنس کو بہتر کرسکتے ہیں.

آپ اپنے صارفین کے ساتھ بات چیت کا کانسپیٹ کیا رکھتے ہیں؟

کیا آپ کسی ایسے کاروبار کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جس کے بارے میں آپ اچھی طرح سے جانتے ہوں جہاں بزنس یا سروس مہیا کرنے والوں کا صارفین کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے؟ بعض اوقات مقامی دکانیں ، لانڈری اور ٹیک وے اپنے تمام صارفین / کسٹمرز کے نام جانتے ہیں، اور اپنے کسٹمرز لو گاہے بگاہے ان کے نام کے ساتھ تحائف یا ڈسکاؤنٹ پر چیزیں بھی دیتے ہیں ،
یہ تو بات ہوگئی چھوٹے درجے کے کاروبار کے متعلق.
اگر آپ کی کمپنی یا بزنس بڑے لیول کا ہے تو آپ بھی اپنے کسٹمرز کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے ذریعے مارکیٹ میں اپنے کمپیٹیٹرز کو پچھاڑ سکتے ہیں..
بزنس / انٹرپرینورشپ کو جدید طریقوں کے مطابق مفت سیکھنے کے لیے ہمارے پیج کا وزٹ کرتے رہیں. شکریہ
ثمر گرافکس شادی کارڈز اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی
+92 314 5008242

انٹرپرینورشپدسواں حصہبزنس ماڈل کینوس کا اگلا ماڈل "چینلز"ثمر گرافکس  چینلز آپ کے کاروبار اور آپ کے صارفین/ کسٹمرز کے درم...
08/05/2021

انٹرپرینورشپ
دسواں حصہ
بزنس ماڈل کینوس کا اگلا ماڈل "چینلز"
ثمر گرافکس

چینلز آپ کے کاروبار اور آپ کے صارفین/ کسٹمرز کے درمیان پل یا رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ چینلز آپ کے کاروبار کے بارے میں آگہی دینے میں مدد کرتے ہیں اور صارفین کو آپ کے کاروبار تک رسائی میں مدد دیتے ہیں۔

چینلز کی مثالوں میں ہم شامل کرسکتے ہیں:

ایک ویب سائٹ، اس وقت عام کاروبار، ای کامرس یا ڈیجٹل مارکیٹ کے لیے سب سے مؤثر چینل ویب سائٹ ہے.

سوشل میڈیا.. تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ہی نام سے بزنس پیجز اور گروپس بنائیں اور ہر روز اپنے کاروبار، پروڈکٹ یا سروس کے متعلق اپڈیٹ دیتے رہیں،

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا

اپلیکیشن. موبائل فون اپلیکیشن آپ کو اور آپ کے صارفین کو ہر وقت رابطے میں رکھتی ہے.

ایک اسٹور کا مالک. یعنی کسی قسم کی مارکیٹ میں آپ کی دوکان یا سٹور یا ریٹیل شاپ وغیرہ ہونا تو بے حد ضروری ہے

ایک اسٹال کرایہ پر لینا. کسی بھی میلے یا ایونٹ میں اپنے برانڈ، دوکان یا سروس کے نام سے سٹال لگانا

گھر گھر فروخت۔ ابتدا میں اپنی پروڈکٹ یا سروس کو لوگوں تک جلد پہنچانے کے لیے جز وقتی لوگوں کی مدد سے گھر گھر فروخت کروانا.

آپ بزنس ماڈل کینوس کے ٹیمپلٹ ڈاؤنلوڈ کریں یا خود تیار کریں اور اس میں چینلز کے سگمنٹ میں اپنے کاروبار، پروڈکٹ یا سروس کے متعلق متعلقہ مارکیٹ کے حساب سے مفید چینلز لکھیں..

آپ کے صارفین کو آپ کے کاروبار کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا؟ وہ آپ تک کیسے پہنچ پائیں گے اور آپ کے ساتھ خرید و فروخت کرسکیں گے؟

ثمر گرافکس شادی کارڈز اینڈ ایڈورٹائزنگ ایجنسی
+92 314 5008242

Address

Chandni Chowk #2
Lala Musa

Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00
Sunday 08:00 - 18:00

Telephone

+923145008242

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samar Ad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Samar Ad:

Share