Master Of Computer

Master Of Computer Not yet specified, mostly Islamic videos.

15/04/2023

"آپ کے بچے اغوا ہو چکے ہیں"
انتہائی اہم پیغام

تربیت اور عزت و احترام میں فرق واضح ہے، فخر ہے کہ میں بھی اک مدرسے کا طالب علم ہوں، الحمدلللہ!
23/01/2021

تربیت اور عزت و احترام میں فرق واضح ہے، فخر ہے کہ میں بھی اک مدرسے کا طالب علم ہوں، الحمدلللہ!

13/01/2021

یہ ہوتی ہے غیرت مند قوم، یہ ہوتا ہے لیڈر!
ترکی نے سماجی رابطے کی مشہور کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا، صدر طیب رجب اردوان کے کہنے پر لوگوں نے وٹس ایپ کا استعمال بند کر دیا اور صارفین وہاں کی مقامی کمپنی کی بنائی گئی ایپ "BiP" پر منتقل ہو گئے۔
وٹس ایپ کمپنی کو کتنا نقصان ہوا ویڈیو ملاحظہ کیجئے!

11/01/2021

مولانا فضل الرحمان بمقابلہ عمران خان - مولانا منظور مینگل صاحب کی دلچسپ گفتگو۔۔۔!
مزید ایسی ویڈیوز کے لیے پیج لائیک کریں اور دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔

11/01/2021

اب یوتھیے ان کو بھی جھوٹا ثابت کرنے کی کوششوں میں لگ جائیں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم بڑے دوراندیش انسان تھے عمران خان کے بارے میں بیس سال قبل جو کچھ کہہ گئے آج سچ ثابت ہو رہا ہے.

تاریخ کے جھروکے __!!مالدیپ جو صرف 2 ماہ میں بدھ مت چھوڑ کر پورا مسلمان ملک ہوا !مالدیپ🇲🇻 بحر ھند میں واقع ایک سیاحتی ملک...
10/01/2021

تاریخ کے جھروکے __!!

مالدیپ جو صرف 2 ماہ میں بدھ مت چھوڑ کر پورا مسلمان ملک ہوا !
مالدیپ🇲🇻 بحر ھند میں واقع ایک سیاحتی ملک ہے، یہ ملک 1192 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے جن میں سے صرف 200 جزیروں پر انسانی آبادی پائی جاتی ہے۔

مالدیب کی ٪100 آبادی مسلمان ہے جب کہ یہاں کی شہریت لینے کے لئے مسلمان ہونا ضروری ہے۔

عجیب بات یہ ہےکہ مالدیب بدھ مت کے پیروکاروں کا ملک تھا صرف 2 ماہ کے اندر اس ملک کا بادشاہ،عوام اور خواص سب دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

مگر یہ معجزہ کب اور کیسے ہوا ؟

یہ واقعہ مشہور سیاح ابن بطوطہ نے مالدیب کی سیاحت کے بعد اپنی کتاب میں لکھا ہے ابن بطوطہ ایک عرصے تک مالدیب میں بطور قاضی کام کرتے بھی رہے ہیں۔

وہ اپنی کتاب ' تحفة النظار في غرائب الأمصار وعجائب الأمصار ' میں لکھتے ہیں کہ

مالدیب کے لوگ بدھ مت کے پیروکار تھے اور حد درجہ توہم پرست بھی اسی بدعقیدگی کے باعث ان پر ایک عفریت (جن) مسلط تھا، وہ عفریت ہر مہینہ کی آخری تاریخ کو روشنیوں اور شمعوں کے جلو میں سمندر کی طرف سے نمودار ہوتا تھا اور لوگ سمندر کے کنارے بنے بت خانہ میں ایک دوشیزہ کو بناؤ سنگھار کرکے رکھ دیتے وہ عفریت رات اس بت خانے میں گزارتا اور صبح وہ لڑکی مردہ پائی جاتی اور لوگ اس کی لاش کو جلاتے.

عفریت کے لئے دوشیزہ کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی ہوتا تھا اس بار قرعہ اندازی میں ایک بیوہ بڈھیا کی بیٹی کا نام نکل آئی اس پر رو رو کر بڈھیا نڈھال ہوچکی تھی گاؤں کے لوگ بھی بڈھیا کے گھر جمع تھے ،دور سے آئے اس مسافر نے بھی
بڈھیا کے گھر کا رخ کیا اس کے استفسار پر اسے سب کچھ بتایا گیا کہ عفریت کے مظالم کتنے بڑھ گئے ہیں۔

مسافر نے بڈھیا کو دلاسہ دیا اور عجیب خواہش کا اظہار کیا کہ آج رات آپ کی بیٹی کی جگہ بت خانے میں مجھے بٹھایا جائے، پہلے تو وہ لوگ خوف کے مارے نہ مانے کہ عفریت غصہ ہوئے تو ان کا انجام بد ہوسکتا ہے لیکن مرتا کیا نہ کرتا وہ راضی ہوگئے، مسافر نے وضو کیا اور بت خانے میں داخل ہو کر قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دی
عفریت آیا اور کبھی واپس نہ آنے کے لئے چلا گیا، لوگ صبح نہار بت خانہ کے باہر جمع ہوئے تاکہ لاش جلائی جا سکے لیکن مسافر کو زندہ دیکھ کر وہ سکتے میں آ گئے۔

یہ مسافر مشہور مسلم داعی مبلغ اور سیاح ابو البرکات بربری تھے، ابو برکات کی آمد اور عفریت سے دو دو ہاتھ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، بادشاہ نے شیخ کو شاہی اعزاز کے ساتھ اپنے دربار میں بلایا شیخ ابو برکات نے بادشاہ کو اسلام کی دعوت دی بادشاہ نے اسلام قبول کیا اور صرف 2 ماہ کے اندر مالدیب کے سب لوگ بدھ مت سے تائب ہو کر مسلمان ہوچکے تھے۔

یہ 1314ء کی بات ہےاس مبلغ اور داعی نے مالدیب کو اپنا مسکن بنایا لوگوں کو قرآن وحدیث کی تعلیم دی، ہزاروں مسجدیں تعمیر کیں، اور مالدیب میں ہی فوت ہوئے اسی مٹی پر ہی دفن ہوئے۔

کہنے کو ابو البرکات بربری ایک شخص لیکن تنہا ایک امت کا کام کر گئے، آج بھی ان کو برابر اجر مل رہا ہوگا۔“

09/01/2021

ماشاءاللہ
قاری صاحب نے مولانا عطاءاللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی یاد تازہ کر دی۔ بغیر ساؤنڈ سسٹم کے پٹھان بھائی نے حضرت جیؒ کا خطبہ پڑھ کر دلوں کو گرما دیا۔
شیئر کریں تاکہ دوسروں تک پہنچ سکے

09/01/2021

"ہار جاتاہے وہ جب میری دلیلوں کے سبب
کوئی تہمت مرے کردار پہ رکھ دیتا ہے"
(قائدِ جمعیت)

08/01/2021

سجدے میں سر جھکا ہوا نیزے پہ سر بلند
اقرار بھی کمال ہے، انکار بھی کمال
یہ جو آج کل امن و سلامتی کی تنظیمیں بنا کر امت مسلمہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں انکی آپ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو آپ کو ان کے سفاک اور بھیانک حقیقی چہرے نظر آئیں گے۔
شیئر کریں تاکہ دنیا کو یہود و ہنود کی اصلیت کا پتہ چلے

06/03/2019

ماشاءاللہ!
یااللہ جس کی اولاد نہیں ہے تو ان کو اس نعمت سے نواز دے اور نیک صالح اولاد عطا فرما۔ آمین

03/02/2019

دعوت تبلیغ کی شان نورالحق کاکڑ کا نیا دل نشین کلام

Address

Shinkiari, District Mansehra, Khyber Pakhtunkhwa
Mansehra
21140

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Master Of Computer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Master Of Computer:

Share