08/08/2026
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ کے قصر الصفا میں ملاقات کی، جو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ بیان کے مطابق مکہ مکرمہ آمد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، دوطرفہ اقتصادی شراکت داری، خطے کی تازہ ترین صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔