A-Tech

A-Tech A-Techs Is a Software & Web Development Company Working World-Wide. A-Tech is A MultiTechnology Company.Mostly Works on Software & Web Development.

05/02/2018

Urdu Based Programming Language

31/12/2017
ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیارٹیکنالوجی ماہرین نے صحت کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ایپل نے...
31/12/2017

ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار

ٹیکنالوجی ماہرین نے صحت کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ایپل نے صارفین کی سہولیت کیلئے ہارٹ اٹیک سے قبل خبردار کرنیوالی ایپلی کیشن تیار کرلی۔

ٹیکنالوجی فرم ایپل اپنے صارفین کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایک اور قدم آگے بڑھ گئی، رواں سال تیار کی گئی مصنوعات میں قابل تحسین ایک ایسی ایپ بھی شامل ہے جو دور حاضر میں صارفین کی صحت کیلئے بہت اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

ایپل کمپنی نے ایک ایسی ایپ تیار کی ہے جو دل کے امراض کے حامل افراد کیلئے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ ہارٹ ٹیک آنے سے قبل خبردار کر دیتی ہے، ایپلی کیشن ایپل واچ میں نصب ہارٹ ریٹ سنسر کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد صارف کو آگاہ کرتی ہے، اس ایپلی کیشن کا نام ایپل ہارٹ اسٹدی رکھا گیا ہے۔

ایپل کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیم نے بتایا کہ بہترین ایپلی کیشن تیار کرنے کیلئے اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مدد حاصل کی گئی تاکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی درست اور فوری نشاندہی ہوسکے، میڈیکل کمیونٹی کے ساتھ کام کرکے ناصرف ہم لوگوں کو ان کی صحت کے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے بلکہ دل کے امراض سے متعلق مزید سائنسی دریافتیں بھی ممکن ہوں گی۔

آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے بڑی خوشخبریکراچی : ایپل نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے نئی سہو...
31/12/2017

آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی : ایپل نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، کمپنی نے آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ صارفین کیلئے خریداری اور رقم ٹرانسفر یا وصول کرنے کی محفوظ سہولت متعارف کرادی۔

ایپل کمپنی کے مطابق نئی سہولت آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے صارفین کیلئے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت صارفین اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو آسانی و تیزی کے ساتھ رقم بھیج یا وصول کرسکتے ہیں جبکہ یہ طریقہ کار دیگر ای پیمنٹس کی بہ نسبت زیادہ محفوظ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سروس میں یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی، خریداری یا تحفہ ارسال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، ایک صارف کی جانب سے دوسرے صارف تک رقم کی وصولی یا ادائیگی کیلئے ”ایپل پے“ انتہائی سادہ، آسان اور محفوظ طریقہ کار ہے، ایپل کے صارفین آئی میسیج کے ذریعے پہلے سے ہی اپنے دوست احباب سے رابطے میں رہتے ہیں، اب بات چیت کے ساتھ ساتھ انہیں رقوم کی ادائیگی اور وصولی کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ایپل کے مطابق صارفین اپنے فون پر لفظ ’’ایس آئی آر آئی‘‘ بول کر کسی صارف کا نام اور رقم بتاکر وائس کی سہولت کے ساتھ بھی یہ ادائیگی کرسکتے ہیں، صارف کیلئے اپنے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی انٹری بھی ایپل پے میں محفوظ کرنے کی سہولت وجود ہے، جس کے بعد انہیں ای پیمنٹ کیلئے کسی بھی ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے یا کوئی اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

فون کی کارکردگی ’آہستہ‘ کرنے پر ایپل کمپنی کی معافیٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مسلسل شکایات اور اس تنقید کے بعد معافی مانگی ...
31/12/2017

فون کی کارکردگی ’آہستہ‘ کرنے پر ایپل کمپنی کی معافی

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مسلسل شکایات اور اس تنقید کے بعد معافی مانگی ہے جہاں کمپنی پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر اپنے پرانے آئی فون موبائل کی کارکردگی کو آہستہ کر دیتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ریڈ اِٹ' پر ایک صارف نے اپنے آئی فون 6 ایس کی کارکردگی کے نتائج پوسٹ کیے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ ان کا فون بہت سست پڑ گیا تھا، لیکن جب اس کی بیٹری تبدیل کی گئی تو وہ پھر سے تیز ہو گیا۔ بعد میں ایپل نے تسلیم کیا کہ وہ پرانے فونز کے آپریٹنگ سسٹم میں تبدیلیاں لا کر ان کی بیٹریوں کی زندگیاں بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ کم قیمت میں فون کی بیٹری تبدیل کر دے گی اور ساتھ ساتھ اگلے سال سافٹ ویئر بھی جاری کرے گی جس کی مدد سے صارفین اپنے فون کی بیٹری کی صحت کو جانچ سکیں گے۔

آئی فون X : ایپل کا ’جدید اور سب سے مہنگا‘ فون

ایپل مان گیا کہ فونز کو جان بوجھ کر سست کیا جاتا ہے

میک کمپیوٹرز کے لیے مخصوص وائرس مفت دستیاب

ایپل کے کئی صارفین کو شک تھا کہ کمپنی پرانے آئی فون کی رفتار اور کارکردگی جان بوجھ کر آہستہ کر دیتی ہے تاکہ لوگ نئے ماڈل کے آئی فون خریدنے پر مجبور ہو جائیں۔

ایپل نے اپنے اعتراف میں کہا کہ وہ پرانے فون کو آہستہ کر دیتے ہیں لیکن اس کی وجہ ان فونز کی زندگی بڑھانا ہوتی ہے تاکہ وہ زیادہ عرصے چل سکیں۔

ایپل کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ وارنٹی گذر جانے کے بعد بیٹری تبدیل کرنے کی قیمت میں کمی کر رہے ہیں اور اب صارفین 79 ڈالر کے بجائے 29 ڈالر میں بیٹری تبدیل کر سکیں گے۔

اپنے بیان میں کمپنی نے مزید کہا کہ وہ 'صارفین کی شکایات کا جائزہ لے رہیں ہیں تاکہ ان کا ازالہ کیا جا سکے اور صارفین کے اعتماد کو جو ٹھیس پہنچی ہے ان کا کمپنی پر اعتماد بحال کیا جا سکے۔'

خیال رہے کہ امریکہ بھر میں ایپل پر اس شکایت کی وجہ سے آٹھ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور اس کے علاوہ فرانس اور اسرائیل میں بھی ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

ایپل کمپنی نے فون آہستہ کرنے کے الزامات پر کہا کہ اس نے فون کے سافٹ وئیر میں تبدیلیاں کی ہیں تاکہ لیتھیئم آئن سے بنی ہوئی بیٹریاں بہتر کام کر سکیں کیونکہ پرانی ہو جانے کے بعد ان کی کارکردگی میں گراوٹ آجاتی ہے۔

اس سے قبل نومبر میں ایپل نے ایک سیکورٹی اپ ڈیٹ جاری کی تھی کیونکہ ان کے میک آپریٹنگ سسٹم میں ایک کمزوری دریافت ہوئی تھی جس کی مدد سے ہیکرز کے لیے ممکن تھا کہ وہ اس کمپیوٹر میں بغیر پاس ورڈ کے رسائی حاصل کر لیں۔

Address

28. 303286, 70. 132167
Sadiqabad
30328

Telephone

+923000184649

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A-Tech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A-Tech:

Share