30/05/2022
افسوس ناک خبر !
سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) سڑک حادثے میں انتقال کر گئے۔ وہ ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جابحق ہوئے ہیں۔ وہ ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میانگل حسن اورنگزیب کے بڑے بھائی جبکہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میانگل اورنگزیب ولی عہد کے فرزند تھے۔ شہید عدنان باچا کی نماز جنازہ کل بروز منگل صبح گیارہ بجے سیدو بابا مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک ان کی مغفرت نصیب فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو دلی صبر و جمیل عطا کریں ۔۔۔ آمین