News Updates

News Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Updates, Electronics Company, Peshawar.

16/10/2021

‏پیٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 11 روپے اضافہ کر دیا گیا۔۔اب ماشااللّہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 138 روپے ہے۔۔نیازی صاحب مہنگائی میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کر کے ثابت کر رہے ہیں کہ یہ سب سے بڑے چور ہیں۔۔

09/06/2021
08/06/2021
وزیر اعظم نے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر داخلہ کو معاملے کی تہ تک پہنچنے کی ہدایتاسلام آباد: وزیر اعظم عمران خ...
22/04/2021

وزیر اعظم نے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر داخلہ کو معاملے کی تہ تک پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے سرینا چوک پر واقع ایک ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے تھے، وزیر اعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا اس معاملے کی تہ تک پہنچا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم رات گئے تک معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے، انھوں نے واقعے کی سخت مذمت بھی کی، اور وزیر داخلہ کو ہر پہلو سے تفتیش کرنے کا حکم دیا، وزیر اعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، آج سول اسپتال میں ایک اور زخمی چل بسا جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے، کوئٹہ کے ڈی آئی جی اظہر اکرم کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس سپاہی بھی جاں بحق ہوئے۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے خطے میں دہشت گردی کی لہر ہے، واقعے سے قبل کوئی تھریٹس موجود نہیں تھے، انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات پاکستان اور امن دشمنوں نے بلوچستان میں ایک اور بزدلانہ وار کیا، کوئٹہ میں سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق، دس زخمی ہوئے، زور دار دھماکے سے کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگ گئی، ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا، انھوں نے دھماکے کو سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیا، کہا، ہم تحقیقات کر رہے ہیں جلد پیش رفت سامنے آئے گی۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان کہا ہے کہ دھماکے میں ہونے والی شہادتوں پر دل گرفتہ ہوں، دشمن نے ملک میں امن و استحکام تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، ملک دشمن عناصر کبھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 98 مریض انتقال کر گئےاسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹ...
22/04/2021

کرونا وائرس: چوبیس گھنٹوں میں 98 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید اٹھانوے مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 698 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 78 ہزار 238 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

کرونا کے 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 593 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 935 ہے۔

24 گھنٹوں میں 57 ہزار 591 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.16 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 437 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 81 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 9 ہزار 704 ہو گئی، بلوچستان میں 21 ہزار 242 کیسز، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 16 ہزار 26 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 215 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share