30/05/2026
اگر اپ کی کاروبار کو زیادہ کمپٹیشن کا سامنا ہے تو اپنی خریداری درست کرو
ہول سیل مارکیٹس سے براہِ راست سورسنگ
درمیان کے ڈیلرز کو بائی پاس کریں۔ لاہور، کراچی گجرانوالہ گجرات سرگودھا فیصل اباد انٹرنیشنل سامان کے لیے سیالکوٹ یا بڑے شہروں کی ہول سیل مارکیٹوں کا خود چکر لگائیں اور مینوفیکچررز سے براہِ راست سستا مال خریدیں تاکہ آپ کا کمیشن اور منافع کا مارجن بڑھے
ایک چیز اور یاد رکھیں
اپ کو ایسا لگے گا کہ فرق زیادہ نہیں لیکن جب ایک ایک روپیہ ملے گا تو یہ فرق بہت بڑا بن جاتا ہے
مثال کے طور پر
میں نے خود دیکھا ہے کہ پہلے مقامی ہول سیلر سے بل بنوایا پھر درست جگہ سے چیک کیا ایک لاکھ روپے پر
سات سے اٹھ ہزار روپے کا فرق تھا
مطلب بلٹی خرچہ سب کچھ نکال کے
فرق ہوتا ہے کچھ سامان میں زیادہ کچھ میں کم
لیکن جب اپ درست جگہ سے سورسنگ کرو گے تو اپ کے پاس ایک اور پاور ا جائے گی اپ وہ سامان خریدو گے جو مارکیٹ میں دوسروں کے پاس نہیں ہے
پھر اس سامان کو جو کہ مارکیٹ میں صرف اپ کے پاس ہے اپ اس میں سے زیادہ مارجن لے سکتے ہو
کیا اپ درست خریداری کرتے ہو؟
تحریر میاں نعیم اختر
کاروباری باتیں بزنس موٹیویشن