29/05/2026
محمد رضوان کا نماز پڑھنا مائیک ہیسن کو بالکل پسند نہیں تھا۔
محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے ہٹانے میں کوچ مائیک ہیسن کا ہاتھ سب سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن محمد رضوان سے اس وجہ سے خوش نہیں تھے کہ وہ ہر جگہ نماز پڑھتے ہیں۔ میچ کے دوران وقفوں میں بھی نماز ادا کرتے ہیں جبکہ ڈریسنگ روم میں نماز کے وقت ساتھی کھلاڑیوں کو بھی نماز کی یاد دہانی کرواتے ہیں۔
اسی وجہ سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مائیک ہیسن رضوان سے ناراض تھے اور انہیں ٹیم سے باہر کرنے میں ان کا کردار رہا۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ مسلمان کوچز کو زیادہ مواقع دے تو شاید ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔ آخر ہم مسلمان ہیں، نماز پڑھنے میں کیا قباحت ہے؟ اگر محمد رضوان نماز ادا کرتے ہیں تو یہ خوشی کی بات ہونی چاہیے، نہ کہ ان کے خلاف جا کر انہیں ٹیم سے باہر کیا جائے۔
آپ کی اس معاملے پر کیا رائے ہے؟ کیا محمد رضوان کے ساتھ انصاف ہوا یا نہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔