15/08/2026
14 اگست کی ہوائی فائرنگ سے آپ کے سولر پینلز کو تو نقصان نہیں ہوا؟
14 اگست گزر گئی، لیکن اس موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ سے ہونے والا نقصان ابھی بھی سامنے آ سکتا ہے۔
اگر آپ کے گھر یا کاروبار کی چھت پر سولر پینلز لگے ہوئے ہیں تو ایک بار انہیں ضرور چیک کر لیں۔
کیا چیک کریں؟
• سولر پینل کا شیشہ کہیں سے ٹوٹا یا کریک تو نہیں؟
• پینل پر گولی لگنے کا کوئی نشان یا سوراخ تو نہیں؟
• کوئی پینل خراب یا کم بجلی تو نہیں بنا رہا؟
گولی لگنے سے سولر پینل کا شیشہ ٹوٹ سکتا ہے اور اندر موجود سولر سیلز بھی متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے سسٹم کی کارکردگی کم ہو جاتی ہے۔
اگر کوئی نقصان نظر آئے تو خود پینل کو نہ چھیڑیں بلکہ کسی ماہر ٹیکنیشن سے معائنہ کروائیں۔
اپنے سولر پینلز ایک بار ضرور دیکھ لیں، شاید ہوائی فائرنگ سے کوئی نقصان ہوا ہو۔
KEM TECHNOLOGIES
Solar & Surveillance Solutions